قومی

India’s Semiconductor Mission: وزیراعظم نے ایڈوانس سیمی کنڈکٹر سہولت کا کیا افتتاح، کہا-’’بھارت تیزی سے عالمی سیمی کنڈکٹر ویلیو چین کا بن رہا ہے حصہ‘‘

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز ریاست گجرات کے شہر سانند میں قائم ایک جدید سیمی کنڈکٹر اسمبلی، ٹیسٹنگ، مارکنگ اور پیکیجنگ (اے ٹی ایم پی) سہولت کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت بہت تیزی سے عالمی سیمی کنڈکٹر ویلیو چین کا اہم حصہ بنتا جا رہا ہے۔ انہوں نے اس موقع کو ملک کے لیے ایک تاریخی سنگ میل قرار دیا۔

ٹیکنالوجی لیڈرشپ کی سمت اہم قدم

وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ حالیہ عالمی اے آئی سمٹ کی کامیابی کے بعد آج بھارت ایک اور تاریخی مرحلے کا گواہ بن رہا ہے۔ ان کے مطابق جہاں اے آئی سمٹ نے دنیا کو بھارت کی مصنوعی ذہانت کی صلاحیتوں سے روشناس کرایا، وہیں یہ نیا قدم ٹیکنالوجی لیڈرشپ کے حوالے سے بھارت کے عزم کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک دہائی قبل تک بھارت میں ڈیٹا اور چِپ پر گفتگو نہ ہونے کے برابر تھی اور ٹیکنالوجی کا دائرہ زیادہ تر آئی ٹی سیکٹر تک محدود تھا، لیکن اب ملک ہارڈویئر کے میدان میں بھی مضبوطی سے قدم جما رہا ہے۔

مائیکرون فیسلٹی بھارت کے نئے مزاج کی علامت

وزیراعظم نے کہا کہ مائکرون ٹیکنالوجی کی یہ فیسلٹی بھارت کے نئے وژن اور تیز رفتار پالیسی فیصلوں کی عمدہ مثال ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جون 2023 میں اس منصوبے کے لیے مفاہمتی معاہدہ طے پایا، ستمبر 2023 میں سانند میں سنگِ بنیاد رکھا گیا، فروری 2024 میں پائلٹ فیسلٹی میں مشینوں کی تنصیب شروع ہوئی اور اب فروری 2026 میں کمرشل پروڈکشن کا آغاز ہو چکا ہے۔ انہوں نے اس تیز رفتار عمل کو بھارت کی پالیسی شفافیت اور ترقی کے عزم کا نتیجہ قرار دیا۔

گجرات حکومت اور انجینئرز کو مبارکباد

وزیراعظم نریندر مودی نے ریاست گجرات کے وزیراعلیٰ بھُوپیندر پٹیل کی قیادت میں ریاستی حکومت، مائکرون کی ٹیم، انجینئرز اور کارکنوں کو اس کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ جب نیت صاف ہو اور ترقی کا جذبہ مضبوط ہو تو پالیسیاں واضح اور فیصلے تیز رفتار ہو جاتے ہیں۔ وزیراعظم نے نشاندہی کی کہ ترقی یافتہ ممالک میں بھی جدید تجارتی معاہدوں کو حتمی شکل دینے میں تین سے پانچ سال لگ جاتے ہیں، لیکن بھارت نے چند ہی مہینوں میں ضروری منظوریوں کا عمل مکمل کر لیا۔ انہوں نے اس کامیابی کو عالمی سیمی کنڈکٹر صنعت میں بھارت کی ابھرتی ہوئی حیثیت کی علامت قرار دیتے ہوئے مائکرون کی قیادت کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Home Minister Amit Shah: گریٹر نوئیڈا میں دو خفیہ ڈرگ لیب کا پردہ فاش، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اسے بڑی کامیابی قرار دیا

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے گریٹر نوئیڈا میں دو خفیہ ڈرگ لیب کا پردہ…

7 hours ago

Non Bailable Warrant Against Rakhi Sawant: راکھی ساونت کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، کیا ہے 16 سال پرانا معاملہ؟

16 سال پرانے رئیلٹی شو تنازع اور خودکشی کے لیے اکسانے کے معاملے میں جھانسی…

8 hours ago

Kolkata Durga Puja Accident: کولکاتا میں درگا پوجا کے دوران پنڈال گرنے سے بھگدڑ، 17 افراد کی موت، پوجا کمیٹی پر لاپروائی کا الزام

درگا پوجا کی خوشیوں کے درمیان سپتمی کی شام شمالی کولکاتا کے چورباگان سروجنین پوجا…

8 hours ago

Air India Flights: سعودی عرب جانے والی ایئر انڈیا کی پروازیں 24 اکتوبر تک منسوخ، حوثی باغیوں کی دھمکی کے بعد فیصلہ

ایئر انڈیا نے اپنے بیان میں کہا، ’’موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے ایئر انڈیا اور…

8 hours ago