اسرائیل کے زراعت اور دیہی ترقی کے وزیر ابراہم موشے ’آفی‘ ڈیکٹر نے وزیر اعظم مودی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل پر 7 اکتوبر 2023 کے فلسطینی حملوں کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے سب سے پہلے اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کو فون کیا تھا۔ نیوز18 کے ’’رائزنگ بھارت سمٹ 2025‘‘ میں موشے نے کہا ’’7 اکتوبر 2023 کو جب غزہ سے خوفناک حملے ہوئے اور اسرائیلیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، قتل کیا گیا، عصمت دری کی گئی، اغوا کیا گیا، تب اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کو کال کرنے والے پہلے عالمی رہنماؤں میں سے ایک ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی تھے۔ انھوں نے اسرائیل کو جس مدد کی ضرورت تھی وہ پیش کی، یہی سچی دوستی ہے…جو وقت پر کام آتی ہے۔‘‘
غزہ کی موجودہ صورت حال پر بات کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر نے کہا کہ 7 اکتوبر کے حملوں کے فوراً بعد انھوں نے اسرائیلی کونسل برائے دفاعی اور سیاسی امور کے لیے تین مقاصد طے کیے تھے۔ ’’ایک غزہ میں حماس اور فلسطینی دہشت گرد تنظیم کے فوجی ڈھانچے کو تباہ کرنا، دوسرا غزہ میں حماس کی حکومت کو گرانا اور تیسرا تمام یرغمالیوں کو رہا کرانا۔ ہمیں کبھی بھی ایسی صورت حال کا سامنا نہیں کرنا پڑا جہاں لوگوں کو ان کے گھروں سے اغوا کیا گیا ہو — خواتین، بچے اور بالغ، بچے، اسرائیلی اور غیر اسرائیلی، غزہ میں کل 225 یرغمال تھے۔ وہاں اب بھی 59 یرغمال ہیں۔ ان میں کم از کم 22 یرغمال ابھی زندہ ہیں۔ یہ جنگ تب تک ختم نہیں ہوگی جب ہم مذکورہ تینوں مقاصد حاصل نہیں کر لیتے۔‘‘
جنگ بندی کے حوالے سے انھوں نے کہا ’’جنگ بندی دو تنازعات کے درمیان امن کا معاملہ ہے۔ ہمارے درمیان یرغمالیوں کی رہائی اور جنگ بندی کے ساتھ ساتھ جیلوں سے فلسطینی قیدیوں کی رہائی سے متعلق دو معاہدے ہوئے، پہلا معاہدہ حماس نے توڑا، جس کی وجہ سے ہم نے دوبارہ فائر شروع کیا۔ دوسرا معاہدہ 42 دن تک جاری رہا۔ جب انھوں نے ہم پر فائرنگ شروع کی تو ہم نے بھی جوابی کارروائی شروع کر دی۔ نتن یاہو اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان کل ہونے والی ملاقات کا مقصد یرغمالیوں کی رہائی پر تبادلۂ خیال کرنا بھی تھا۔‘‘
نئی ٹرمپ انتظامیہ پر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ڈیکٹر نے کہا کہ ’’وہ پہلے امریکی صدر تھے جنھوں نے امریکی سفارت خانے کی تل ابیب سے یروشلم منتقلی کا فیصلہ کیا اور اس پر عمل درآمد کیا۔ وہ اپنے وعدوں کے بارے میں سنجیدہ ہیں۔ جب حوثیوں نے اپنی کارروائیاں بند نہیں کیں تو انھوں نے فضائی حملے شروع کر دیے۔ ایران کے لیے ان کا پیغام واضح ہے: ہم یا تو بات چیت کریں گے یا فوجی کارروائی کریں گے۔‘‘
بھارت ایکسپریس اردو
سورَو داس نے کہا کہ اگر دہلی پولیس کے پاس ان کے، احتجاج یا سپریم…
پی این بی نے یوزر کو بھیجے گئے ٹیکسٹ پیغام میں آنے والی ہڑتال کے…
وارانسی زون کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس نوین اروڑہ نے بتایا کہ پولیس نے تقریباً…
انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر (IICC) میں منعقدہ ’ہندی میری جان‘ پروگرام میں بھارت ایکسپریس کے…
وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر گینڈوں کے تحفظ سے متعلق…
بھارتی خواتین ٹیم کی اس تاریخی اور ریکارڈ ساز جیت پر مرکزی وزیر داخلہ امت…