قومی

Neighbourhood First Policy: خسرہ کے پھیلاؤ پر بھارت کی مالدیپ کو طبی امداد، 20 ہزار ویکسین خوراکیں روانہ، خسرہ کے بڑھتے کیسز سے نمٹنے میں ملے گی مدد

نئی دہلی: بھارت نے اپنی ’’پڑوس مقدم‘‘ پالیسی کے تحت خسرہ (Measles) کے حالیہ پھیلاؤ سے نمٹنے کے لیے مالدیپ کو طبی امداد روانہ کی ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا کہ بھارت نے مالدیپ کو 20 ہزار ایم آر (MR) ویکسین کی خوراکیں اور تقریباً تین ٹن طبی سامان بھیجا ہے، جس میں ادویات، سرنجیں، تشخیصی کٹس اور دیگر طبی ضروریات شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ امداد مالدیپ میں حفاظتی ٹیکہ کاری کے دائرے کو وسیع کرنے، خسرہ کے پھیلاؤ پر قابو پانے اور عوامی صحت کے تحفظ میں معاون ثابت ہوگی۔

خسرہ کے بڑھتے کیسز سے نمٹنے میں مدد

وزارت خارجہ کے مطابق یہ بروقت امداد مالدیپ میں خسرہ کے بڑھتے ہوئے کیسز سے نمٹنے اور وہاں کی حکومت کی جانب سے جاری انسدادی اقدامات کو مزید مؤثر بنانے میں مدد فراہم کرے گی۔ بیان میں کہا گیا کہ مالدیپ بھارت کی ’’پڑوس مقدم‘‘ پالیسی اور ویژن مہاساگر (MAHASAGAR) میں خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔ بھارت ایک قابلِ اعتماد اور فوری امداد فراہم کرنے والے شراکت دار کے طور پر مالدیپ کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھنے کے لیے پُرعزم ہے۔ قابلِ ذکر ہے کہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے 2021 میں مالدیپ کو خسرہ کے خاتمے (Measles Elimination) کا درجہ دیا تھا، تاہم اب ملک میں اس بیماری کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد تشویش پیدا ہوگئی ہے۔

خسرہ کیا ہے؟

خسرہ ایک انتہائی متعدی وائرل بیماری ہے جو زیادہ تر بچوں کو متاثر کرتی ہے۔ یہ متاثرہ افراد کی ناک، منہ یا گلے سے خارج ہونے والی بوندوں کے ذریعے پھیلتی ہے۔ اس کی ابتدائی علامات عموماً انفیکشن کے 10 سے 12 دن بعد ظاہر ہوتی ہیں، جن میں تیز بخار، ناک بہنا، آنکھوں کا سرخ ہونا، منہ کے اندر سفید دھبے شامل ہیں۔ چند دن بعد جسم پر سرخ دانے نمودار ہوتے ہیں جو پہلے چہرے اور گردن سے شروع ہو کر پورے جسم میں پھیل جاتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق خسرہ کے خاتمے سے ہر سال لاکھوں ممکنہ مریضوں اور اموات کو روکا جا سکتا ہے، اسی لیے بروقت ویکسینیشن کو اس بیماری کے خلاف سب سے مؤثر ہتھیار سمجھا جاتا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

MLC Election 2026: ایم ایل سی انتخابات، یوپی، بہار سمیت 4 ریاستوں میں ووٹنگ، 27 اکتوبر کو نتائج کا اعلان

نئی دہلی : اتر پردیش، بہار، مہاراشٹر اور کرناٹک میں قانون ساز کونسل کی 28…

52 minutes ago

Jio IPO Last Day: جیو آئی پی او میں سرمایہ کاری کا آج آخری دن، لسٹنگ پر کتنے منافع کی امید؟

جیو پلیٹ فارمز لمیٹڈ کے آئی پی او میں بولی لگانے کی آخری تاریخ 23…

2 hours ago

Wings Over Ganga Air Show: کاشی کے آسمان پر رافیل اور سخوئی کی گھن گرج، ونگز اوور گنگا‘ ایئر شو میں فضائیہ کے کرتب نے کیا مسحور

فضائی مظاہرے میں شامل ’پرچنڈ فارمیشن‘ نے بھارتی فضائیہ کی جنگی صلاحیت، تیاری اور درست…

3 hours ago

Role Models: چین میں مشہور شخصیات کے بجائے سائنس دانوں کے پوسٹر، تاکہ بچے انہیں اپنا رول ماڈل بنا سکیں

ان پوسٹروں میں راکٹ سائنس دان چیان شوسن، جوہری طبیعیات کے ماہر ڈینگ جیاشیان، زرعی…

4 hours ago