India Suspended Canadians VISA Service: ہندوستان اورکناڈا کے درمیان کشیدگی میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ پہلے دونوں ممالک کے سفارت کاروں کو معطل کیا گیا اور اب نئی دہلی نے کینیڈین شہریوں کے لئے ویزا سروس غیرمعینہ مدت کے لئے معطل کردی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی اس وقت بڑھ گئی جب کناڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے خالصتان کے حامی ہردیپ سنگھ نجّرکے قتل کا الزام ہندوستان پرلگایا۔
ہندوستان ٹائمزکی رپورٹ کے مطابق ویزا سروسزکی معطلی کا کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ تاہم، بی ایل ایس انٹرنیشنل، جو کناڈا میں ویزا اپلیکشن سینٹرز چلاتا ہے، نے اپنی کینیڈین ویب سائٹ پراس حوالے سے ایک پیغام جاری کیا ہے۔ پیغام میں لکھا گیا، ”ہندوستانی مشن سے اہم معلومات: آپریشنل وجوہات کی بناء پر، ہندوستانی ویزا سروس جمعرات (21 ستمبر 2023) سے آئندہ نوٹس تک معطل کردی گئی ہیں۔“
ہندوستانی اہلکار نے کی تصدیق
ایک ہندوستانی اہلکار نے ویزا سروس کی معطلی کی تصدیق کی ہے، لیکن اس معاملے پر تبصرہ کرنے سے انکارکر دیا۔ “زبان صاف ہے اور یہ وہی کہتی ہے جو کہنا چاہتی ہے،” انہوں نے کہا۔ یہ پہلا موقع ہے جب ہندوستان نے کووڈ-19 وبائی امراض کے بعد ویزا سروس معطل کیا ہے۔
کیا ہے پورا معاملہ
ایک دن پہلے ہی ہندوستان نے اپنے شہریوں اور وہاں کے سفر پر غورکر رہے اپنے شہریوں کو زیادہ محتاط رہنے کے لئے ایڈوائزری جاری کی تھی۔ واضح رہے کہ جون میں خالصتانی علیحدگی پسند ہردیپ سنگھ نجّر کا قتل ہوگیا تھا، جس میں ہندوستانی ایجنٹوں کے ممکنہ طور پر ملوث ہونے کے کناڈائی وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے الزامات کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے۔
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…