سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلے 2024-25 مالی سال میں ہندوستان سے چائے کی برآمدات میں 2.85 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ملک سے چائے کی برآمدات 250.73 ملین کلوگرام سے بڑھ کر 257.88 ملین کلوگرام ہو گئی ہیں۔ ٹی بورڈ (Tea Board)کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2024-25 کے دوران شمالی ہندوستان سے چائے کی برآمدات کا حجم 161.20 ملین کلوگرام تک پہنچ گیا، جو کہ 2023-24 کے مالی سال میں 149.05 ملین کلوگرام سے 8.15 فیصد زیادہ ہے۔
وہیں جنوبی ہند سے چائے کی برآمدات 2024-25 میں 4.92 فیصد کم ہوکر 96.68 ملین کلوگرام ہوگئیں جو پچھلے مالی سال میں 101.68 ملین کلوگرام تھیں۔ دریں اثنا فی کلوگرام قیمت میں چائے کی برآمدات کی قیمت ₹290.97 تک بڑھ گئی، جو کہ 2023-24 کے مالی سال میں ₹258.30 کے مقابلے میں 12.65 فیصد اضافے کو ظاہر کرتی ہے۔
بورڈ کے اعداد و شمار کے مطابق کیلنڈر سال جنوری تا دسمبر 2024 کے دوران چائے کی برآمدات کی مقدار 256.17 ملین کلوگرام تک پہنچ گئی، جو کہ جنوری سے دسمبر 2023 کے پچھلے عرصے کے مقابلے میں 10.57 فیصد زیادہ ہے۔ کیلنڈر سال 2024 کے دوران شمالی ہندوستان سے برآمدات 155.49 ملین کلوگرام رہیں، جب کہ جنوبی ہندوستان سے یہ 100.68 ملین کلوگرام رہی، جس میں بالترتیب 10.28 فیصد اور 11.02 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
بھارت ایکسپریس اردو
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے منی لانڈرنگ اور جبری وصولی کے معاملے میں کارروائی کرتے ہوئے سابق…
پرشانت کشور کی یہ وضاحت ایک روز بعد سامنے آئی ہے، جب جمعرات کو پٹنہ…
تمل ناڈو کے کوئمبٹور کی پیریار اریوولگم لائبریری میں تقریباً 1800 مشتبہ کتابیں ملی ہیں۔…
اتر پردیش اسمبلی انتخابات 2027 کی تیاریوں میں مصروف سماجوادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو…
انڈین ایکسپریس کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اڈانی گرین انرجی نے مہاراشٹر…
ہندوستان کے سابق وکٹ کیپر بلے باز صبا کریم کا بین الاقوامی کرکٹ کیریئر اگرچہ…