اتر پردیش اسمبلی انتخابات سے متعلق سیاسی سرگرمیاں تیزہوگئی ہیں۔ اس دوران سماجوادی پارٹی اورکانگریس کے درمیان اتحاد اورسیٹوں کی تقسیم سے متعلق سسپنس برقرارہے۔ اسی درمیان کانگریس کے رکن پارلیمنٹ عمران مسعود نے سیٹوں کی تقسیم کے معاملے پربڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیٹیں بڑی چیزنہیں ہیں، بلکہ حکومت بدلنا اہم ہے۔ انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہم لوگ اپنی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں، اللہ بہتر کرے گا۔
سیٹوں کی تقسیم سے متعلق جاری بحث اوراس معاملے میں لگائے جا رہے مختلف الزامات پرعمران مسعود نے کہا کہ انہیں نہیں لگتا کہ ایسی کوئی بات ہے۔ ان کے مطابق، ان کی کوشش تھی کہ سیٹوں کی تقسیم کے معاملے کوجلد از جلد حتمی شکل دے دی جائے۔ اب انہیں لگتا ہے کہ بات چیت اس مرحلے میں پہنچ چکی ہے اورجلد ہی فیصلہ ہوسکتا ہے۔ انہوں نے امید ظاہرکی کہ اکتوبرکے اندریہ عمل مکمل ہوجانا چاہئے۔
سیٹوں کی تقسیم پرجلد فیصلہ ہونے کی امید
کانگریس رکن پارلیمنٹ عمران مسعود نے سیٹوں کی تقسیم کے بارے میں کہا کہ اس طرح کی بات چیت پارٹی کے اندرہوتی ہے اوراب ایسا لگ رہا ہے کہ بہت جلد اس پرفیصلہ ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اب تک اس طرح کے قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ اتحاد ٹوٹ جائے گا یا دونوں پارٹیاں ایک ساتھ نہیں آئیں گی، لیکن ان کے مطابق، انڈیا الائنس نے یہ دکھا دیا ہے کہ اتحاد قائم ہے اورآگے بھی برقراررہے گا۔ عمران مسعود نے زور دیتے ہوئے کہا کہ سیٹ حاصل کرنا کوئی بڑی بات نہیں ہے، بلکہ اصل مقصد حکومت کوتبدیل کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بدلنی ہے اوربدل کرہی جائیں گے۔
کانگریس کے 150 سیٹوں کے مطالبہ پرکیا کہا؟
اترپردیش میں کانگریس کی جانب سے 150 سیٹوں کے مطالبہ سے متعلق سوال پرعمران مسعود نے اپنی بات رکھی۔ ان سے پوچھا گیا کہ جب ریاست میں کانگریس کے صرف دو اراکین اسمبلی اور6 اراکین پارلیمنٹ ہیں، توایسے میں پارٹی کومشکل سے 50 سیٹیں ہی مل پائیں گی۔ اس پرانہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے بھی صرف دوسیٹوں سے آغازکیا تھا، لیکن آج وہ ملک میں کتنی پھیل چکی ہے۔ اسی طرح اروند کیجریوال کی عام آدمی پارٹی صفرسے 67 سیٹوں تک پہنچ گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں یہ اندازہ لگانا مشکل ہوتا ہے کہ کون کب اوپرجائے گا اورکب نیچے آئے گا۔ ان کے مطابق، سیاست میں عروج وزوال فطرت کا کھیل اورایک اصول ہے، جس کا نتیجہ وقت آنے پرسامنے آ جائے گا۔
تمام 403 سیٹوں پرتیاری کررہی ہے کانگریس
عمران مسعود نے کہا کہ کانگریس نے اترپردیش کی تمام 403 اسمبلی سیٹوں پراپنی تیاری کی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگرپارٹی اتحاد کا حصہ ہے، تب بھی وہ تمام سیٹوں پرتیاری کرے گی۔ ان کے بیان سے واضح ہے کہ کانگریس سیٹوں کی تقسیم پرحتمی فیصلے کا انتظارکرنے کے ساتھ ریاست کی تمام اسمبلی سیٹوں پراپنی تیاری جاری رکھنا چاہتی ہے۔ اب دیکھنا یہ ہوگا کہ سماجوادی پارٹی اورکانگریس کے درمیان سیٹوں کی تقسیم پرکب اتفاق ہوتا ہے اورانتخابی اتحاد کی حتمی تصویر کیا سامنے آتی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو-
بی سی سی آئی نے ٹیم انڈیا کے انتخاب سے متعلق ایک اہم فیصلہ کرتے…
فرانس میں احتجاج اورفسادات کے معاملے پر صدر ایمینوئل میکرون نے اعتراف کیا ہے کہ…
وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں بتایا…
اننت کمار سنگھ سمیت تین افراد پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی اور روڈ شو…
وزارت داخلہ کے مطابق، گزشتہ برسوں کی روایت کے مطابق 21 اکتوبر کو ملک بھر…
بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان آزاد تجارتی معاہدہ 20 اکتوبر کو وجے دشمی کے…