وزارت دفاع نے آپریشن سندور کے بعد رات میں پاکستان کی جانب سے ہندوستانی فوج کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کو ناکام کرنے کی تصدیق کی ہے۔ وزارت دفاع نے کہا ہے کہ ’’07 مئی 2025 کو آپریشن سندور پر پریس بریفنگ کے دوران ہندوستان نے اپنے ردعمل کو مرکوز، نپا تلا اورمزید کشیدگی نہ پیدا کرنے والا قرار دیا تھا۔ اس بات کا خاص طور پر ذکر کیا گیا کہ پاکستانی فوجی اداروں کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔ اس بات کا بھی اعادہ کیا گیا کہ ہندوستان میں فوجی اہداف پر کسی بھی حملے کا مناسب جواب دیا جائے گا۔‘‘
وزارت نے مزید کہا ’’08-07 مئی 2025 کی رات کو، پاکستان نے شمالی اور مغربی ہندوستان میں متعدد فوجی اہداف کوڈرون اور میزائیلوں کا استعمال کرتے ہوئے نشانہ بنانے کی کوشش کی، جن میں اَوَنتی پورہ، سری نگر، جموں، پٹھان کوٹ، امرتسر، کپورتھلہ، جالندھر، لدھیانہ، آدم پور، بھٹنڈا، چنڈی گڑھ، نال، پھلودی، اترلائی اور بھوج شامل ہیں۔ ان کو انٹیگریٹڈ کاؤنٹر یو اے ایس گرڈ اور ایئر ڈیفنس سسٹم کے ذریعے بے اثر کیا گیا۔ ان حملوں کا ملبہ اب متعدد مقامات سے برآمد کیا جا رہا ہے، جو پاکستانی حملوں کو ثابت کرتاہے۔‘‘
ہندوستانی فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے لاہور کا ایئر ڈیفنس سسٹم تباہ کیا
پاکستان کے ان حملوں پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے ہندوستانی فوج نے بھی پاکستان کے فوجی ٹھکانوں اور ایئر ڈیفنس سسٹم کو نشانہ بنایا ہے۔ وزارت نے کہا ہے کہ ’’آج صبح ہندوستانی مسلح افواج نے پاکستان میں متعدد مقامات پر ایئر ڈیفنس رڈارز اور سسٹمز کو نشانہ بنایا ہے اور لاہور میں ایئر ڈیفنس سسٹم کو بے اثر کر دیا گیا ہے۔‘‘
دریں اثنا جموں و کشمیر میں ایل او سے کے ساتھ پاکستانی کی بھاری گولہ باری اور جنگ بندی کی خلاف ورزی میں کئی شہریوں کی اموات ہوئی ہے۔ وزارت دفاع نے پاکستانی فائرنگ کے نتیجے میں اب تک 16 شہریوں کی موت کی تصدیق کی ہے، جن میں تین خواتین اور پانچ بچے بھی شامل ہیں۔ تاہم وزارت دفاع نے کہا ہے کہ ہم کشیدگی بڑھانا نہیں چاہتے۔ بیان میں کہا گیا ہے ’’ہندوستانی مسلح افواج کشیدگی کو مزید آگے نہ بڑھانے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتی ہیں، بشرطیکہ پاکستانی فوج اس کا احترام کرے۔‘‘
بھارت ایکسپریس اردو
تبوک میں طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے بعد کیپٹن اسمت مچھار کو فوری طبی امداد…
الہ آباد ہائی کورٹ نے شواٹس کے اساتذہ اور غیر تدریسی ملازمین کی بقایا تنخواہوں…
نارتھمپٹن شائر اور ہندوستانی ٹیم کے اسٹار لیگ اسپنر یوزویندر چہل نے ریڈ بال کرکٹ…
نُسرت بھروچا کے فلمی کیریئر پر نظر ڈالیں تو انہوں نے ’پیار کا پنچ نامہ‘…
اوپن اے آئی نے کہا ہے کہ گزشتہ کئی ماہ کے دوران ایسی سرگرمیوں کو…
شاستری جینتی پر پی ایم مودی نے لال بہادر شاستری کو خراج عقیدت پیش کرتے…