قومی

India will not be buying oil from Russia: ’’وزیراعظم مودی نے یقین دلایا ہے کہ بھارت روس سے تیل نہیں خریدے گا‘‘ امریکی صدر ٹرمپ کے بیان نے بڑھائی سیاسی ہلچل

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی نے انہیں یقین دہانی کرائی ہے کہ بھارت روس سے تیل کی خریداری بند کر دے گا۔ ٹرمپ نے اس اقدام کو ماسکو پر عالمی دباؤ بڑھانے کی ایک اہم پیش رفت قرار دیا۔ انہوں نے یہ بیان بدھ کے روز وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کش پٹیل کے ساتھ مشترکہ پریس بریفنگ کے دوران دیا، جس میں دونوں رہنماؤں نے جرائم پر قابو پانے کی حکومتی کوششوں پر بھی روشنی ڈالی۔

’مودی میرے دوست ہیں، ہمارا بہترین تعلق ہے‘

پریس کانفرنس کے دوران جب ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ کیا وہ بھارت کو ایک قابل اعتماد شراکت دار سمجھتے ہیں، تو انہوں نے جواب دیا، ’’ہاں، بالکل۔ وہ (وزیراعظم نریندر مودی) میرے دوست ہیں، ہمارا بہترین تعلق ہے۔ میں خوش نہیں تھا کہ بھارت روس سے تیل خرید رہا ہے، لیکن آج انہوں نے یقین دلایا ہے کہ اب بھارت روس سے تیل نہیں خریدے گا۔ یہ ایک بڑا قدم ہے۔ اب ہمیں چین سے بھی یہی کروانا ہے۔‘‘ ٹرمپ نے کہا کہ انہیں مودی کے ساتھ بہترین تعلقات پر فخر ہے اور دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعاون جاری رہے گا۔

’روس کو جنگ جاری رکھنے سے روکا جائے‘

ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ روس کے ساتھ بھارت کی تیل کی تجارت سے خوش نہیں تھا کیونکہ اس سے ماسکو کو یوکرین جنگ جاری رکھنے میں مدد ملتی ہے۔ انہوں نے کہا، ’’روس نے اب تک تقریباً پندرہ لاکھ افراد کھوئے ہیں، جن میں زیادہ تر فوجی شامل ہیں۔ یہ ایک ایسی جنگ ہے جو کبھی شروع ہی نہیں ہونی چاہیے تھی۔ روس اسے پہلے ہفتے میں ختم کر سکتا تھا، مگر اب یہ چوتھے سال میں داخل ہو چکی ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ وہ اس جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں اور نریندر مودی کی یقین دہانی کو ایک مثبت پیش رفت کے طور پر دیکھتے ہیں۔

’چین کو بھی یہی پیغام دینا ہے‘

ٹرمپ نے مزید کہا کہ بھارت کے فیصلے کے بعد اب ضرورت ہے کہ چین بھی روس سے تیل کی خریداری بند کرے۔ ’’یہ ایک بڑا قدم ہے۔ اب مجھے چین سے بھی یہی بات منوانی ہے۔‘‘ ٹرمپ نے کہا۔ انہوں نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ کے تنازعات کے مقابلے میں یہ مسئلہ نسبتاً آسان ہے، ’’مشرق وسطیٰ کا جھگڑا تین ہزار سال پرانا تھا جسے ہم نے حل کر لیا، یہ صرف تین سال پرانا معاملہ ہے۔‘‘

’پوتن اور زیلنسکی میں دشمنی امن میں رکاوٹ‘

امریکی صدر نے روس اور یوکرین کے درمیان جاری کشیدگی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن اور یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی کے درمیان شدید دشمنی امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ ’’ان دونوں کے درمیان شدید عداوت ہے اور یہی بات مذاکراتی عمل کو متاثر کر رہی ہے۔‘‘ ٹرمپ نے کہا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ دونوں رہنما بالآخر جنگ بندی اور امن کے کسی حل پر پہنچ جائیں گے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Commonwealth Kabaddi Championship 2026: کامن ویلتھ کبڈی چیمپئن شپ 2026، بھارتی مرد و خواتین ٹیموں نے نائجیریا کو بری طرح دی شکست

بھارتی مردوں نے 50-23 سے کامیابی حاصل کی، جبکہ خواتین ٹیم نے نائجیریا کو 38-10…

4 hours ago

‘Lakhpati Didi’ Scheme: لکھ پتی دیدی اسکیم سے سنور رہی ہے دیہی خواتین کی زندگی، خود کفالت کی جانب بڑھ رہے قدم

مدھیہ پردیش کے نیمچ ضلع میں لکھ پتی دیدی اسکیم کے مثبت نتائج سامنے آ…

4 hours ago