قومی

Delighted to meet German Foreign Minister: وزیراعظم نریندر مودی کی جرمن وزیر خارجہ سے ملاقات، اسٹریٹجک شراکت داری کے 25 سال مکمل، تعاون کے نئے امکانات پر گفتگو

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے بدھ کو جرمنی کے وزیر خارجہ جوہان ویڈفل سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے بھارت اور جرمنی کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کے 25 سال مکمل ہونے پر خوشی کا اظہار کیا اور باہمی مفاد کے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔ سوشل پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جرمن وزیر خارجہ کے ٹوئیٹ کو ری ٹوئیٹ کرتے ہوئے وزیراعظم نے لکھا ’’جرمن وزیرخارجہ جوہان ویڈفل سے مل کر خوشی ہوئی۔ ہندوستان اور جرمنی اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے 25 سال کا جشن منا رہے ہیں۔ متحرک جمہوریتوں اور معروف معیشتوں کے طور پر، ہم تجارت، ٹیکنالوجی، اختراع، پائیداری، مینوفیکچرنگ اور نقل و حرکت میں باہمی طور پر فائدہ مند تعاون کو بڑھانے کی بے پناہ صلاحیت دیکھتے ہیں۔ ہم کثیر قطبی دنیا، امن اور اقوام متحدہ کی اصلاحات کے وژن کا اشتراک کرتے ہیں۔ میں نے جرمن چانسلر کو ہندوستان کے جلد دورے کی دعوت کا اعادہ کیا۔

ٹکنالوجی اور دفاعی تعاون میں توسیع پر زور

وزیراعظم مودی نے کہا کہ دونوں ممالک جمہوری اقدار کے حامل اور بڑی معیشتیں ہونے کے ناطے تجارت، ٹیکنالوجی، اختراع، پائیداری، مینوفیکچرنگ اور نقل و حرکت کے شعبوں میں بے پناہ امکانات رکھتے ہیں۔ مودی نے کہا کہ بھارت اور جرمنی ایک کثیر قطبی دنیا، عالمی امن اور اقوام متحدہ میں اصلاحات کے لیے مشترکہ وژن رکھتے ہیں۔ انہوں نے جرمن چانسلر کو جلد از جلد بھارت کے دورے کی دعوت کو دہرایا۔

یوکرین میں جنگ بندی کی بھارتی اپیل کا خیرمقدم

جرمن وزیر خارجہ ویڈفل نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ بھارت اور جرمنی نے سلامتی و دفاع، معیشت و تجارت اور ہنرمند افرادی قوت جیسے شعبوں میں شراکت داری کو وسعت دینے کے لیے مثبت پیش رفت کی ہے۔ انہوں نے یوکرین میں جنگ بندی کی بھارتی اپیل کو سراہا اور کہا کہ یہ اقدام یورپ کے لیے اہم ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Earthquake in Nepal: نیپال میں 5.3 شدت کا زلزلہ، ہندوستان کے کئی علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے جھٹکے

زلزلے کے بعد کسی شخص کی موت، زخمی ہونے یا املاک کو نقصان پہنچنے کی…

16 minutes ago

Cold to Intensify in Delhi-NCR: دہلی-این سی آر میں سردی بڑھے گی، کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری تک پہنچنے کا امکان، صبح و شام چھائے گی دھند

مسلسل بڑھتی سردی اور صبح کے وقت ہلکی دھند چھائے رہنے کے امکان کو دیکھتے…

31 minutes ago

PM Modi Extends Wishes on Kartik Purnima and Dev Deepawali: وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کے عوام کو کارتک پورنیما اور دیو دیپاولی کی مبارکباد دی

کارتک پورنیما اور دیو دیپاولی کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی سمیت کئی لیڈران…

2 hours ago

Shameful Record for Bangladesh: سنچورین میں بنگلہ دیش کے نام شرمناک ریکارڈ، ٹیسٹ تاریخ میں پہلی بار ہوا ایسا

بنگلہ دیشی ٹیم نومبر 2008 میں اسی میدان پر جنوبی افریقہ کے خلاف 36.4 اوورز…

2 hours ago