قومی

PM Modi Leaves For Australia After Indonesia Visit: انڈونیشیا  کے دورے کے بعد آسٹریلیا روانہ ہوئے پی ایم مودی، انڈونیشیا کے صدر سوبیانتو نے مودی کو ہوائی اڈے پر کہا الوداع

نئی دہلی :انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو نے بدھ کے روز ایک خصوصی سفارتی روایت کے تحت وزیراعظم نریندر مودی کو تین روزہ سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد آسٹریلیا روانگی کے موقع پر ہوائی اڈے پر الوداع کہا۔روانگی سے قبل وزیراعظم مودی اور صدر سوبیانتو نے گرمجوشی سے ایک دوسرے کو گلے لگا کر خیرسگالی کا اظہار کیا۔ اس سے قبل صدر سوبیانتو نے پیر کے روز بھی جکارتہ ہوائی اڈے پر وزیراعظم مودی کا استقبال کیا تھا، جب وہ انڈونیشیا کے سرکاری دورے پر پہنچے تھے۔دورے کے دوران دونوں رہنماؤں نے یوگیاکارتا میں واقع یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے میں شامل پرمبانن مندر کے تحفظ اور بحالی کے مشترکہ منصوبے کا افتتاح کیا۔ وزیراعظم مودی نے مندر میں پوجا بھی کی اور وہاں موجود حکام سے ملاقات کی۔ انہوں نے پرمبانن مندر کی فضائی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کرتے ہوئے اسے “شاندار پرمبانن مندر” قرار دیا۔

اپنے دورہ انڈونیشیا کے دوران وزیراعظم مودی نے صدر سوبیانتو کے ساتھ دوطرفہ مذاکرات کیے، انڈونیشیائی پارلیمنٹ سے خطاب کیا اور بھارتی برادری کے ایک پروگرام میں بھی شرکت کی۔بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق دونوں لیڈروں نے تجارت و سرمایہ کاری، دفاع و سلامتی، بحری تعاون، توانائی، صحت، فارما، خلائی تعاون، نایاب معدنیات، ثقافت، سیاحت اورعوامی روابط سمیت جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا۔ اس کے علاوہ عالمی اور کثیرالجہتی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور ہند-بحرالکاہل خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا گیا۔

وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان بحری سلامتی، خلائی تعاون، دفاع، اسٹیل سپلائی چین، نایاب معدنیات، صحت، زراعت اور سائنس و ٹیکنالوجی سمیت متعدد شعبوں میں اہم مفاہمتی دستاویزات کا تبادلہ بھی ہوا، جو دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوں گی۔انڈونیشیا کا دورہ مکمل کرنے کے بعد وزیراعظم مودی تین روزہ دورے پر آسٹریلیا روانہ ہو گئے ہیں، جہاں وہ آسٹریلوی وزیراعظم انتھنی البانیز کے ساتھ تیسری بھارت-آسٹریلیا سالانہ سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اس دوران وہ میلبرن کرکٹ گراؤنڈ (ایم سی جی) کا بھی دورہ کریں گے اور میلبرن میں بھارتی برادری سے خطاب کریں گے۔

بھارت ایکسریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Nobel Peace Prize: ’مجھے کیوں نہیں؟‘ ڈونلڈ ٹرمپ نے نوبیل امن انعام پر نوبیل کمیٹی کو سنائی کھری کھری

نوبیل امن انعام 2026 کے اعلان سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار…

1 hour ago

Manoj Jha Statement: پٹنہ میں سی ای سی کے خلاف احتجاج پر منوج جھا بولے، ’جمہوریت کے لیے مشکل وقت، اب مسلسل ہوں گے مظاہرے‘

راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ منوج جھا نے پٹنہ میں چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی)…

2 hours ago

Air India EasyRoom: ایئرپورٹ پر سم تلاش کرنے کی پریشانی ختم، ایئر انڈیا کا ایزی روم مسافروں کے لیے نئی سہولت

ایئر انڈیا کی اس نئی سہولت کا مقصد بیرون ملک پہنچنے کے بعد مقامی سم…

3 hours ago