بین الاقوامی یوگا ڈے کے موقع پر کانگریس کے سینئر لیڈر ششی تھرور نے یوگا کو مقبول بنانے کا کریڈٹ مودی حکومت کو دیا ہے۔ کانگریس نے اس سے قبل ایک ٹویٹ شیئر کیا تھا، جس میں سابق وزیر اعظم جواہر لعل نہرو کو شرساسنا (ایک قسم کا یوگا)میں دکھایا گیا تھا، اس عنوان کے ساتھ “پنڈت نہرو کا شکریہ جنہوں نے یوگا کو مقبول بنایا اور اسے قومی پالیسی کا حصہ بنایا۔ اس ٹویٹ کے بارے میں ششی تھرور نے لکھا کہ ہماری حکومت نے یوگا کو اقوام متحدہ کے ذریعے بین الاقوامی بنانے میں تعاون کیا ہے۔ اس کے ساتھ انہوں نے پی ایم او اور ایم ای اے کو ٹیگ کیا۔ اس کے ساتھ یہ بھی لکھا کہ یوگا کو دنیا میں ہمارے ملک کی سافٹ پاور کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
ششی تھرور نے ٹویٹ میں لکھا کہ ضرور ہمیں ان لوگوں کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہیے جنہوں نے یوگا کو زندہ کر کے اسے مقبول کیا۔ اس میں ہماری حکومت، وزیر اعظم، وزارت خارجہ شامل ہیں۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے ذریعے یوگا ڈے کو بین الاقوامی سطح پر ایک پہچان دیا،اسے منایا۔ میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ یوگا ہماری سافٹ پاور ہے۔ اسے پوری دنیا میں جو پذیرائی مل رہی ہے اسے دیکھ کر اچھا لگا۔
اس سے قبل پی ایم مودی نے بین الاقوامی یوگا ڈے کے موقع پر ویڈیو کانفرنس کے ذریعے لوگوں سے خطاب کیا اور کہا کہ آج یوگا ایک عالمی تحریک بن چکا ہے، یہ پوری دنیا کو جوڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہندوستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے پانچ بجے میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہونے والے یوگا پروگرام میں شرکت کروں گا۔ ہندوستان کی کال پر 180 سے زیادہ ممالک کا اکٹھا ہونا تاریخی قدم ہے۔ پی ایم نے کہا کہ 2014 میں جب یوگا ڈے کی تجویز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں آئی تو ریکارڈ تعداد میں ممالک نے اس کی حمایت کی۔ تب سے یوگا بین الاقوامی یوگا دن کے ذریعے ایک عالمی تحریک بن گیا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اس سال یوگا ڈے کے پروگراموں کو ‘اوشین رنگ آف یوگا’ نے مزید خاص بنایا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…
اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…
بہوجن وکاس اگھاڑی کے ایم ایل اے کشتیج ٹھاکر نے ونود تاوڑے پر لوگوں میں…
نارائن رانے کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب مہاراشٹر حکومت الیکشن کے…
تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…