نئی دہلی : مغربی بنگال کی آئی پی ایس افسر بشریٰ بانو کے معاملے کو لے کر سیاسی تنازع تیز ہو گیا ہے۔ ممتا بنرجی کی قریبی اور ٹی ایم سی کی رکن پارلیمنٹ مہوا موئترا نے براہِ راست مودی حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایک طرف حکومت خود کو سیکولر قرار دیتی ہے، جب کہ دوسری جانب ایک مسلم خاتون افسر کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔مہوا موئترا نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف بی جے پی حکومت برکس سربراہی اجلاس میں نماز کے لیے کمرہ بنا کر اپنی سیکولر شبیہ پیش کر رہی ہے، تو دوسری طرف ایک مسلم خاتون آئی پی ایس افسر ڈاکٹر بشریٰ بانو کو صرف ’السلام علیکم‘انشاء اللہاور ’جزاک اللہ‘ کہنے پر کنارے کر دیا گیا۔ میڈیا کو نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ گودی میڈیا کی جانب سے پھیلائی جا رہی نفرت کو ہی آگے بڑھا رہا ہے۔ مہوا نے کہا، ’’بشریٰ، ہم آپ کے ساتھ ہیں۔‘‘
کیا ہے پورا معاملہ؟
حال ہی میں بشریٰ بانو نے اپنے سفر کے بارے میں ایک ویڈیو شیئر کیا تھا۔ ویڈیو کی شروعات انہوں نے ’السلام علیکم‘ سے کی، درمیان میں ’ان شاء اللہ‘ کہا اور آخر میں ’جزاک اللہ‘ کہہ کر ویڈیو ختم کیا۔ان کے انہی الفاظ کو لے کر مغربی بنگال کے محکمہ داخلہ کے سکریٹری کے پاس شکایت درج کرائی گئی ہے۔ شکایت کرنے والی تنظیموں کا کہنا ہے کہ ایک سرکاری افسر کو عوامی پیغام میں مذہبی نوعیت کے خیرمقدم یا اظہار سے گریز کرنا چاہیے اور غیر جانب دار رہتے ہوئے قومی نوعیت کے الفاظ کا استعمال کرنا چاہیے۔ بتایا گیا ہے کہ ’ہندو لیگل فنڈ‘ نامی ایک تنظیم نے مغربی بنگال کے محکمہ داخلہ کے سکریٹری سے اس معاملے میں شکایت کی ہے۔
کس نے کی شکایت؟
ہندو لیگل فنڈ تنظیم کا الزام ہے کہ آئی پی ایس افسر بشریٰ بانو نے اپنے ویڈیو میں اردو اور اسلامی انداز کے خیرمقدمی الفاظ کا استعمال کیا، لیکن ’جے ہند‘ یا ’وندے ماترم‘ جیسے قومی نعروں یا سلام کا استعمال نہیں کیا۔تنظیم نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی ریاست کی نمائندگی کرنے والے کسی بھی حاضر سروس افسر کو عوامی گفتگو میں مذہبی غیر جانب داری برقرار رکھنی چاہیے۔ تنظیم نے محکمہ داخلہ کے سکریٹری سے اس معاملے کی تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔دوسری جانب مہوا موئترا نے اس کارروائی پر سوال اٹھاتے ہوئے اسے ایک مسلم خاتون آئی پی ایس افسر کو نشانہ بنانے کی کوشش قرار دیا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
مہاراشٹر کے ہنگولی شہر میں پیر کی رات ایک دردناک حادثہ پیش آیا۔ شہر کے…
تعلیمی سیشن 27-2026 سے RBSE کی 10ویں جماعت کے طلبہ کو سال میں دو مرتبہ…
موسم سرما کے شیڈول سے قبل نوی ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے مناسب کرائے والی…
لندن ہیتھرو سے شکاگو جا رہی برٹش ایئرویز کی BA295 پرواز نے آئرلینڈ کے اوپر…
گومتی میں بڑھتی آبی سطح اور حالیہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر وزیر اعلیٰ یوگی…
راہل گاندھی نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار پر فارم-6 میں غیر قانونی اور یکطرفہ…