قومی

India Will Avenge Every Conspiracy: ’’ہر سازش کا بدلہ لے گا بھارت‘‘، مسلم راشٹریہ منچ نے دشمن ممالک کو کیا خبردار

نئی دہلی: مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) نے کہا ہے کہ چاہے دشمن سرحد پار ہو یا سوشل میڈیا کے کسی تاریک کونے میں چھپا ہوا ہو، بھارت اب ہر سازش کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہے۔ تاریخی ’’آپریشن سندور‘‘ کی دلیرانہ کامیابی پر بھارتی مسلح افواج اور حکومت کو مبارکباد دیتے ہوئے ایم آر ایم نے اسے بھارت کی بدلتی ہوئی عسکری سوچ اور حکمت عملی کا مظہر قرار دیا ہے۔

گزشتہ ہفتے پہلگام، جموں و کشمیر میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کے بعد بھارتی فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے پاکستان کے زیرِ قبضہ کشمیر اور پاکستان کے اندر 9 دہشت گرد ٹھکانوں کو فضائی حملوں اور ڈرونز کے ذریعے تباہ کر دیا۔ ان کارروائیوں میں 100 سے زائد دہشت گرد مارے گئے۔ ایم آر ایم نے اس کارروائی کو بھارت کی دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی کی مضبوط مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت اب خاموش نہیں رہے گا۔

ڈیجیٹل اور سائبر جنگ بھی ضروری ہے: ایم آر ایم

ایم آر ایم نے اس بات پر زور دیا کہ جدید جنگیں صرف سرحدوں پر نہیں بلکہ ڈیجیٹل اور سائبر میدانوں میں بھی لڑی جاتی ہیں۔ پاکستان، چین اور ترکی جیسے ممالک سوشل میڈیا اور پروپیگنڈہ کے ذریعے بھارت کی شبیہ خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ایم آر ایم نے چین کے ’’گلوبل ٹائمز‘‘ اور ترکی کے ’’ٹی آر ٹی ورلڈ‘‘ جیسے سرکاری میڈیا اداروں کی بھارت مخالف مہم کی سخت مذمت کی اور ان کے خلاف حکومت ہند کی سخت کارروائی کی حمایت کی۔

ایم آر ایم نے وزیر اعظم نریندر مودی کی حالیہ تقریر کو بھارت کے نئے اور جرأت مند سیکیورٹی نظریے کا اعلان قرار دیا۔ وزیر اعظم نے واضح کیا کہ اب نہ ’’دہشت گردی اور بات چیت‘‘ ساتھ چل سکتے ہیں اور نہ ہی ’’دہشت گردی اور تجارت‘‘۔ ایم آر ایم نے کہا کہ یہ پاکستان اور اس کے حامی ممالک چین اور ترکی کے لیے صاف اور دو ٹوک پیغام ہے—اب بھارت صرف بات نہیں کرے گا بلکہ جواب بھی دے گا، وہ بھی انھی کی زبان میں۔

پاکستان کو اپنی اندرونی بربادی پر دینی چاہیے توجہ: ایم آر ایم

پاکستان کی داخلی بحران پر تبصرہ کرتے ہوئے ایم آر ایم نے کہا کہ پاکستان کی بگڑتی معیشت اور عوامی بے چینی اسے اندر سے کھوکھلا کر رہی ہے۔ چاہے وہ بلوچستان میں بلوچ لبریشن آرمی کی کارروائیاں ہوں، خیبر پختونخوا اور سندھ میں بغاوت کی لہر، یا مقبوضہ کشمیر میں بیداری—ہر علاقہ ٹوٹ پھوٹ کی طرف بڑھ رہا ہے۔ بھارت کے خلاف سازشوں کے بجائے، پاکستان کو اپنی اندرونی بربادی پر توجہ دینی چاہیے۔

مسلم راشٹریہ منچ نے بھارتی شہریوں سے یہ اپیل بھی کی کہ وہ متحد رہیں اور ملک کی سیکیورٹی پالیسیوں کی حمایت کریں۔ منچ نے دہرایا کہ بھارت کی افواج اور قیادت کسی بھی حملے کا سخت اور مناسب جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے—یہی ہے بھارت کی نئی شناخت۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Protest in Delhi: راہل گاندھی کا الگ ہی انداز ہے ، اکھلیش حراست میں، الیکشن کمیشن کے دفتر پر اپوزیشن کا زبردست احتجاج

پارلیمنٹ ہاؤس سے الیکشن کمیشن کے دفتر کی جانب بڑھ رہے اپوزیشن کے مارچ کو…

21 minutes ago

Francis Halzen Awarded Nobel Prize in Physics: فرانسس ہالزن کو فزکس کا نوبیل انعام، کائنات کے پراسرار ذرات کی دریافت پر اعزاز

نوبیل انعام کے فاتحین کو دسمبر میں سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں اعزاز سے…

33 minutes ago

Rahul Gandhi: آکاشوانی بھون میں 2 گھنٹے سے دھرنے پر بیٹھے راہل گاندھی، بولے- ہمیں کیوں روکا؟

انڈیا اتحاد کے ارکان پارلیمنٹ نے منگل کو صبح 11 بجے پارلیمنٹ ہاؤس سے الیکشن…

1 hour ago

Drishyam 3: انہیں کسی اور ٹیک کی ضرورت نہیں پڑتی، شریا سرن نے ’دریشیم 3‘ کے ساتھی اداکار اجے دیوگن کی تعریف کی

اداکارہ نے فلم کے ہدایت کار ابھشیک پاٹھک کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے کہا،…

2 hours ago

Jantar Mantar Protest: انڈیا اتحاد کے احتجاج کے دوران ہنگامہ، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی دھرنے پر بیٹھے

انڈیا اتحاد کے ارکان پارلیمنٹ نے پارلیمنٹ کے مکر دوار سے مارچ شروع کیا تھا۔…

3 hours ago