قومی

India rebukes Pakistan over accusations: پاکستان نے خیبرپختونخواہ میں ہوئے خودکش حملے کیلئے ہندوستان کو بتایا ذمہ دار، وزرات خارجہ نے دیا سخت جواب

پاکستان اپنی حرکتوں سے باز نہیں آرہا ہے۔ ایک بار پھر بھارت پر جھوٹے الزامات لگانے کی کوشش کی گئی ہے۔ تاہم بھارتی وزارت خارجہ نے پاکستان کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔ پاکستان نے صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیرستان کے علاقے میں ہونے والے خودکش حملے کا ذمہ دار بھارت کو ٹھہرانے کی کوشش کی۔ تاہم نئی دہلی نے ہفتے کی رات پڑوسی ملک کی ان کوششوں کو یکسر مسترد کر دیا۔ وزارت خارجہ نے کہا کہ پاکستان کا بیان توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ میں ہفتے کے روز ایک خودکش حملے میں 13 سکیورٹی اہلکار ہلاک اور 24 زخمی ہو گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صبح  کے وقت شمالی وزیرستان کے علاقے کھڈی میں خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی اینٹی بم یونٹ کی گاڑی سے ٹکرا دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کے وقت فوجی نقل و حرکت کے باعث علاقے میں کرفیو نافذ تھا۔ دھماکے کے بعد سیکیورٹی اداروں نے امدادی کارروائی شروع کردی۔

انٹیلی جنس ذرائع نے بتایا کہ حافظ گل بہادر گروپ سے وابستہ دہشت گرد گروپ اسود الحرب نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ اس واقعے کو شمالی وزیرستان میں حالیہ مہینوں میں پیش آنے والے مہلک ترین واقعات میں سے ایک قرار دیا جا رہا ہے اور اس نے خطے میں سکیورٹی کی صورتحال کے بارے میں شدید خدشات کو جنم دیا ہے۔ پاکستان نے اس حملے کا الزام بھارت کو ٹھہرانے کی کوشش کی۔وزارت خارجہ نے پاکستان کے الزامات کو مسترد کر دیا۔ بھارت نے کہا کہ ہم نے پاکستانی فوج کا سرکاری بیان دیکھا ہے، جس میں 28 جون کو وزیرستان میں ہونے والے حملے کا الزام بھارت کو ٹھہرایا گیا ہے۔بھارتی وزارت خارجہ نے کہا کہ ہم اس توہین آمیز بیان کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Govt Decision On Flex Fuel Vehicles: فلیکس فیول گاڑیوں کو بڑی راحت، E85 کے ساتھ اب E100 ایتھنول پر چلنے والی گاڑیوں کو بھی منظوری

حکومت کے نئے قواعد کے مطابق، فلیکس فیول کے لیے تیار کی گئی گاڑیوں کو…

10 minutes ago

Election Commission: ایس آئی آر تنازع کے درمیان سرگرم ہوا الیکشن کمیشن، سوشل میڈیا پر وضاحت اور قواعد میں رعایت دے کر اعتماد جیتنے کی کوشش

ایس آئی آر تنازع کے درمیان الیکشن کمیشن سوشل میڈیا پر سرگرم ہوکر وائرل دعوؤں…

52 minutes ago