قومی

Ali Khamenei’s State Funeral: ایران نے سابق سپریم لیڈرعلی خامنہ ای کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے وزیراعظم مودی کودی دعوت

تہران: ذرائع کے مطابق مسعود پزشکیان نے وزیراعظم نریندر مودی کو ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی سرکاری آخری رسومات اور تدفین کی تقریبات میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دعوت نامہ سابق ایرانی سپریم لیڈر کی وفات کے بعد ایک اہم سفارتی پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق آخری رسومات کی کئی روزہ تقریبات 4 جولائی سے شروع ہوں گی۔ اس سلسلے میں 7 جولائی کو قم میں خصوصی مذہبی تقریب منعقد ہوگی، جبکہ 9 جولائی کو شمال مشرقی ایران کے مقدس شہر مشہد میں تدفین کے ساتھ تقریبات اختتام پذیر ہوں گی۔ رپورٹ کے مطابق اگرچہ اسلامی تعلیمات کے مطابق میت کی تدفین جلد از جلد کی جاتی ہے، تاہم جنگ یا غیر معمولی حالات میں اس میں تاخیر کی گنجائش موجود ہوتی ہے۔

لاکھوں افراد اور عالمی رہنماؤں کی شرکت متوقع

ایرانی حکام کے مطابق سرکاری آخری رسومات میں تہران، مشہد اور قم سمیت مختلف شہروں میں تقریباً دو کروڑ افراد کی شرکت متوقع ہے۔  ذرائع کے مطابق متعدد غیر ملکی رہنما بھی ان تقریبات میں شریک ہو سکتے ہیں، جن میں پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کا نام بھی شامل ہے۔ اگر متوقع تعداد میں لوگ شریک ہوتے ہیں تو یہ 1989 میں روح اللہ خمینی کی آخری رسومات میں شریک تقریباً ایک کروڑ افراد کے ریکارڈ سے بھی تجاوز کر جائے گی۔

قیادت کی تبدیلی اور امن مذاکرات

رپورٹ کے مطابق سابق سپریم لیڈر کے انتقال کے بعد ان کے 56 سالہ صاحبزادے مجتبیٰ حسینی خامنہ ای نے 8 مارچ کو ایران کے نئے سپریم لیڈر کا منصب سنبھالا۔ تاہم ان کی صحت اور موجودہ مقام کے بارے میں مختلف قیاس آرائیاں جاری ہیں۔ ادھر ایران اور امریکہ کے درمیان حالیہ مہینوں میں کشیدگی میں کمی آئی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان امن کے ایک ابتدائی فریم ورک پر اتفاق ہوا ہے، جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی جانب سے الگ الگ مفاہمتی یادداشتوں (MoUs) پر ڈیجیٹل دستخط کیے جا چکے ہیں۔ اس کے بعد سوئٹزرلینڈ میں طویل مدتی امن مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Border face-off: اروناچل پردیش میں آمنے سامنے کی صورت حال پر چین کا ردعمل، کہا-’’ہم معاہدے پر پوری طرح کررہے ہیں عمل‘‘

جمعہ کو ہندوستانی وزارت خارجہ نے اروناچل پردیش میں چینی پیپلز لبریشن آرمی کے ساتھ…

34 minutes ago

Gold Price Fall Down: سونے کی قیمتوں میں بڑی گراوٹ! دکانوں کے باہر لمبی قطاریں، چین میں سونے کی خریداری کے لیے مچی ہوڑ

عالمی بازار میں سونے کی قیمتوں میں بڑی گراوٹ کے بعد شینزن کے شوبے گولڈ…

45 minutes ago

HRF calls for release of Mahrang Baloch: انسانی حقوق فاؤنڈیشن کا ماہ رنگ بلوچ کی رہائی کا مطالبہ، جیل میں مقدمے کی سماعت اور صحت پر تشویش

فاؤنڈیشن نے دہشت گردی کے الزامات کو ’سیاسی محرکات پر مبنی‘ قرار دیا، بلوچستان میں…

1 hour ago