قومی

India’s Digital Economy An Example For Entire World: ہندوستان کی ڈیجیٹل معیشت پوری دنیا کے لیے ایک مثال: صدر مرمو

India’s Digital Economy An Example For Entire World: صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو نے رانچی میں نامکم میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی آئی آئی ٹی) رانچی کے دوسرے کانووکیشن میں شرکت کی اور خطاب کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ آج ہندوستان اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کو مضبوط بنا کر اور خود انحصاری کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انٹرپرینیورشپ کے کلچر کی طرف بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس نقطہ نظر سے ملک کی ترقی کے عمل میں سائنسی تحقیق اور اختراعات زیادہ نمایاں ہوگئی ہیں۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ تحقیق کے ذریعے ہی نئے عمل، مصنوعات اور ڈیزائن تیار کیے جا سکتے ہیں، جو ابھرتے ہوئے مسائل کے جدید اور پائیدار حل تلاش کرنے میں معاون ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ہندوستان میں اعلیٰ تعلیمی ادارے اپنی تحقیقی صلاحیتوں میں اضافہ کریں گے اور ایسے باصلاحیت طلبہ پیدا کریں گے جو تکنیکی طور پر ماہر ہوں گے اور اختراعات کے ذریعے شہریوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کریں گے۔ انہوں نے زور دیا کہ ٹیکنالوجی کو سماجی انصاف کے ذریعہ کے طور پر استعمال کیا جانا چاہئے۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان کے پاس دنیا کا تیسرا سب سے بڑا ٹیک اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پہلے ہی اسمارٹ ڈیوائسز استعمال کر رہے ہیں، جس سے ہماری زندگی آسان ہو گئی ہے۔ لیکن ایسے ٹولز اور سسٹمز کو عام لوگوں کے لیے قابل رسائی ہونا چاہیے اور مجموعی طور پر پائیداری کے مطابق ہونا چاہیے۔ محترمہ دروپدی مرمو نے کہا کہ یہیں پر تکنیکی ماہرین کا کردار زیادہ چیلنجنگ ہو جاتا ہے۔ اس کے لیے انہیں اپنی سوچ اور کام میں ایک جامع انداز اپنانے کی ضرورت ہے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کے دور میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹکنالوجی (آئی آئی آئی ٹی) رانچی جیسے اداروں کے ہونہار طلباء کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس کا بہترین استعمال کریں اور اپنی کارکردگی میں اضافہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ وقت اور وسائل کی بچت کر کے طلباء ان تخلیقی اور حساس کاموں پر زیادہ توجہ مرکوز کر سکتے ہیں جن میں ہمدردی اور انسانی رابطے کی ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے ان پر زور دیا کہ وہ دیویانگ جنوں (معذوروں)، بزرگ شہریوں یا دیگر ضرورت مند طبقوں کی مدد کے لیے مصنوعی ذہانت کے استعمال پر غور کریں۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ نوجوانوں میں معاشرے اور قوم کو بدلنے کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوان باشعور اور ترقی یافتہ قوم بنانے میں بہت بڑا حصہ ڈال سکتے ہیں۔ دروپدی مرمو نے کہا کہ یہ ہم سب کا فرض ہے کہ نوجوانوں کو صحیح سمت دکھائیں اور انہیں ملک اور سماج کی ترقی کے لیے کام کرنے کی ترغیب دیں۔

صدر جمہوریہ کو یہ جان کر خوشی ہوئی کہ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹکنالوجی (آئی آئی آئی ٹی) رانچی نے اپنے قیام کے چند سالوں کے اندر ہی اپنے فیکلٹی اور طلباء کے ذریعہ اصلی تحقیقی مقالوں اور باوقار قومی اور بین الاقوامی مطبوعات میں اشاعتوں کے ذریعہ علم کی تخلیقی اہمیت کو اجاگر کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی آئی آئی ٹی) رانچی جدید ترین لیباریٹریوں اور ڈیٹا سائنس، بائیو انفارمیٹکس، مصنوعی ذہانت اور کوانٹم کمپیوٹنگ جیسے شعبوں سے متعلق ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ سیل کے ذریعے طلباء کو مستقبل کے لیے تیار کر رہا ہے۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی آئی آئی ٹی) رانچی آنے والے وقتوں میں تحقیق اور اختراع کے مرکز کے طور پر اپنی شناخت بنائے گا۔ صدر جمہوریہ نے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی آئی آئی ٹی) رانچی پر زور دیا کہ وہ قومی اور بین الاقوامی تنظیموں اور صنعت کے ساتھ تعاون کرے اور طلباء کو ذاتی اور پیشہ ورانہ سطح پر درپیش چیلنجوں کے لیے تیار کرے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں کو تکنیکی طور پر ہنر مند اور تعلیم یافتہ ہونے کے ساتھ ساتھ سماجی، ذہنی، جذباتی اور جسمانی طور پر بھی فٹ ہونا چاہیے۔

-بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

Delhi High Court: اناؤ کیس کے مجرم کلدیپ سنگھ سینگر کو دہلی ہائی کورٹ نے دی عبوری ضمانت

دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…

3 hours ago

Actor Threaten By Email: راجپال یادو، ریمو ڈی سوزا اور سوگندھا مشرا کو ملی دھمکی، پاکستان سے آئی ای میل

ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…

3 hours ago

IND vs ENG 1st T20: پہلے T20 میں ٹیم انڈیا کی شاندار جیت، 7 وکٹوں سے جیتی ٹیم انڈیا

ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…

4 hours ago

Delhi Election 2025: ترلوک پوری میں جب اذان ہوئی تو اروند کیجریوال نے درمیان میں ہی روک دی اپنی تقریر

ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…

4 hours ago

Jalgaon Train Accident: جلگاؤں پشپک ٹرین حادثہ میں کیسے ہوئی اتنی اموات؟ ریلوے نے دی واقعے کی مکمل معلومات

یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…

4 hours ago

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

5 hours ago