چنڈی گڑھ: وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ وکست بھارت (ترقی یافتہ بھارت) کے سفر میں ملک کو مستقبل کی ٹیکنالوجی، اختراع (انوویشن) اور صحت کے شعبے پر انحصار کرنا ہوگا۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کو ایسے فیصلے کرنے چاہئیں جو موجودہ اور آنے والی نسلوں، دونوں کے مفاد میں ہوں۔ چندی گڑھ میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ آج ہریانہ کے جیند-سونی پت روٹ پر بھارت کی پہلی ہائیڈروجن سے چلنے والی ٹرین کا افتتاح کیا گیا، جو ملک کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے کیونکہ یہ صاف ایندھن (کلین فیول) سے چلنے والی ٹرین ہے۔ انہوں نے کہا ’’وکست بھارت کے سفر میں ہمیں مستقبل کی ٹیکنالوجی، اختراع اور صحت کے شعبے پر اعتماد کرنا ہوگا۔ ہمیں ایسے فیصلے کرنے ہوں گے جو آج کے ساتھ ساتھ آنے والی نسلوں کے لیے بھی فائدہ مند ہوں۔ بی جے پی اور این ڈی اے حکومت اسی سمت میں کام کر رہی ہے۔‘‘
دنیا کے چنندہ ممالک میں شامل ہوا بھارت
ہائیڈروجن سے چلنے والی یہ ٹرین 89 کلومیٹر طویل جیند-سونی پت سیکشن پر چلے گی اور جیند جنکشن، گوہانہ جنکشن اور سونی پت کو آپس میں جوڑے گی، جبکہ درمیان کے تمام اسٹیشنوں پر بھی رکے گی۔ اس منصوبے کے ساتھ بھارت دنیا کے ان چند ممالک میں شامل ہو گیا ہے جہاں ریلوے میں ہائیڈروجن ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم مودی نے خطاب کے دوران کہا کہ مرکزی حکومت نے نوآبادیاتی دور کے تعزیراتی قانون کی جگہ بھارتیہ نیائے سنہتا نافذ کی ہے، جو بھارت کے فوجداری نظام میں ایک بڑی اصلاح ہے۔ انہوں نے کہا ’’ہم نے پینل کوڈ کی جگہ بھارتیہ نیائے سنہتا نافذ کی ہے۔‘‘
چندی گڑھ کو ہائی ٹیک شہر بنانے پر زور
وزیر اعظم نے کہا کہ این ڈی اے حکومت نے ہمیشہ چندی گڑھ کی ترقی کو ترجیح دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ چند برسوں میں انٹیگریٹڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر، اسمارٹ ٹریفک مینجمنٹ، اسمارٹ پارکنگ اور ڈیجیٹل گورننس جیسے متعدد منصوبوں پر کام کیا گیا ہے تاکہ چندی گڑھ کو ایک جدید اور ہائی ٹیک شہر بنایا جا سکے۔ مودی نے کہا کہ پوسٹ گریجویٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ (PGIMER)، چندی گڑھ میں جدید طبی سہولیات میں نمایاں توسیع کی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایڈوانسڈ نیورو سائنس سینٹر، ایڈوانسڈ مدر اینڈ چائلڈ سینٹر اور کریٹیکل کیئر ہاسپٹل بلاک جیسے منصوبے لاکھوں مریضوں کو بہتر اور معیاری علاج فراہم کریں گے۔ وزیراعظم کے مطابق یہ جدید طبی منصوبے حکومت کے اس عزم کی عکاسی کرتے ہیں کہ ملک بھر میں معیاری، سستی اور آسان طبی سہولیات کو فروغ دیا جائے اور بھارت کے صحت کے بنیادی ڈھانچے کو مزید مضبوط بنایا جائے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
جلیل اختر کو 19 جون کو پولیس نے حراست میں لیا تھا، عدالت نے سرکاری…
ٹرانسپورٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ قوانین پر عمل یقینی بنانا ضروری ہے، لیکن ضابطے…
مرکزی وزیر کرن رجیجو نے اردو صحافت کی شاندار روایت، بدلتے دور میں اس کے…
13 ستمبر کو بھارت نے پہلا میچ 7 وکٹ سے جیتا، جب کہ دوسرے مقابلے…
’ماحولیات اور آب و ہوا کی حرکیات کا مستقبل‘ کے موضوع پر دو روزہ کانفرنس،…
زمبابوے کی جانب سے گیند بازی میں بریڈ ایونز نے سب سے زیادہ 3 وکٹیں…