قومی

Chandrayaan-3: لکھنؤ کی بیٹی ریتو کریدھل پر چندریان -3 کی اہم ذمہ داری ‘راکٹ ویمن’ کے نام سے ہیں مشہور

آج پوری دنیا کی نظریں ہندوستان پر ہیں۔ خلائی میدان میں آج ہندوستان ایک بڑی چھلانگ لگانے جا رہا ہے۔ ہری کوٹا میں ستیش دھون خلائی مرکز سے دوپہر 2:35 پر ہندوستان چندریان -3 کو لانچ کرے گا۔ جہاں ہندوستان کی خلائی ایجنسی اسرو کے سائنسدانوں کے دل کی دھڑکنیں بڑھی ہوئی رہیں گی وہیں اس مشن کی فرنٹ سے لیڈ کر ہی خاتون سائنسدان کے بارے میں بھی کافی چرچا ہے۔ بتادیں کہ اپنی محنت اور قابلیت کی وجہ سے ‘راکٹ وومن’ کے نام سے مشہور اس سائنسدان کا نام ریتو کریدھل سریواستو ہے۔ چندریان-3 کی لینڈنگ کی ذمہ داری ریتو کریدھل کو ہی سونپی گئی ہے۔

لکھنؤ کی رہنے والی ہیں ریتو کریدھل

آج ملک اور دنیا میں خواتین جہاں ہر میدان میں اپنا نام روشن کر رہی ہیں وہیں آج سب کی نظریں چندریان 3 کے ساتھ ساتھ خواتین سائنسدان ریتو پر بھی ہوں گی۔ نوابوں کے شہر لکھنؤ کی رہنے والی ریتو منگلیان مشن کی ڈپٹی آپریشن ڈائریکٹر بھی رہ چکی ہیں، لیکن چندریان-2 کے مشن ڈائریکٹر جیسی بڑی ذمہ داری ملنے کے بعد ریتو کے چاروں طرف چرچے ہونے لگے تھے، آئیے جانتے ہیں ان کے اب تک سفر کو۔

خلائی سائنس میں دلچسپی

لکھنؤ کی رہنے والی ریتو کریدھل نے کی تعلیم بھی لکھنؤ سے ہی ہوئی ہے۔ ریتو نے نویوگ گرلز کالج سے اسکول کی تعلیم حاصل کی۔ 6 مہینے کی ریسرچ کے بعد انہوں نے GATE جیسا باوقار امتحان پاس کر لیا۔ انہوں نے لکھنؤ یونیورسٹی سے فزکس میں ایم ایس سی کیا ہے۔ سائنس اور خاص طور پر خلا میں دلچسپی کی وجہ سے انہوں نے بنگلور میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس کا رخ کیا۔ اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد ریتو نے اسرو میں ملازمت کی شروعات 1997 سے کی۔ ان کی کامیابی کو آپ اسی بات سے سمجھ سکتے ہیں کہ انہیں 2007 میں ہی ینگ سائنٹسٹ ایوارڈ دیا گیا تھا۔

ریتو کے نام کئی حصولیابی

خواتین کے لیے ایک مثال بننے والی ریتو کے نام کے ساتھ کئی حصولیابی  منسلک ہیں۔ ریتو نے جہاں مشن منگلیان میں اہم ذمہ داریاں نبھائی ہیں، وہیں انہیں ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام ینگ سائنٹسٹ ایوارڈ، اے ایس آئی ٹیم ایوارڈ، سوسائٹی آف انڈین ایرو اسپیس ٹیکنالوجی اینڈ انڈسٹریز کی جانب سے ایرو اسپیس ویمن اچیومنٹ ایوارڈ، مارس آربیٹر مشن کے لیے اسرو ٹیم ایوارڈ جیسے کئی اعزازات سے نوازا جا چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چندریان 3 آج خلا میں پہنچے گا، دنیا کا سب سے سستا بھارت کا مون مشن، جانیں کتنی آئی لاگت

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

PM Modi to Inaugurate 10th Edition of IMC: ایم مودی آج ’انڈیا موبائل کانگریس‘ کے 10ویں ایڈیشن کا کریں گے افتتاح

آئی ایم سی 2026 میں 9 بڑے شعبوں کو شامل کیا جائے گا، جن میں…

50 minutes ago

White House Praises PM Modi-Trump Rrelationship: وائٹ ہاؤس نے بھارت کو امریکہ کا مضبوط ترین اتحادی قرار دیا، پی ایم مودی اور ٹرمپ کے تعلقات کی بھی تعریف

بھارت اور امریکہ نے مختلف حکومتوں کے ادوار میں دفاع، ٹیکنالوجی، تجارت اور اسٹریٹجک معاملات…

2 hours ago

Delhi Air Quality: دہلی کی ہوا پھر ہوئی زہریلی، اکتوبر کا پہلا ہفتہ 3 سال میں سب سے زیادہ آلودہ، اوسط اے کیو آئی 171 ریکارڈ

مانسون کی رخصتی کے ساتھ دارالحکومت کی فضائی آلودگی میں اضافہ، 2025 کے مقابلے اس…

11 hours ago

Rahul Gandhi First Reaction After Detained: حراست سے رہائی کے بعد راہل گاندھی کا پہلا ردعمل، کہا-پارلیمنٹ، سڑک اور جنتر منتر پر مضبوطی سے ڈٹے ہیں‘

الیکشن کمیشن کے معاملے پر انڈیا اتحاد کے ارکان پارلیمنٹ کا احتجاج دوسرے روز بھی…

11 hours ago