قومی

India warns Pakistan: ایٹمی جنگ کی دھمکیوں پر بھارت کی پاکستان کو وارننگ، ’’کسی بھی غلط قدم کے نتائج سنگین ہوں گے‘‘

بھارت نے جمعرات کو پاکستان کے آرمی چیف کی حالیہ ایٹمی جنگ کی دھمکیوں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے خبردار کیا کہ کسی بھی قسم کی مہم جوئی کے ’’دردناک نتائج‘‘ ہوں گے، جیسا کہ ماضی میں دیکھے جا چکے ہیں۔ وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ پاکستانی قیادت کی جانب سے بھارت مخالف بیانات اور جنگی جنون کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔

’’آپریشن سندور‘‘ کا حوالہ

ترجمان نے واضح کیا کہ پاکستان کو اپنی بیان بازی میں نرمی لانی چاہیے کیونکہ کسی بھی غلط قدم کے نتائج سنگین ہوں گے، جیسا کہ حالیہ ’’آپریشن سندور‘‘ میں دیکھا گیا، جو جموں و کشمیر کے پہلگام میں 26 بے گناہ شہریوں کے قتل کے بعد کیا گیا تھا۔

پاکستانی آرمی چیف کی ایٹمی دھمکی

پاکستانی آرمی چیف عاصم منیر نے امریکہ کے حالیہ دورے کے دوران بھارت کو ایٹمی جنگ کی دھمکی دی تھی اور کہا تھا کہ اگر مستقبل میں پاکستان کو وجودی خطرہ لاحق ہوا تو وہ خطے کو تباہ کن جنگ میں دھکیل دے گا اور ’’دنیا کے تقریباً نصف حصے‘‘ کو ساتھ لے ڈوبے گا۔

بیانات کا مقصد اندرونی ناکامی چھپانا

رندھیر جیسوال نے کہا کہ پاکستان کی قیادت بھارت مخالف بیانیہ اس لیے دہراتی ہے تاکہ اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈال سکے۔ اس سے قبل بھارت نے ایک بیان میں ایٹمی دھمکیوں کو پاکستان کا ’’پرانا وطیرہ‘‘ قرار دیتے ہوئے ان بیانات میں پائی جانے والی غیر ذمہ داری کو اجاگر کیا تھا اور ایسے ملک میں ایٹمی کمانڈ و کنٹرول کے نظام پر سوال اٹھایا تھا جہاں فوج دہشت گرد گروہوں کے ساتھ ملی ہوئی ہے۔

آبی تنازع پر بھی دھمکی

پاکستانی آرمی چیف نے دریائے سندھ پر بھارت کے ڈیم منصوبے کو تباہ کرنے کی بھی دھمکی دی تھی اور کہا کہ ’’ہم انتظار کریں گے کہ بھارت ڈیم بنائے، اور پھر ہم اسے تباہ کر دیں گے‘‘۔ بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ عالمی برادری خود اندازہ لگا سکتی ہے کہ ایسے بیانات کتنی غیر ذمہ داری ظاہر کرتے ہیں اور یہ ایٹمی ہتھیاروں کے کنٹرول پر پہلے سے موجود شکوک کو مزید تقویت دیتے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

PM Modi Chennai Visit: وزیر اعظم نریندر مودی کے دورۂ چنئی کی تیاریوں کے پیش نظر 15 ہزار پولیس اہلکار تعینات

وزیر اعظم کے دورے کے پیش نظر شہر کی اہم سڑکوں پر گاڑیوں کی جانچ…

9 hours ago

China Open: چائنا اوپن، بارٹونکووا کو شکست دے کر فائنل میں پہنچیں اینڈریوا، عالمی نمبر 3 رینکنگ یقینی

کامیابی کے بعد اینڈریوا نے میڈیا سے کہا، ’’میں فائنل میں پہنچ کر بہت خوش…

9 hours ago

Umrao Jaan: ریکھا نے ’امراؤ جان‘ کے لیے کیوں نہیں لی تھی فیس؟ ہدایت کار مظفر علی نے سنایا دلچسپ قصہ

1981 میں ریلیز ہونے والی فلم میں ریکھا نے امراؤ جان کے کردار کو اپنی…

10 hours ago