World Economic Forum’s 2024: ٹریول اینڈ ٹورازم ڈیولپمنٹ انڈیکس (TTDI) کی رپورٹ شائع کی گئی ہے جس میں ہندوستان 119 ممالک میں 39 ویں نمبر پر ہے۔ ورلڈ اکنامک فورم (WEF) کے ذریعہ شائع کردہ TTDI 2024 کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان 119 ممالک میں 39 ویں نمبر پر ہے۔ 2021 میں شائع ہونے والے پچھلے انڈیکس میں، ہندوستان 54 ویں نمبر پر تھا۔ تاہم، WEF کے طریقہ کار میں نظر ثانی کی وجہ سے، ہندوستان کی 2021 کی درجہ بندی کو 38 ویں مقام پر ایڈجسٹ کیا گیا۔
وزارت سیاحت کی اسکیموں کے تحت ’سودیش درشن‘، ’نیشنل مشن آن پِلگریمیج ریجوینیشن اینڈ اسپرچوئل ہیریٹیج آگمینٹیشن ڈرائیو (پرشاد)‘،سیاحت کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے مرکزی ایجنسیوں کی مدد‘ ریاستی حکومتوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ اور مرکزی ایجنسیوں کو ملک کے مختلف سیاحتی مقامات پر سیاحت سے متعلق بنیادی ڈھانچے اور سہولیات کی ترقی کے لیے مالی مدد فراہم کرتی ہے۔ مرکزی وزیر برائے سیاحت اور ثقافت گجیندر سنگھ شیخاوت نے جمعرات کو راجیہ سبھا کو بتایا کہ ان اسکیموں کے تحت منظور شدہ مختلف پروجیکٹس اس میں شامل ہیں۔
موصولہ معلومات کے مطابق، صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے میڈیکل ویلیو ٹریول (MVT) کے لیے ہندوستان کا سرکاری پورٹل شروع کیا ہے، جو کہ ایڈوانٹیج ہیلتھ کیئر انڈیا پورٹل ہے۔ یہ ایک “ون اسٹاپ” پورٹل ہے جو ان لوگوں کے لیے معلومات کی سہولت کے لیے تیار کیا گیا ہے جو بیرون ملک سے ہندوستان میں طبی علاج حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ وزارت سیاحت نے کہا کہ کوئی بھی بین الاقوامی مریض جو ہندوستان میں طبی دیکھ بھال یا فلاح و بہبود کی خدمات کا خواہاں ہے وہ سرکاری ویب سائٹ پر لاگ ان کرکے ایڈوانٹیج ہیلتھ کیئر انڈیا پورٹل پر جا سکتا ہے۔
-بھارت ایکسپریس
پونم نے جمعرات کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے لکھا، ’’کافی…
اتر پردیش اور بہار سمیت 17 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹر…
دہلی پولیس کی ڈی سی پی پی آر او نیہا یادو نے بتایا کہ این…
موبائل پر کال آتے ہی دکھائی دے گا کال کرنے والے کا نام، نئے نظام…
547 مقدمات درج، 182 کروڑ روپے سے زائد کی منشیات ضبط ہوئی ہیں اور منشیات…
راہل گاندھی کی حامی نیہا بورا نے کہا کہ ’بنگلہ دیش نے ہمیں ایک راستہ…