قومی

International Quds Day 2025: بیت المقدس کی آزادی اورفلسطینیوں کی حمایت میں آل انڈیا شیعہ کونسل کا بڑا قدم

نئی دہلی: عالمی یوم قدس کے موقع پربیت المقدس کی آزادی، مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں اورغزہ میں جاری غاصب اسرائیلی حکومت کی ظلم وجارحیت کے خلاف ایوان غالب دہلی میں آل انڈیا شیعہ کونسل کے زیراہتمام “قدس کانفرنس” کا انعقاد کیا گیا، جس میں علماء کرام ودنشوران ملت نے اپنی تقاریرکے ذریعہ فلسطین میں جاری وحشیانہ مظالم اورنسل کشی کے خلاف اپنی آوازبلند کی۔ اس موقع پرہندوستان میں رہبرانقلاب اسلامی ایران کے نمائندے آغا مہدی مہدوی پورنے کہا کہ دنیا کب تک اسرائیل کی جارحیت اورغزہ میں ہورہے ظلم وستم اوربکھری ہوئی لاشوں پرخاموش تماشائی بنی رہے گی، ہم سب کا فریضہ ہے کہ اپنی آوازبلند کریں اورفلسطین کی آزادی کیلئے ہرممکن کوشش کریں۔

سفیراسلامی جمہوریہ ایران ڈاکٹرایرج الہٰی نےکہا کہ آج فلسطینی قوم بدترین مظالم کا شکارہے، ابھی چند دن پہلے ایک دن میں 400 لوگ ماردیئے گئے، لیکن دنیا میں کہیں کوئی آوازنہیں اٹھتی۔ سفارت عراق کے سکریٹری اول احمد ہاشم عتیفہ نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں بد ترین نسل کشی کررہا ہے، جہاں بچوں، عورتوں تک کوقتل کیا جارہا ہے۔ ڈاکٹرتسلیم احمد رحمانی، صدر مسلم پولٹیکل کونسل آف انڈیا نے کہا کہ عربوں کو اپنی غیرت کا بہت نازہوتا ہے، مگرفلسطین کے تئیں عربوں کی بے غیرتی انتہائی افسوسناک ہے۔

تمام مظالم کے خلاف آواز اٹھانا ضروری: روح اللہ مہدی

آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے ترجمان قاسم رسول الیاس نے امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ امام خمینی نے مسئلہ فلسطین کوہمیشہ کے لئے زندہ کردیا۔ ممبرپارلیمنٹ  روح اللہ مہدی نے کہا کہ جہاں جہاں بھی خلق خدا پرظلم ہورہا ہے اوران کی زمینیں غصب کی جارہی ہیں، وہاں ظلم کے خلاف آوازاٹھانا ضروری ہے۔ مولانامحسن تقوی امام جمعہ کشمیری گیٹ نے کہا کہ میڈیا کے غلط پروپیگنڈے کے باوجود آج دنیا اچھی طرح جانتی ہے ظالم کون ہے اورمظلوم کون ہے۔

فلسطینی سرزمین ہمیشہ فلسطینیوں کی رہے گی: مقررین

رکن پارلیمنٹ مولانا محب اللہ ندوی نے کہا کہ گزشتہ ڈیڑھ سال میں جنگ عظیم سے زیادہ بے گناہوں کوغزہ میں شہید کردیا گیا۔ سابق ممبرپارلیمنٹ محمد ادیب نے کہا کہ فلسطین کی سرزمین ہمیشہ فلسطینیوں کی ہے اوررہے گی۔ سرداردیا سنگھ صدرپیس مشن نے کہا کہ ہم انسان ہیں اورفلسطین کا مسئلہ انسانیت کا مسئلہ ہے، ہم یہاں مظلوموں کے ساتھ اظہاریکجہتی کیلئے جمع ہوئے ہیں۔ کانفرنس کا آغازمولانا علی کوثرکیفی نے تلاوت کلام اللہ سے کیا۔ نظامت کے فرائض آل انڈیا شیعہ کونسل کے صدرمولانا جنان اصغرمولائی نے انجام دئیے جبکہ جنرل سکریٹری مولانا مرزا عمران علی نے حاضرین کی خدمت میں استقبالیہ کلمات پیش کئے اورآل انڈیا شیعہ کونسل کے ترجمان اورکنوینرمولانا جلال حیدرنقوی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ کانفرنس میں کثیر تعداد میں روزہ دارفرزندان توحید اورعلماء کرام نے شرکت کی۔ آخرمیں مولانا شیخ محمد عسکری کے دعائیہ کلمات پرکانفرنس کا اختتام ہوا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Bihar MLC Election: پی کے کی انٹری اور اننت سنگھ کی بغاوت، بہار قانون ساز کونسل کی 8 نشستوں پر انتخابات سے پہلے سیاسی ہلچل تیز

پرشانت کشور کی جن سوراج پارٹی نے تمام 8 نشستوں پر امیدوار اتارے ہیں، پٹنہ…

14 minutes ago

Congress’s Counterattack on Regime Change: ’رجیم چینج‘ پر کانگریس کا جوابی حملہ، کہا- ہم فخر سے کہتے ہیں، حکومت بدل کر رہیں گے

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ پون کھیڑا نے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے ’رجیم چینج‘…

1 hour ago

Analysts Optimistic About Jio Platforms: جیو پلیٹ فارمز کے آئی پی او پر تجزیہ کار خوش، لسٹنگ پر 15-20فیصد اضافے کی توقع

ایمکے ریسرچ نے شرح نمو کے مقابلے میں مناسب قیمت کو دیکھتے ہوئے ’ سبسکرائب…

1 hour ago

Abhijit Dipke in Custody: ’لہرا دو ترنگا‘ مارچ سے پہلے ابھیجیت دیپکے حراست میں، کناٹ پلیس جانے کی کر رہے تھے کوشش

ترنگا مارچ سے پہلے پارٹی کے بانی ابھیجیت دیپکے کو دہلی پولیس نے حراست میں…

2 hours ago