قومی

CNG Price Hike: مہنگائی نے عوام کی پھر توڑی کمر،CNG کی قیمت میں اضافہ، جانئیے کتنے بڑھے ریٹ؟

CNG Price Hike: ریاست دہلی کی عوام کو بڑھتی مہنگائی سے ایک اور جھٹکا لگا ہے، دراصل سی این جی کی قیمت میں ایک روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ آج سے دہلی میں سی این جی کی قیمتیں بڑھ کر 76.59 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہیں۔ سی این جی کے نئے ریٹ آج 14 دسمبر 2023 کی صبح 6 بجے سے نافذ ہو گئے ہیں۔ اس سال یعنی 2023 میں سی این جی کی قیمتوں میں چار مرتبہ اضافہ کیا گیا ہے۔ اس سے قبل کمپریسڈ نیچرل گیس یعنی سی این جی کی قیمتوں میں نومبر اور اگست میں اضافہ کیا گیا تھا جب کہ جولائی میں سی این جی کی قیمتوں میں کمی کی گئی تھی۔

نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا میں کیا ہیں  قیمتیں

سی این جی کی نئی قیمت دہلی سے ملحق نوئیڈا میں 82.20 روپے فی کلوگرام اور گریٹر نوئیڈا میں 81.20 روپے فی کلوگرام ہو گئی ہے۔ ان کے ریٹ میں ایک ایک روپے کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔

جانئے آج آپ کے شہر میں سی این جی کی قیمتوں میں کتنا اضافہ ہوا؟

غازی آباد میں سی این جی کی نئی قیمت 81.20 روپے فی کلو ہو گئی ہے اور گروگرام میں، جو کہ این سی آر میں شامل ہے، سی این جی 83.62 روپے فی کلو کی قیمت پر فروخت ہو رہی ہے۔

23 نومبر 2023 کو بھی مہنگی ہوئی تھی سی این جی

23 نومبر 2023 کو بھی دہلی اور این سی آر کے علاقوں میں سی این جی کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔ تاہم ریواڑی میں قیمتیں کم کی گئیں تھیں۔

یہ بھی پڑھیں- Animal: اینیمل میں تھا رنبیر کپور اور بوبی دیول کا کسنگ سین، تھیٹر ریلیز میں اسے ڈیلیٹ کر دیا گیا، اب او ٹی ٹی ورژن میں دکھایا جائے گا!

اگست میں بھی سی این جی کی قیمتوں میں ہوا تھا اضافہ

آئی جی ایل نے اگست میں قیمتوں میں اضافہ کیا تھا جو ایک سال میں قیمتوں میں دوسرا اضافہ تھا۔ 23 اگست کو بھی دہلی-این سی آر میں سی این جی کی قیمت میں ایک روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

سی این جی کی قیمتوں میں جولائی میں کی گئی تھی کمی

مہنگی سی این جی سے راحت دینے کے لیے مرکزی حکومت نے جولائی میں سی این جی کی قیمت کے تعین کے معیارات میں تبدیلی کی تھی۔ اس کے بعد دہلی سمیت کئی ریاستوں میں سی این جی کی قیمت میں بڑی گراوٹ درج کی گئی۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

8 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

9 hours ago