قومی

Jamia Hamdard Convention on Seerah: آج کے دَور میں انسانوں کی کامیابی کا راز اِس میں ہے کہ وہ پیغمبر اسلامﷺ کی سیرت پر عمل کریں: ڈاکٹر ایم زیڈ عابدین

جامعہ ہمدرد ،نئی دہلی میں جلسۂ سیرت النبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا ،جس میں مولانا ڈاکٹر یاسین علی عثمانی، سابق چیئرمین ،اترپردیش اردو اکیڈمی،مولانا تصدیق حسین ،امام جمعہ باب العلم اوکھلا ،نئی دہلی اور مولانا ڈاکٹر محی الدین غازی، مرکزی سکریٹری،جماعت اسلامی ہند نے بہ طور مقرر خصوصی شرکت کی۔ اس پروگرام کا آغاز شعبۂ علوم اسلامی جامعہ ہمدرد کے طالب علم عادل شکور کی تلاوتِ قرآن پاک سے ہوااَورڈاکٹر محمد احمد نعیمی اسسٹنٹ پروفیسر،شعبۂ اسلامک اسٹڈیز ،جامعہ ہمدردنے ہدیۂ نعت پیش کیا۔سیرت کمیٹی جامعہ ہمدرد کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر انور حسین خاں  نے خیر مقدمی کلمات پیش کئے اور نظامت کے فرائض سیرت کمیٹی جامعہ ہمدرد کےکو آرڈینیٹر ڈاکٹر سید محمد فضل الرحمن  نے انجام دیے۔

ڈاکٹر یاسین علی عثمانی کا خطاب

ڈاکٹر یاسین علی عثمانی  نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسلام اور پیغمبر اسلام نے جس طرح مَردوں کو حقوق دیے ہیں اِسی طرح عورتوں کو بھی حقوق دیے ہیں اور بالخصوص حصولِ علم کے سلسلے میں پیغمبر اسلام نے کوئی تفریق نہیں رکھی ہے۔ خواتین کو چاہیے کہ وہ خاتونِ جنت حضرت فاطمہ الزہراء رضی اللہ عنہا کے نقش قدم پر چلتے ہوئے حیا اور پاکیزگی کا دامن تھام کر دنیا کے جس شعبہ میں جانا چاہیں جا سکتی ہیں.

مولانا تصدیق حسین کا خطاب

مولانا تصدیق حسین نے کہا کہ اسلام اور پیغمبر اسلامﷺ کی تعلیمات کے یوں توبہت سے گوشے ہیں ان میں ایک اہم گوشہ یہ بھی ہے کہ قرآنِ مجید میں جہاں جہاں نماز کا ذکر آیا ہے تو وہاں زکوٰ ۃ کا ذکر ضرور آیا ہےیعنی اسلام ایک ایسے سماج کی تشکیل چاہتا ہے جو اخلاقیات کے ساتھ ساتھ معاشی طور پر بھی مضبوط ہو۔

ڈاکٹر محی الدین غازی نے سیرت کے حوالے سے رکھیں یہ باتیں

نیز ڈاکٹر محی الدین غازی  نے بھی سیرت النبیﷺ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اللہ کے رسولﷺ کی حیات طیبہ پوری امت کے لئے بہترین مشعل راہ ہے۔اگر حضور کی سیرت طیبہ پر عمل کیا جائے تو دنیا و آخرت کی بھلائی حاصل کی جا سکتی ہے۔

اجلاس کی صدارت شیخ الجامعہ پروفیسر(ڈاکٹر ) ایم۔زیڈ عابدین  نے کی

اس اجلاس کی صدارت شیخ الجامعہ پروفیسر(ڈاکٹر ) ایم۔زیڈ عابدین  نے کی۔شیخ الجامعہ نے اپنے صدارتی خطبہ میں طائف کا ذکر کرتے ہوئے اِس واقعہ کی اہمیت کی طرف اشارہ کیا اور آپ کی آنکھیں نم ہو گئیں، آگے فرمایا کہ آج کے دَور میں انسانوں کی کامیابی کا راز اِس میں ہے کہ وہ پیغمبر اسلامﷺ کی سیرت پر چلیں۔ نیزاس موقع پر ’’صحت مند خاندانی زندگی اور سماجی ہم آہنگی کے لئے پیغمبرانہ رہنمائی‘‘ کے موضوع پر تقریر اور نعت خوانی کے مقابلہ جاتی پروگرام بھی منعقد کئے گئے،جس میں جامعہ ہمدرد کے علاوہ جامعہ ملیہ اسلامیہ،دہلی یونیورسٹی، جے این یو اور گلگوٹیا یونیورسٹی وغیرہ کے تقریباً سو سے زائد طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔اول ،دوم اور سوم پوزیشن لانے والے طلبہ وطالبات کو پروگرام کے اختتام پر شیخ الجامعہ کے ہاتھوں انعامات سے نوازا گیا۔

واضح رہے کہ سیرت النبی ﷺکا یہ جلسہ بانیٔ جامعہ ہمدرد حکیم عبد الحمید  کی سرپرستی میں یونیورسٹی کے قیام 1989ء سے ہی منعقد ہوتا چلا آرہا ہے اور الحمد للہ ہنوز یہ سلسلہ جاری و ساری ہے۔سیرت النبیﷺ کے اس جلسہ میں سیرت کمیٹی،جامعہ ہمدرد کے جملہ ممبران کے علاوہ دیگر شعبہ جات کے اساتذہ اَور کثیر تعداد میں طلبہ و طالبات بھی موجود رہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Jantar Mantar Protest: جنتر منتر پر اپوزیشن کے احتجاج کے پیش نظر سکیورٹی سخت، دفعہ 163نافذ

سکیورٹی انتظامات کے تحت جنتر منتر کے آس پاس کے حساس مقامات پر اضافی پولیس…

23 minutes ago

Navi Mumbai Airport: نوی ممبئی ایئرپورٹ سے اب سفر ہوگا انتہائی آسان، اڈانی گروپ نے شروع کیں ای-شیوائی بسیں

موسم سرما کے شیڈول سے قبل نوی ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے مناسب کرائے والی…

10 hours ago

British Airways Emergency: برٹش ایئرویز کی پرواز میں اچانک ایمرجنسی، 37 ہزار سے 9 ہزار فٹ تک نیچے آیا بوئنگ 777، لندن ڈائیورٹ

لندن ہیتھرو سے شکاگو جا رہی برٹش ایئرویز کی BA295 پرواز نے آئرلینڈ کے اوپر…

10 hours ago

Lucknow Floods: لکھنؤ میں سیلاب کا مستقل حل، فیض اللہ گنج سے نیمیش تک گرین کوریڈور کی طرز پر بنے گا پشتہ، سی ایم یوگی نے کیا بڑا اعلان

گومتی میں بڑھتی آبی سطح اور حالیہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر وزیر اعلیٰ یوگی…

11 hours ago