قومی

India now exporting railway equipment: ہندوستان اب یورپ، آسٹریلیا اور سعودی عرب کو ریلوے کا سامان برآمد کر رہا ہے: اشونی ویشنو

ریلوے، اطلاعات و نشریات اور الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر  اشونی ویشنو نے راجیہ سبھا میں وزارت ریلوے کے کام پر بحث کے دوران ہندوستانی ریلوے کی کامیابیوں اور اس کے مستقبل کے منصوبوں کو اجاگر کیا۔  انہوں نے کہا کہ ہندوستانی ریلوے نہ صرف سستے کرایوں پر مسافروں کو محفوظ اور معیاری خدمات فراہم کر رہا ہے، بلکہ عالمی سطح پر بھی اپنی ایک الگ شناخت بنا رہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ہندوستان میں پاکستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا جیسے پڑوسی ممالک کے مقابلے میں ریلوے کے کرائے کم ہیں، جب کہ مغربی ممالک میں ہندوستان کے مقابلے میں 10 سے 20 گنا زیادہ ہیں۔

ریل کے مسافروں کو دی جانے والی سبسڈی کے بارے میں وزیر ریلوے نے کہا کہ فی الحال ٹرین کے ذریعے فی کلومیٹر سفر کی  لاگت  ایک  روپے  38  پیسے ہے، لیکن مسافروں سے صرف 73 پیسے وصول کیے جاتے ہیں، یعنی 47 فیصد سبسڈی فراہم کی جاتی ہے۔ مالی سال 2022-23 میں، مسافروں کو  57000 کروڑ روپے کی سبسڈی دی گئی تھی، جو 2023-24 میں بڑھ کر تقریباً 60,000 کروڑ روپے ہو گئی (عارضی اعداد و شمار)۔ ہمارا مقصد کم سے کم کرایوں پر محفوظ اور بہتر خدمات فراہم کرنا ہے۔

ریلوے کی بجلی کاری کے فوائد کو اجاگر  کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ مسافروں کی بڑھتی ہوئی تعداد اور مال بردار ی کے باوجود توانائی کی لاگت مستحکم رہی ہے۔ ہندوستانی ریلوے 2025 تک ‘اسکوپ 1 نیٹ زیرو’ اور 2030 تک ‘اسکوپ 2 نیٹ زیرو’ کو حاصل کرنے کے ہدف پر کام کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بہار کی مدھے پورہ فیکٹری میں تیار کردہ انجنوں کی برآمد جلد شروع ہو جائے گی۔ فی الحال، ہندوستانی ریلوے کے مسافر کوچ موزمبیق، بنگلہ دیش اور سری لنکا کو برآمد کیے جا رہے ہیں، جب کہ انجن   موزمبیق، سینیگل، سری لنکا، میانمار اور بنگلہ دیش کو بھیجے جا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ بوگی انڈر فریم برطانیہ، سعودی عرب، فرانس اور آسٹریلیا کو برآمد کیے جا رہے ہیں، جبکہ پروپلشن پارٹس فرانس، میکسیکو، جرمنی، اسپین، رومانیہ اور اٹلی کو بھیجے جا رہے ہیں۔

اس سال ہندوستان میں 1400 انجن تیار کیے گئے ہیں، جو کہ امریکہ اور یورپ کی مشترکہ پیداوار سے زیادہ ہیں۔ اس کے ساتھ بیڑے میں 2 لاکھ نئی ویگنیں شامل کی گئی ہیں۔ وزیر موصوف نے کہا کہ 31 مارچ کو ختم ہونے والے مالی سال میں، ہندوستانی ریلوے 1.6 بلین ٹن مال برداری انجام دے گی، جس سے ہندوستان، چین اور امریکہ سمیت دنیا کے سرفہرست تین ممالک میں شامل ہوجائے گا۔ یہ ریلوے کی بڑھتی ہوئی صلاحیت اور لاجسٹک سیکٹر میں اس کے اہم کردار کی عکاسی کرتا ہے۔

ریلوے کی حفاظت کے بارے میں بات کرتے ہوئے، مرکزی وزیر  اشونی ویشنو نے کہا کہ 41,000 ایل ایچ بی کوچ  تیار کیے گئے ہیں، اور تمام آئی سی ایف کوچ کو ایل ایچ بی  کوچ  میں تبدیل کر دیا جائے گا۔ لمبی ریل، الیکٹرانک انٹر لاکنگ، فوگ سیفٹی ڈیوائسز اور ‘کوچ’ سسٹم تیزی سے لاگو کیا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم  نریندر مودی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے،  ویشنو نے کہا کہ پہلے ریلوے کو 25,000 کروڑ روپے کی امداد ملتی تھی، جو اب بڑھ کر 2.5 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ ہو گئی ہے، جس سے بنیادی ڈھانچے میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ دریں اثنا، 50 نمو بھارت ٹرینیں تیار کی جا رہی ہیں، جو مختصر فاصلے کے سفر کے لیے اے سی اور نان اے سی دونوں  سہولتیں دستیاب کرائیں گی ۔

نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر حالیہ حادثے کے بارے میں مرکزی وزیر ریلوے نے ایوان کو بتایا کہ ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی اس افسوسناک واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج اور تمام ڈیٹا کو محفوظ کرلیا گیا ہے، اور تقریباً 300 لوگوں سے بات کرکے حقائق کی جانچ کی جارہی ہے۔ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے اہم اقدامات کیے گئے ہیں۔وزیر موصوف نے کہا کہ ہماری حکومت سب سے غریب افراد کے لیے پرعزم ہے۔ اسی لیے جنرل کوچ  کی تعداد میں اے سی کوچ  کے مقابلے ڈھائی گنا اضافہ کیا جا رہا ہے۔ موجودہ پروڈکشن پلان کے مطابق 17,000 نان اے سی کوچ  کی تیاری کا پروگرام ہے۔ اس کے ساتھ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی ریلوے کی اقتصادی  صورت حال  اچھی ہے، اور بہتری کے لیے مسلسل کوششیں جاری ہیں۔

 ریلوے نے کووڈ وبائی مرض سے متعلق چیلنجوں پر کامیابی کے ساتھ قابو پا لیا ہے۔ مسافروں کی تعداد بڑھ رہی ہے، اور مال بردار ی میں بھی  اضافہ  ہورہا ہے۔ اب ریلوے کی آمدنی تقریباً 2.78 لاکھ کروڑ روپے ہے، اور اخراجات  2.75 لاکھ کروڑ روپے ہیں۔ ہندوستانی ریلوے تمام بڑے اخراجات اپنی آمدنی سے پورا کر رہی ہے، جو کہ ریلوے کی بہتر کارکردگی کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔راجیہ سبھا میں اپنے اختتامی کلمات میں،  ویشنو نے یقین دلایا کہ ریلوے مستقبل میں ایک زیادہ جدید، محفوظ اور ماحول کے لئے ساز گار  آمد  ورفت کے نظام کے طور پر ابھرے گا۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Asian Games 2026: ہندوستانی تیرانداز کم کم موہود نے لگائی ہیٹ ٹرک، گولڈ جیت رقم کی تاریخ

فائنل کا آغاز کم کم موہود کے لیے آسان نہیں تھا۔ انہیں پہلے سیٹ میں…

4 minutes ago

Delhi NCR Weather Update: دہلی-این سی آر میں موسم کا بدلا مزاج، صبح و شام بڑھی ہلکی ٹھنڈک

دہلی-این سی آر اور آس پاس کے علاقوں میں گزشتہ دنوں ہوئی بارش کے بعد…

35 minutes ago

Karwan Geeton Ka Neeraj Event: کارواں گیتوں کا… نیرج میں سجے گی نغموں کی محفل، سی ایم ڈی اپیندر رائے کا اہم کردار، کئی معروف شخصیات ہوں گی شریک

’کارواں گیتوں کا… نیرج‘ پروگرام میں سیاسی، سماجی اور فلمی دنیا سے تعلق رکھنے والی…

1 hour ago