قومی

India Marching Towards Top 3 Economies: PM Modi: ’’آتم نربھر بھارت‘‘ ہے ترقی کی کلید، پی ایم مودی نے بنگلور میں کہا-ہم دنیا کی تین بڑی معیشتوں میں شامل ہونے کی طرف سے تیزی سے ہیں گامزن

وزیرِاعظم نریندر مودی نے اتوار کے روز بنگلورو میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی معیشت تیزی سے ترقی کر رہی ہے اور ملک مضبوطی سے دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بننے کی راہ پر گامزن ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’ہم تیزی سے دنیا کی ٹاپ تھری معیشتوں میں شامل ہونے کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ یہ رفتار ہمیں ریفارم، پرفارم اور ٹرانسفارم کی وجہ سے ملی ہے۔‘‘

وزیرِاعظم نے 2014 کے بعد ہونے والی اہم ترقیات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اُس وقت میٹرو صرف پانچ شہروں تک محدود تھی، جب کہ آج 24 شہروں میں 1000 کلومیٹر سے زائد میٹرو نیٹ ورک قائم ہو چکا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’2014 سے پہلے 20,000 کلومیٹر ریلوے لائن برقی تھی، اب 11 سالوں میں 40,000 کلومیٹر سے زائد برقی کی جا چکی ہے۔‘‘ پی ایم مودی نے یہ بھی بتایا کہ ہوائی اڈوں کی تعداد 74 سے بڑھ کر 160 سے زیادہ ہو گئی ہے، جب کہ قومی آبی راستے 3 سے بڑھ کر 30 ہو چکے ہیں۔

’’آتم نربھر بھارت‘‘ ہے ترقی کی راہ: پی ایم مودی

وزیرِاعظم مودی نے ’’زیرو ڈیفیکٹ، زیرو ایفیکٹ‘‘ کے وژن کو دہراتے ہوئے کہا کہ Make in India مصنوعات میں معیار اور ماحولیاتی تحفظ دونوں کا خیال رکھا جائے۔ انھوں نے کرناٹک اور بنگلورو کے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ ’’آتم نربھر بھارت‘‘ کے اس وژن کی قیادت کریں۔ انھوں نے ٹیکنالوجی میں خود کفالت کو بھارت کی اگلی بڑی ترجیح قرار دیا اور کہا کہ ہمیں اب ’’ٹیک آتم نربھر بھارت‘‘ کی طرف بڑھنا ہے۔ پی ایم مودی نے کہا کہ ’’اب وقت ہے کہ ہم بھارت کی ضروریات کو ترجیح دیں اور نئے پروڈکٹس کی تیاری میں رفتار بڑھائیں۔‘‘

نئے بھارت کا ابھرتا ہوا چہرہ ہے بنگلور: پی ایم مودی

پی ایم مودی نے بنگلورو کو ’’نئے بھارت کے ابھرتے چہرے‘‘ کے طور پر بیان کیا اور کہا کہ یہ شہر بھارت کی آئی ٹی پہچان بن چکا ہے، جس کی وجہ یہاں کے عوام کی محنت اور ٹیلنٹ ہے۔ اپنے خطاب کے دوران وزیرِاعظم نے پاکستان کو بھی سخت پیغام دیا۔ انھوں  نے کہا کہ بھارت نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو سرحد پار تباہ کیا اور چند گھنٹوں میں ہی پاکستان کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا، جسے دنیا نے دیکھا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

LK Advani admitted to Apollo Hospital: لال کرشن اڈوانی اسپتال میں داخل، سینے میں انفیکشن کی شکایت، اپولو اسپتال میں علاج جاری

بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…

6 hours ago

SC Allows PFI Chief Abubaker Treatment: پی ایف آئی کے سربراہ ابو بکر کو میکس اسپتال میں علاج کی اجازت، سپریم کورٹ کی ہدایت

عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…

7 hours ago

Gold-Sivler Price: سونے اور چاندی کی چمک پھر لوٹ آئی! بازار کھلتے ہی قیمتوں میں زبردست اچھال، جانیے تازہ قیمتیں

سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…

8 hours ago