قومی

Israel Hamas War:غزہ میں صحافیوں کے قتل پر اسرائیل کے خلاف مقدمہ چلنا چاہئے: پروفیسر اعجاز احمد اسلم،  چیف ایڈیٹر’ریڈیئنس ویکلی‘

نئی دہلی:  ”انصاف کی بالادستی اور مظلوموں کے حقوق کے لئے وقف ’میڈیا پبلیکنش‘  کے طور پر، ہم اسرائیلی ڈیفنس فورسز ( آئی ڈی ایف) کے ہاتھوں غزہ میں97 صحافیوں کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں۔  اسرائیل، صحافیوں اور میڈیا اداروں کو نشانہ بنا کر غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کے حقائق کو چھپانے کی کوشش کررہا ہے“۔ یہ باتیں ’ریڈیئنس ویکلی‘ کے چیف ایڈیٹر  اعجاز احمد اسلم نے میڈیاکو جاری اپنے بیان میں کہیں۔  انہوں نے کہا کہ ” غزہ – اسرائیل  جنگ،  1992  کے بعد سے ہی صحافیوں کے لئے مہلک تنازع  بنی ہوئی ہے۔ غزہ پر حالیہ جنگ کو شروع ہوئے تقریبا ڈھائی ماہ ہوچکے ہیں۔ اس دوران ہلاکتوں کی شرح ’روزانہ ایک سے زیادہ صحافیوں کے قتل‘ تک پہنچ چکی ہے۔  ان میں کئی صحافی غزہ میں صورت حال کی کوریج کرتے ہوئے ڈیوٹی کے دوران مارے گئے۔ ان ہلاکتوں کو فوری طور پر بند کیا جائے اور بین الاقوامی برادری اور اقوام متحدہ کو اس کے لئے تیزی سے کام کرنا چایئے“۔

پروفیسر اسلم نے مزید کہا کہ ”کئی صحافی اپنے گھروں میں اسرائیلی فضائی حملوں کی وجہ سے مارے گئے، ان میں بیشتر اپنے بچوں اور خاندانوں سمیت ہلاک ہوئے ہیں۔ اس بات کے ٹھوس شواہد موجود ہیں کہ ان صحافیوں کو ’آئی ڈی ایف‘ نے قصداً نشانہ بنایا۔ انہیں ہراساں کیا، مارا پیٹا اور دھمکیاں دیں۔ یہ رویہ صحافیوں کے تحفظ سے متعلق اقوام متحدہ کے ایکشن پلان اور مسلح تصادم میں شہریوں کی حفاظت کے سلسلے میں جنرل اسمبلی  اور انسانی حقوق کونسل کی تمام قراردادوں کی صریح خلاف ورزی ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ صحافیوں کو قصداً نشانہ بنانا اور انہیں قتل کرنا سنگین جنگی جرائم کے زمرے میں آتا ہے جس کے لئے اسرائیلی سیاسی و عسکری قیادت کے خلاف بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی)  میں مقدمہ چلایا جانا چاہئے۔ ہم پریس کلب آف انڈیا، پریس گلڈ آف انڈیا، اور ہندوستان کے دیگر صحافی اداروں سے صحافیوں کے حقوق کی صریح خلاف ورزی کرنے اور  انہیں قتل کرنے کا سنجیدگی سے نوٹس لینے اور احتجاج کرنے کی اپیل کرتے ہیں“۔

پروفیسر اسلم  نے کہا کہ ”ریڈیئنس ویکلی‘  1963 سے ہی قوم کی خدمات انجام دے رہا ہے۔ ابھی حال ہی میں اس نے اپنی ذمہ دارانہ صحافت کے 60 سال مکمل ہونے پر ایکیومیہ پورٹل ’  radiancenews.com ‘  کا آغاز کیا ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Amir Equbal

Recent Posts

Maruti Suzuki: ماروتی سوزوکی نے ’میک ان انڈیا‘پہل کو بڑھاتے ہوئے 3 ملین برآمدات مکمل کیں

ماروتی سوزوکی نے ایک اور تاریخی مقام حاصل کر لیا ہے کیونکہ وہ بیرون ممالک…

12 minutes ago

Weather Update: دہلی کے درجہ حرارت میں آئے گی زبردست گراوٹ، کئی ریاستوں میں ہوگی موسلادھار بارش، جانئے پورے ملک میں کیسا رہے گا موسم

ملک کی راجدھانی دہلی میں موسمی تبدیلیوں کے درمیان فضائی آلودگی خطرناک سطح پر برقرار…

1 hour ago

Sambhal Violence: جمعیۃ علماء ہند کا ایک وفد سنبھل پہنچا، پولیس حکام سے ملاقات کر وشنو جین کی گرفتاری کا کیا مطالبہ

مولانا محمود اسعد مدنی کی ہدایت پر جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمد…

2 hours ago