بھارت ایکسپریس۔
ملک آج (15 اگست) کو اپنی آزادی کا 76 واں یوم آزادی منا رہا ہے۔ پورا ہندوستان حب الوطنی کے رنگ میں رنگا ہوا ہے۔ اس مبارک تہوارکے موقع پر، بھارت ایکسپریس نیوزنیٹ ورک نے ایک عظیم الشان آزادی کی تقریب کا اہتمام کیا۔ سی ایم ڈی اوربھارت ایکسپریس نیوزنیٹ ورک کے چیئرمین اوپیندررائے نے شمع روشن کرکے پروگرام کا آغازکیا۔ ملک کی آزادی کے ہیروز کو یاد کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ اس کے بعد انہوں نے ترنگا لہرایا۔
”ملک کی خدمت کے لئے ضروری نہیں ہے کہ ہم سرحد پر جاکر لڑیں“
بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے چیئرمین اوپیندر رائے نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ” بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک اپنی ٹیگ لائن ’ستیہ، ساہس اورسمرپن‘ (سچائی، ہمت اور لگن) کے جذبے کے ساتھ پوری ایمانداری اوردیانتداری سے کام کرتے ہوئے آگے بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی خدمت کے لئے ضروری نہیں ہے کہ ہم سرحد پرجاکرلڑیں یا پھرکسی بڑے عہدے پررہ کرہی یہ کام کریں، اس کے لئے ہم جہاں کھڑے ہیں یا پھرجوکررہے ہیں، اس سے بھی اپنے ملک کی خدمت کرکے قوم کوآگے بڑھنے میں اورسماج کو ایک نئی رفتار دینے میں اپنا تعاون دے سکتے ہیں۔ یہ کوئی چھوٹا کام بھی ہوسکتا ہے۔
نشے سے چھٹکارا پانے کے لئے مضبوط ارادے کی ضرورت: اوپیندر رائے
سی ایم ڈی اوپیندر رائے نے بھی نشے کی لت میں پھنسے نوجوانوں کو پیغام دیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی شخص نشے کی زنجیروں میں جکڑا ہوا ہے تو اسے ہرگز یہ نہیں سمجھنا چاہئے کہ اس سے آزاد ہونے کا کوئی راستہ نہیں ہے۔ اس کے لئے ہمارے پاس قوت ارادی ہونی چاہئے۔ آگے بڑھنے کا عزم اورہمت ہونا چاہئے۔ جو ہمارے اندرپہلے سے موجود ہے۔ بس اس ہمت کو پہچاننے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم نشے کے عادی ہوچکے ہیں یا کسی ایسی چیزمیں گھرے ہوئے ہیں جو ہمارے اوراس معاشرے کوآگے بڑھنے سے روک رہی ہے تو ہمیں اس سے لڑنے کی بجائے اس سے بڑے اہداف کو حاصل کرنا چاہئے۔ چیئرمین اوپیندررائے نے کہا کہ جب ہم اپنی پوری توجہ کسی بڑے مقصد کی طرف رکھتے ہیں توچھوٹی چیزیں خود بخود کھونے لگتی ہیں۔
اوپیندر رائے نے اپنے خطاب میں بھگوان بدھا کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ “میں بھگوان بدھ کو مانتا ہوں کیونکہ وہ کبھی نہیں کہتے کہ صرف ان کی باتوں کو قبول کیا جائے۔ بھگوان بدھ کہتے ہیں کہ ضروری نہیں کہ ہم نے جوکہا ہے وہ صحیح ہو، یا لوگ اسے مان لیں، جو بھی آپ کی ذہانت کے امتحان پر پورا اترتا ہے، آپ اسے اپنی زندگی میں نافذ کریں۔ وہ چیزیں جو آپ کو زندگی کی راہ میں آگے بڑھنے میں مدد دیتی ہیں، صرف ان چیزوں کو اپنائیں اور دوسروں کی باتوں کو سچ نہ مانیں۔
بھارت ایکسپریس۔
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…