قومی

Prime Minister Narendra Modi : بھارت اب ٹیکنالوجی کا صارف نہیں، تکنیک کے ذریعے تبدیلی کی قیادت کرنے والا ملک بن چکا ہے: وزیراعظم مودی

وزیراعظم نریندر مودی نے پیر کو بھارت منڈپم میں منعقدہ ’’ابھرتی ہوئی سائنس و ٹیکنالوجی اختراع کانفرنس‘‘ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ایک لاکھ کروڑ روپے کے تحقیقی، ترقیاتی اور اختراعی (آر ڈی آئی) اسکیم فنڈ کا بھی آغاز کیا، جس کا مقصد بھارت کی سائنسی و تکنیکی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانا ہے۔ وزیراعظم مودی نے کانفرنس میں شریک سائنس دانوں، ماہرین اور طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ میں بعض لمحات ایسے ہوتے ہیں جو آنے والی نسلوں کے لیے تحریک کا ذریعہ بن جاتے ہیں۔ ’’چندریان‘‘ مشن کی کامیابی نے ہمارے بچوں میں سائنس کے تئیں ایک نئی جستجو اور جوش پیدا کیا ہے، جو بھارت کے سائنسی مستقبل کی بنیاد بنے گا۔

مودی نے کہا کہ اکیسویں صدی غیر معمولی تبدیلیوں کا دور ہے اور بھارت آج عالمی نظام میں ایک نئے رجحان کی قیادت کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’ہم سب ’جے جوان، جے کسان‘ کے نعرے سے بخوبی واقف ہیں، لیکن اب ہم نے اس میں ’جے وگیان، جے انوسندھان‘ (تحقیق و سائنس کی جے) بھی شامل کیا ہے‘‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے ’’نیشنل ریسرچ فاؤنڈیشن‘‘ قائم کیا ہے تاکہ یونیورسٹیوں میں تحقیق اور اختراع کو فروغ دیا جا سکے۔ اسی مقصد کے تحت ’’ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ اسکیم‘‘ شروع کی گئی ہے جس کے لیے ایک لاکھ کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

وزیراعظم نے زور دے کر کہا کہ جب سائنس کو بڑے پیمانے پر ترقی ملتی ہے، جب اختراع سب کے لیے قابلِ رسائی بنتی ہے اور جب ٹیکنالوجی سے حقیقی تبدیلی آتی ہے، تو عظیم کامیابیوں کی بنیاد پڑتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’بھارت اب ٹیکنالوجی کا صرف صارف نہیں رہا بلکہ ٹیکنالوجی کے ذریعے عالمی تبدیلی کی قیادت کرنے والا ملک بن چکا ہے۔ دنیا کا سب سے کامیاب ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر آج بھارت کے پاس ہے‘‘۔ مودی نے مزید کہا کہ حکومت کا مقصد ایک ایسا جدید اختراعی ماحولیاتی نظام قائم کرنا ہے جہاں تحقیق کرنا آسان ہو۔ انہوں نے کہا کہ ’’بھارت آج اخلاقی اور انسانیت پر مبنی مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے عالمی فریم ورک کو تشکیل دینے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے‘‘۔

بھارت ایکسپریس اردو

Sibghatullah

Recent Posts

Top Govt. Jobs with Foreign Posting: سرکاری ملازمت بھی، بیرون ملک سفر بھی! جانیں کن ملازمتوں میں ملتی ہے سب سے زیادہ غیر ملکی پوسٹنگ

زیادہ تر لوگ سرکاری ملازمت کو صرف ملازمت کا تحفظ، مستقل آمدنی اور دیگر سہولتوں…

45 minutes ago

Nobel Peace Prize: ’مجھے کیوں نہیں؟‘ ڈونلڈ ٹرمپ نے نوبیل امن انعام پر نوبیل کمیٹی کو سنائی کھری کھری

نوبیل امن انعام 2026 کے اعلان سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار…

2 hours ago