نئی دہلی: ریلوے کی سلامتی اور بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کے تحت وزارتِ ریلوے نے جمعہ (5 دسمبر) کو راجیہ سبھا میں بتایا کہ سال 2022 سے اکتوبر 2025 تک مجموعی طور پر 8,039 ریلوے پلوں کی مرمت، بحالی، مضبوطی یا دوبارہ تعمیر انجام دی گئی ہے۔ یہ تعداد اس بات کا ثبوت ہے کہ ریلوے ملک بھر میں اپنے نیٹ ورک کو زیادہ محفوظ بنانے کے لیے مسلسل بڑے پیمانے پر کام کر رہی ہے۔
ریلوے وزیر اشوِنی ویشنو نے ایک تحریری جواب میں بتایا کہ ریلوے پلیٹ فارم اور پُلوں کی نگرانی کے لیے ملک بھر میں جدید ڈیجیٹل برج مینجمنٹ سسٹم (بی ایم ایس) کا استعمال کیا جاتا ہے، جو ہر پل کے ڈیزائن، تعمیر، دیکھ بھال اور معائنے کی مکمل معلومات محفوظ کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی ڈیجیٹل نگرانی کی بنیاد پر پلوں کی مرمت اور مضبوطی کا کام باقاعدگی سے انجام دیا جاتا ہے۔ وزیر نے مزید بتایا کہ بھارت میں ہر ریلوے پل کا سال میں دو بار لازمی معائنہ کیا جاتا ہے— ایک بار برسات سے قبل اور دوسری بار تفصیلی معائنہ برسات کے بعد کیا جاتا ہے۔ ان معائنوں کی بنیاد پر پلوں کی عددی درجہ بندی کی جاتی ہے، تاکہ معلوم ہو سکے کہ ان کی حالت کس درجے میں ہے۔
جن پلوں کو کمزور یا حساس قرار دیا جاتا ہے، ان کا زیادہ باریک بینی سے اور زیادہ کثرت کے ساتھ معائنہ کیا جاتا ہے۔ اسی طرح جہاں ضرورت پڑتی ہے وہاں خصوصی تکنیکی آڈٹس بھی کیے جاتے ہیں، تاکہ سلامتی کے کسی پہلو کو نظر انداز نہ کیا جائے۔ تحریری جواب میں یہ بھی بتایا گیا کہ سڑک کے نیچے بنے راستوں اور سب ویز کا بھی برسات سے پہلے اور بعد میں تفصیلی معائنہ کیا جاتا ہے۔ ان بنیادی ڈھانچوں میں پانی بھرنے سے بچانے کے لیے کئی اقدامات کیے گئے ہیں، جن میں ڈرینیج سسٹم کو بہتر کرنا، جوڑوں کی سیلنگ، رکاوٹیں اور کراس ڈرین فراہم کرنا اور زیادہ گنجائش والے پمپ نصب کرنا شامل ہیں۔
وزارت کے مطابق یہ تمام اقدامات اس بات کو یقینی بنانے کے لیے انجام دیے جا رہے ہیں کہ ملک کا ریلوے نظام نہ صرف تیز تر ہو بلکہ زیادہ محفوظ، جدید اور موسم کے اثرات سے کم متاثر رہے۔ ریلوے نے کہا کہ یہ مکمل مہم آئندہ برسوں میں بھی جاری رہے گی تاکہ مسافروں اور مال برداری دونوں کے لیے محفوظ سفر کو یقینی بنایا جا سکے۔
بھارت ایکسپریس اردو
وزیر اعظم نریندر مودی دو روزہ دورے پر گجرات میں ہیں۔ دورے کے پہلے دن…
تاجروں نے 10 اکتوبر کو جنتر منتر پر ہونے والے احتجاج کی مثال بھی دی…
گجرات کے بھلڈی سے ملک بھر کے مستحق کسانوں کے کھاتوں میں رقم براہِ راست…
جس وقت ہیلی کاپٹر بدری ناتھ سے واپس آ رہا تھا، اس دوران علاقے میں…
جیو نے 19 لاکھ نئے صارفین جوڑے ، ایئر ٹیل کے کھاتے میں صرف 2لاکھ۔ٹرائی…
ہائی کورٹ نے اس معاملے میں متعلقہ فریقوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے…