قومی

Inauguration of New Evaluation Hall at JMI: جامعہ ملیہ اسلامیہ میں نیو ایویلیویشن ہال کا افتتاح: امتحانات کے نتائج کے جلد اعلان کی سمت ایک اہم قدم

نئی دہلی: جامعہ ملیہ اسلامیہ میں امتحانات کے نتائج کے اعلان میں تیزی لانے کے لیے آج ایک جدید سہولت سے آراستہ نیو ایویلیویشن ہال کا افتتاح کیا گیا۔ اس موقع پر شیخ الجامعہ پروفیسر مظہر آصف اور مسجل جامعہ پروفیسر محمد مہتاب عالم رضوی نے کنٹرولر امتحانات پروفیسر پون کمار شرما اور ڈپٹی کنٹرولر امتحانات پروفیسر احتشام الحق کی موجودگی میں اس ہال کا افتتاح کیا۔ یہ ایئر کنڈیشنڈ ہال جامعہ کے کنٹرولر آف ایگزامینیشن آفس بلڈنگ کی دوسری منزل پر واقع ہے، جہاں جائزہ کنندگان اور آبزرورز کے لیے مخصوص سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ ہال میں جدید الماریاں، کشادہ جگہ اور ایک ہی چھت کے نیچے داخلے اور جائزے سے متعلق تمام سرگرمیوں کو منظم کرنے کا بندوبست کیا گیا ہے۔

جامعہ انٹرنس نتائج کے اعلان میں ملک کی قیادت کر رہی ہے

افتتاحی تقریب کے دوران شیخ الجامعہ پروفیسر مظہر آصف نے اس بات پر مسرت کا اظہار کیا کہ جامعہ نے رواں سال 80 فیصد سے زائد انٹرنس امتحانات کے نتائج کا اعلان کر کے دیگر اداروں پر سبقت حاصل کی ہے۔ انہوں نے امتحانات کے بروقت نتائج کے لیے کنٹرولر، ڈپٹی کنٹرولر اور دفتر کے تمام اسٹاف کی ستائش کی۔

پروفیسر آصف نے کہا، میں چاہتا ہوں کہ جامعہ میں اثبات، سالمیت اور خوشگوار ماحول قائم ہو۔ قومی تعلیمی پالیسی کے مسودہ کمیٹی کے رکن کی حیثیت سے میں نے محسوس کیا ہے کہ وقت پر تنخواہوں اور ترقیات کی ادائیگی اساتذہ اور عملے کی کارکردگی میں نمایاں بہتری لاتی ہے، اور ہماری انتظامیہ اسی اصول پر عمل کر رہی ہے۔

ایک جامعہ، ایک کنبہ کا تصور

رجسٹرار جامعہ پروفیسر محمد مہتاب عالم رضوی نے ایک جامعہ، ایک کنبہ کے تصور پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جامعہ کی ترقی تبھی ممکن ہے جب تدریسی و غیر تدریسی عملہ ایک ساتھ مل کر کام کرے۔ انہوں نے کہا، نئے ایویلوایشن ہال سے جائزہ کنندگان کو بہترین سہولیات میسر ہوں گی، جس سے نتائج کی جانچ کا عمل تیز، باضابطہ اور شفاف ہوگا۔ انہوں نے یہ بھی ذکر کیا کہ جامعہ نے بغیر کسی بیرونی امداد کے ملٹی سٹی انٹرنس امتحانات کی کاروائی مکمل کی، جو کہ ایک بے مثال کارنامہ ہے۔

سی او ای دفتر کی کارکردگی

کنٹرولر امتحانات پروفیسر پون شرما نے داخلوں اور امتحانات سے متعلق جاری سرگرمیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے جامعہ برادری کا شکریہ ادا کیا، خاص طور پر ان فیکلٹی اراکین کا جنہوں نے جوابی کاپیاں اور نمبرات وقت پر جمع کروائے، جس سے نتائج کے جلد اعلان میں مدد ملی۔

ڈپٹی کنٹرولر امتحانات پروفیسر احتشام الحق نے اپنی استقبالیہ تقریر میں بتایا کہ ایویلوایشن ہال کا قیام شیخ الجامعہ اور رجسٹرار کے وژن کا نتیجہ ہے، جن کی مسلسل رہنمائی سے یہ کام ریکارڈ وقت میں مکمل ہوا۔ انہوں نے کہا کہ داخلہ کاروائی اپنے آخری مرحلے میں ہے اور جامعہ اس سلسلے میں ملک کی دیگر یونیورسٹیوں سے کافی آگے ہے۔ تقریب کے آغاز میں شیخ الجامعہ، مسجل، سی او ای اور ڈپٹی سی او ای نے شجرکاری بھی کی۔ تقریب کی نظامت ڈاکٹر سنیل نے انجام دی جبکہ ڈاکٹر خالد رضا کے اظہار تشکر پر پروگرام اختتام پذیر ہوا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

JUSTICE B.R. GAVAI ADDRESS: باوقار زندگی کے بغیر حقوق بے معنی، جسٹس بی آر گوائی کا 9ویں این سی چاگلہ لیکچر سے خطاب

سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس بھوشن رام کرشن گوائی نے کہا کہ محض سیاسی…

32 minutes ago

Jayant Chaudhary meets PM Modi: وزیراعظم نریندر مودی سے اہل خانہ کے ساتھ ملے جینت چودھری، اتحاد کا دیا پیغام

مرکزی وزیر اور راشٹریہ لوک دل (آر ایل ڈی) کے صدر جینت چودھری نے جمعہ…

1 hour ago

Ronaldo Ends Retirement Speculation: رونالڈو کی ریٹائرمنٹ سے متعلق قیاس آرائیاں ختم، نیشنز لیگ کے لیے پرتگال کی ٹیم میں شامل

پرتگال 24 ستمبر کو گھریلو میدان پر ویلز کے خلاف نیشنز لیگ مہم کا آغاز…

2 hours ago

Zimbabwe vs Australia: آسٹریلیا نے دوسرے ون ڈے میچ میں زمبابوے کو 84 رنز سے دی شکست، سیریز میں 0-2 کی ناقابلِ شکست برتری حاصل کی

ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلے گئے مقابلے میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50…

3 hours ago

Chief Minister Hemant Soren: جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو ای ڈی کیس میں ہائی کورٹ سے راحت نہیں، ٹرائل جاری رہے گا

جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے زمین سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں کارروائی روکنے کی درخواست…

3 hours ago

Nandigram by-election: نندی گرام ضمنی انتخاب، سابق وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی حمایت کے اعلان کے بعد کانگریس امیدوار ملن پردھان گرفتار

ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کی جانب سے نندی گرام میں کانگریس امیدوار کی…

4 hours ago