India could face a colder than usual: اس سال بھارت میں معمول سے زیادہ سردی کیوں پڑ سکتی ہے؟ ’’لا نینا‘‘ سے جانئے موسم کا مزاج

اس سال ہندوستان میں معمول سے زیادہ سردی پڑنے کا امکان ہے، اور اس کی بنیادی وجہ ’’لا نینا‘‘ نامی ایک طاقتور ماحولیاتی مظہر ہے۔ لا نینا ایک ایسا موسمی پیٹرن ہے جس میں بحرالکاہل کے وسطی اور مشرقی حصے میں سمندر کی سطح کا درجہ حرارت معمول سے کم ہو جاتا ہے، جس کا اثر ہوا کے بہاؤ، بارش اور سردیوں کے موسم پر پڑتا ہے۔ ہندوستان کے لیے، لا نینا عام طور پر اچھی مانسون بارش لاتا ہے، جو زراعت اور زیر زمین پانی کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے۔ تاہم، اس کا ایک منفی پہلو یہ بھی ہے کہ یہ سخت اور طویل سردیوں کا سبب بن سکتا ہے۔

شمالی ہند میں سرد لہر اور شدید برفباری

شمالی ہند، خاص طور پر بہار، اتر پردیش، پنجاب اور پہاڑی ریاستوں جیسے اتراکھنڈ، ہماچل پردیش اور جموں و کشمیر میں لا نینا کے اثر سے شدید ٹھنڈی ہوائیں اور بھاری برفباری دیکھی جا سکتی ہے۔ اس طرح کی صورتحال میں ٹرانسپورٹ کا نظام متاثر ہو سکتا ہے، فصلوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے اور کمزور طبقہ سب سے زیادہ اس کا شکار ہو سکتا ہے۔

دہلی میں تبدیل ہوتا موسم کا مزاج

ملک کی راجدھانی دہلی بھی تیزی سے تبدیل ہوتے موسم کے اثرات کی گواہ بن رہی ہے۔ آج صبح شہر میں ٹھنڈی شمال مغربی ہوائیں چلیں، جس کے باعث زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے آٹھ ڈگری کم ریکارڈ کیا گیا۔خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق، انڈیا میٹرولوجکل ڈیپارٹمنٹ (IMD) کے ایک افسر نے بتایا کہ مغربی ہوا کے دباؤ (ویسٹرن ڈسٹربنس) کا اثر کم ہونے کی وجہ سے آسمان صاف رہنے کی توقع ہے، جس کے باعث دن کے وقت ہلکی گرمی محسوس ہو سکتی ہے۔ تاہم، چونکہ ہوائیں شمال مغرب سے آ رہی ہیں اور آسمان صاف رہے گا، اس لیے رات کے وقت سردی کا زور برقرار رہے گا۔

ساحلی ریاستوں میں سائیکلون کا خطرہ

موسمی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ لا نیناکے اثر سے اڑیسہ، آندھرا پردیشاور تمل ناڈوجیسی ہندوستان کی ساحلی ریاستوں میں اس سال طوفانوں (سائیکلونز) کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مختلف سائنسی تحقیقوں سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس سال لا نینا کا اثر گزشتہ کئی برسوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ طاقتورہو سکتا ہے۔ اس وجہ سے سمندری طوفانوں کی شدت اور تعداد دونوں میں اضافہ ممکن ہے۔ IMDاور یو ایس کلائمٹ پریڈکشن سینٹرکے مطابق، سال 2025 کے آخر تک لا نینا کے مکمل طور پر فعال ہونے کے 70 فیصد امکانات ہیں۔ اس کے نتیجے میں نہ صرف ساحلی علاقوں میں طوفانی بارش اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے، بلکہ ممکنہ جان و مال کے نقصان سے بچنے کے لیے پہلے سے حفاظتی اقدامات کرنے کی ضرورت بھی بڑھ گئی ہے۔

آب و ہوا کی تبدیلی سے صورتحال پیچیدہ

ایک اعلیٰ افسر نے بتایا کہ آب و ہوا کی تبدیلی (Climate Change) کی وجہ سے اب لا نینا قدیم اصولوں کے مطابق کام نہیں کر رہا ہے۔فضا میں گرین ہاؤس گیسوں کی بڑھتی ہوئی مقدار نے ان قدرتی موسمی پیٹرنوں کو کم قابلِ پیشگوئی بنا دیا ہے۔ بعض اوقات یہ گیسیں لا نینا جیسے موسم کے عام اثرات کو بھی کمزور یا پوری طرح تبدیل کر دیتی ہیں۔اس کا مطلب ہے کہ جہاں پہلے لا نینا کا ایک طے شدہ اثر ہوتا تھا — جیسے سردی میں اضافہ یا بارشوں میں خاص رجحان — اب وہ اثرات مختلف اور غیر متوقع ہو سکتے ہیں، جو کہ زراعت، معیشت، اور روزمرہ کی زندگی پر براہِ راست اثر ڈال سکتے ہیں۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگرچہ آئندہ برس زراعت کو بہتر مانسون سے فائدہ پہنچ سکتا ہے، لیکن شدید سردی کی لہر صحتِ عامہ، زراعت اور روزمرہ  کی زندگی کو بری طرح متاثر کر سکتی ہے۔ اسی لیے ضروری ہے کہ تمام متعلقہ ادارے اور عوام پہلے سے تیاری کریں کیونکہ اس سال کی سردی معمول سے کہیں زیادہ سخت اور چیلنج والی ہو سکتی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Abhijeet Dipke: ابھیجیت دیپکے اور سی جےپی ٹیم کے خلاف پولیس میں شکایت، لگے یہ الزامات

شکایت میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ سرگرمی کو ’پُرامن احتجاج‘ قرار نہیں دیا جا…

42 seconds ago

این آئی اے کیس میں پانچ سال سے زائد عرصے سے زیرحراست محمد شہزاد کمال کو دہلی ہائی کورٹ سے ملی ضمانت

یہ ضمانت ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس (اے پی سی آر) کی جانب…

26 minutes ago

Asian Games 2026: انکش پنگھال کا گولڈن پنچ، 6میڈل کے ساتھ ہندوستان کی باکسنگ مہم ختم

انکش پنگھال کے گولڈ کے ساتھ ہی ایشیئن گیمز 2026 میں ہندوستان کی باکسنگ مہم…

43 minutes ago

Gold Smuggling Case: رانیہ راؤ پر پھر کسا شکنجہ، چاروں ملزمان پرتقریباً 270 کروڑ روپے جرمانہ

الزام ہے کہ سونا جسم کے مختلف حصوں، کپڑوں اور جوتوں میں چھپا کر ہندوستان…

1 hour ago