قومی

India’s First Uncrewed Gaganyaan Launch: ہندوستان دسمبر میں پہلے بغیر عملے کا گگن یان خلائی جہاز لانچ کرے گا: اسرو چیف

بھارتی خلائی تحقیقاتی تنظیم (اسرو) کے سربراہ وی نرائنن نے جمعرات کو اعلان کیا کہ گگن یان جی 1 کو اس سال دسمبر میں پہلی بار بغیر عملے کے مشن کے طور پر لانچ کیا جائے گا۔ نرائنن نے یہ بات مرکزی وزیر جیتندر سنگھ اور گروپ کیپٹن شبھانشو شکلا اور پرشنات بال کرشنن نائر کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہی۔ انھوں نے بتایا کہ پچھلے چار مہینوں میں گگن یان پروگرام میں کئی اہم کامیابیاں حاصل ہوئیں اور جی 1 مشن میں ’’ویومیترا‘‘ نامی نصف انسانی روبوٹ خلا میں بھیجا جائے گا۔

گروپ کیپٹن شبھانشو شکلا نے، جو حال ہی میں کامیاب Axiom-4 مشن سے واپس آئے ہیں، کہا کہ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (ISS) کے تجربات گگن یان اور بھارتی خلائی اسٹیشن کے لیے انتہائی مددگار ثابت ہوں گے۔ انھوں نے کہا کہ ’’جلد ہی ہم اپنے ملک سے خلائی مشن بھیجیں گے۔‘‘ شکلا نے حکومت، اسرو اور تمام معاونین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ مشن پورے ملک کی کامیابی ہے اور بھارت آج بھی ’’سارے جہاں سے اچھا‘‘ نظر آتا ہے، جیسا کہ سابق خلانورد راکیش شرما نے 1984 میں کہا تھا۔

گروپ کیپٹن پرشنات نائر نے کہا کہ چند ماہ بعد دیوالی آئے گی، جو رام جی کے ایودھیا میں داخل ہونے کی یاد دلاتی ہے۔ نائر نے مزاحاً کہا کہ اگر وہ خود کو لکشمن کہہ سکتے ہیں تو شبھانشو کو رام مانیں اور انھوں نے اسرو کی ٹیم کو ’’وانر سینا‘‘ قرار دیا جس کی مدد کے بغیر یہ مشن ممکن نہ ہوتا۔ اسرو کا گگن یان پروگرام بھارت کا پہلا خلابازی مشن ہے جس کا مقصد انسانوں کو خلا میں بھیج کر محفوظ واپسی کا ثبوت دینا ہے۔ اس میں خلانوردوں کی تربیت، لائف سپورٹ سسٹمز کی تیاری اور عملے والے خلائی جہاز کی جانچ شامل ہے۔ اس کامیابی سے بھارت دنیا کے چند ایسے ممالک میں شامل ہو جائے گا جو خلابازی کے مشن خود چلانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Amit shah Birthday Wishes: ’سر، آپ ہر بار یاد رکھتے ہیں‘، امت شاہ نے ہماچل پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ مکیش اگنی ہوتری کو کیوں کیا فون؟

مرکزی وزیر داخلہ نے یوم پیدائش پر فون کرکے دی مبارک باد دی، دونوں لیڈروں…

21 minutes ago

LEARN FROM THE WORLD BUT DESIGN FOR INDIA: ”دنیا سے سیکھیں، لیکن ہندوستان کے لیے ڈیزائن کریں“

دہلی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر یوگیش سنگھ کا پائیدار ترقی، اختراع اور طلبہ کی…

2 hours ago