قومی

Uniform Civil Code also in the UN: اقوام متحدہ میں بھی یونیفارم سول کوڈ نافذ کرانے کی کوشش کر رہا ہندوستان، 3 ممالک کا تعاون حاصل

ایک طرف جہاں ہندوستان میں یونیفارم سول کوڈ یعنی یو سی سی پر گھمسان مچا ہوا ہے، وہیں دوسری طرف ہندوستان نے اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل میں بھی یو سی سی نفاذ کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔ اس کے لیے ہندوستان کو 3 ممالک کا تعاون بھی حاصل ہو چکا ہے۔

 

مذہب اور عقیدہ جیسے نئے پیمانوں کو شامل کرنے سے متعلق کوششوں کی تنقید

دراصل ہندوستان نے ترمیم شدہ اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل میں نمائندگی کی بنیاد کے طور پر مذہب و عقیدہ جیسے نئے پیمانوں کو شامل کرنے سے متعلق کوششوں کی تنقید کی ہے۔ اس نے کہا ہے کہ یہ علاقائی نمائندگی کے منظور شدہ بنیاد کے پوری طرح منافی ہے۔ اقوام متحدہ میں ہندوستان کی مستقل نمائندہ سفیر پی ہریش نے کہا کہ نمائندگی کے لیے مذہب و عقیدہ جیسے نئے پیمانوں کو بنیاد بنانے کی کوشش علاقائی نمائندگی کے بالکل برعکس ہے، جو اقوام متحدہ میں نمائندگی کے لیے منظور شدہ بنیاد رہی ہے۔ یہ تبصرہ کرنے سے قبل ہریش نے جی-4 ممالک برازیل، جرمنی، جاپان اور ہندوستان کی طرف سے ایک مشترکہ بیان دیا، جس میں گروپ نے اس بات پر زور دیا کہ علاقائی نمائندگی ایک منظور شدہ رسم ہے، جو اقوام متحدہ میں وقت کی کسوٹی پر کھری اتری ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایسی دلیلیں کہ توسیعی و نئی سیکورٹی کونسل اثردار نہیں ہوگی، حقیقی اصلاحات کو روکنے کی کوشش ہے۔ وہ مزید کہتے ہیں کہ مناسب طریقۂ کار اور جوابدہی نظام پر مبنی نئی کونسل اہم عالمی ایشوز پر مثبت طریقے سے کام کرنے میں اہل ہوگی۔

موجودہ وقت میں سیکورٹی کونسل میں 5 مستقل رکن

جی-4 کا کہنا ہے کہ حال میں اقوام متحدہ کی جو شکل ہے، وہ ایک الگ دور کی ہے، وہ اب موجود نہیں ہے اور حال کی جغرافیائی و سیاسی حالات اس شکل کے تجزیہ کا مطالبہ کرتے ہیں۔ موجودہ وقت میں سیکورٹی کونسل میں 5 مستقل رکن ہیں چین، فرانس، روس، برطانیہ اور امریکہ۔ بقیہ 10 اراکین کو 2 سال کی مدت کار کے لیے غیر مستقل اراکین کی شکل میں منتخب کیا جاتا ہے۔ ہندوستان گزشتہ مرتبہ 22-2021 میں غیر مستقل رکن کی شکل میں کونسل میں شامل ہوا تھا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Union Home Minister Amit Shah: راج ماتا وجے راجے سندھیا کی یوم پیدائش پر امت شاہ کا خراجِ عقیدت

امت شاہ نے اپنے پیغام میں راج ماتا کی زندگی کے اس پہلو کو نمایاں…

1 hour ago

Adani Foundation: سون بھدر میں اڈانی فاؤنڈیشن اور آئی سی ڈی ایس نے منایا 9واں قومی غذائیت ماہ

اس مہم کے دوران بچوں کی صحت اور ان کی غذائی حالت کا جائزہ لینے…

2 hours ago

Prime Minister Narendra Modi:وزیر اعظم مودی نے نوراتری کے موقع پر لوگوں کو پیش کی مبارکباد

نوراتری کے دوسرے دن عقیدت مند دیوی کو پھولاور روایتی بھوگ پیش کرتے ہیں اور…

3 hours ago

Virat Kohli Test Retirement: وراٹ کو ریٹائرمنٹ لینے پر مجبور کیا گیا، اجیت اگرکر پر سنگین الزامات

گزشتہ سال وراٹ کوہلی کی ریڈ بال سے پریکٹس کرتے ہوئے کئی ویڈیوز سامنے آئی…

4 hours ago