قومی

Air India crash case: ایئر انڈیا حادثہ معاملہ میں ہندوستانی پائلٹوں کا رائٹرس اور وال اسٹریٹ جرنل کو نوٹس، معافی کا مطالبہ

ایئر انڈیا کی پرواز AI-171 کے حادثے پر غیر ملکی میڈیا کی مبینہ بے بنیاد اور گمراہ کن رپورٹنگ پر ہندوستانی پائلٹ برادری سخت برہم ہو گئی ہے۔ پائلٹوں کی نمائندہ تنظیم فیڈریشن آف انڈین پائلٹس (FIP) نے رائٹرس اور وال اسٹریٹ جرنل کے خلاف قانونی نوٹس جاری کرتے ہوئے معافی اور خبر کی واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔

کیا ہے معاملہ؟

12 جون کو ایئر انڈیا کی بوئنگ 787 ڈریم لائنر طیارہ میں اس وقت بحران پیدا ہو گیا جب پرواز کے دوران اچانک دونوں انجنوں کے فیول سوئچ کٹ آف ہو گئے۔ حادثہ کی ابتدائی جانچ رپورٹ ہندوستان کے ایئرکرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بیورو (AAIB) نے جاری کی ہے، جس کے مطابق کاک پٹ وائس ریکارڈنگ میں ایک پائلٹ دوسرے سے سوال کرتا ہے، فیول کیوں بند کیا گیا؟ جس پر جواب آتا ہے، میں نے تو نہیں کیا۔

الزامات اور قیاس آرائیاں

اس رپورٹ کے باوجود وال اسٹریٹ جرنل اور رائٹرس نے ’امریکی حکام کے ذرائع‘ کے حوالے سے خبر دی کہ پائلٹ نے جان بوجھ کر فیول بند کیا، گویا حادثہ انسانی غلطی کی وجہ سے ہوا۔ FIP نے ان الزامات کو توہین آمیز، قیاس پر مبنی اور غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ صحافتی بددیانتی کی بدترین مثال ہے۔

پائلٹس کا شدید ردعمل

FIP کے چیئرمین کیپٹن سی ایس رندھاوا نے بیان دیا، رپورٹ میں کہیں بھی یہ نہیں کہا گیا کہ پائلٹ نے جان بوجھ کر سوئچ بند کیے۔ ان اداروں نے بغیر تحقیق کے فرضی خبریں چلائیں۔ ہم ان کے خلاف کارروائی کریں گے۔

دیگر تنظیموں کی حمایت

ایئر لائن پائلٹس ایسوسی ایشن آف انڈیا (ALPA-1) اور دیگر تنظیموں نے بھی اس غلط رپورٹنگ پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی غیر ذمہ دار صحافت عوام کے اعتماد کو ٹھیس پہنچاتی ہے۔ ALPA-1 نے خبردار کیا: تحقیقات مکمل ہونے سے پہلے کسی پر الزام لگانا نہ صرف غیر اخلاقی ہے بلکہ خطرناک بھی۔

جانچ ایجنسیاں بھی بول پڑیں

AAIB نے بھی غیر ملکی میڈیا کی رپورٹنگ پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ تحقیقات ابھی ابتدائی مرحلے میں ہیں، اور حتمی نتیجہ اخذ کرنا قبل از وقت ہوگا۔ امریکی نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ (NTSB) کی چیئرپرسن جینیفر ہومینڈی نے کہا: ایئر انڈیا حادثے سے متعلق حالیہ میڈیا رپورٹس قیاس آرائی پر مبنی اور وقت سے پہلے کی گئی ہیں۔ ہم AAIB کی قیادت میں جاری تحقیقات میں مکمل تعاون کر رہے ہیں۔

پائلٹس کی تنظیم FIP نے جھوٹی خبروں پر قانونی نوٹس بھیج کر صحافتی احتساب کی مثال قائم کی ہے۔ جب تک مکمل اور حتمی جانچ سامنے نہ آ جائے، کسی پر بھی ذمہ داری تھوپنا نہ صرف غلط بلکہ خطرناک عمل ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

1 hour ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

2 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

3 hours ago

PM Modi Calls Sharad Pawar Health Update: اسپتال سے ڈسچارج ہوئے شرد پوار، وزیر اعظم مودی نے آرام کرنے کا دیا مشورہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…

4 hours ago