قومی

Modi Government’s Reforms: مودی حکومت کی اصلاحات کا اثر، بھارت میں نئے کاروباروں کی تعداد میں 27 فیصد اضافہ

نئی دہلی: مودی حکومت کی جانب سے مسلسل کیے جا رہے اقتصادی اصلاحات کے مثبت اثرات اب زمینی سطح پر نمایاں ہونے لگے ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں نئے کاروباروں کی تعداد میں 27 فیصد کا نمایاں اضافہ درج کیا گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے جاری فیکٹ شیٹ کے مطابق رواں مالی سال 2025-26 کے پہلے دس مہینوں، یعنی 3 فروری 2026 تک، ملک میں 1.98 لاکھ نئے کاروبار رجسٹر کیے گئے۔ اس کے مقابلے میں مالی سال 2020-21 کے دوران یہ تعداد 1.55 لاکھ تھی۔ سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مرکزی بجٹ 2026-27 میں ڈیجیٹل تجارتی سہولت، ٹیکس میں یقینی صورتحال، تعمیل اور مقدمہ بازی میں کمی، اعتماد پر مبنی کسٹمز نظام اور سرمایہ کاری کے موافق ٹیکس ڈھانچے پر خاص توجہ دی گئی ہے تاکہ کاروبار کرنے میں آسانی کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔ حکومت کے مطابق اسٹارٹ اپ انڈیا، کریڈٹ گارنٹی اسکیم اور ڈیجیٹل کریڈٹ اسسمنٹ ماڈل جیسے اقدامات ایک شفاف اور ٹیکنالوجی سے آراستہ سرمایہ کار دوست ماحول کی تشکیل میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان کوششوں کو جن وشواس قانون، انسولوینسی اینڈ بینکرپسی کوڈ اور دیگر ضابطہ جاتی اصلاحات کی حمایت حاصل ہے، جن کا مقصد ریگولیٹری ہم آہنگی اور جوابدہی پر مبنی نظام کو فروغ دینا ہے۔

عالمی سطح پر مضبوط اسٹارٹ اپ نظام

فروری 2026 تک 2.16 لاکھ سے زیادہ ڈی پی آئی آئی ٹی سے منظور شدہ اسٹارٹ اپس کے ساتھ بھارت دنیا کے بڑے اسٹارٹ اپ ایکو سسٹمز میں اپنی مضبوط موجودگی درج کرا چکا ہے۔ 2016 کے بعد شروع کی گئی اصلاحات کا مقصد سرمایہ جمع کرنے میں آسانی، تعمیل کے بوجھ میں کمی اور کاروبار کرنے کے ماحول کو بہتر بنانا ہے۔ اسٹارٹ اپ انڈیا کے علاوہ دیگر سرکاری اقدامات نے ٹیکنالوجی جدت، دیہی صنعت کاری، تعلیمی تحقیق اور علاقائی شمولیت کو فروغ دے کر اس ماحولیاتی نظام کو مزید مستحکم کیا ہے۔

سرمایہ کاری کے لیے پرکشش مرکز

حکومتی بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ چند برسوں میں بھارت نہ صرف سرمایہ کاری بلکہ کاروبار کے لیے بھی ایک پرکشش مقام کے طور پر ابھرا ہے۔ اصلاحات پر مبنی ترقیاتی حکمت عملی کا مرکز صنعت کاری کو فروغ دینا، مالی وسائل تک رسائی بڑھانا، ضابطہ جاتی ڈھانچے کو جدید بنانا اور تجارتی سہولت کاری میں اضافہ کرنا ہے۔ حکومت کے مطابق یہ اقدامات نہ صرف کاروبار کرنے میں آسانی کو بہتر بناتے ہیں بلکہ مالی شمولیت کو گہرا کرتے، جدت طرازی کو فروغ دیتے، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کی ترقی کو تیز کرتے اور بھارت کو عالمی تجارتی و سرمایہ کاری مرکز کے طور پر مضبوط بناتے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

اب مہنگا گیمنگ سیٹ اپ چھوڑیں، 48 روپے سے JioGames پر کھیلیں Cricket 26

Cricket 26 کو JioGames Pro Pass کی گیم لائبریری میں شامل کیا گیا ہے۔ اس…

25 minutes ago

Three Tennis Players Killed: سلطان پور میں خوفناک حادثہ، 3 ہونہار ٹینس کھلاڑیوں کی موت، 3 زخمی

یہ حادثہ ایک تیز رفتار ارٹیگا کار کے سڑک کنارے کھڑے ٹرک سے ٹکرا جانے…

45 minutes ago

PM Modi’s Political Leadership: مودی کی سیاسی قیادت کے 25 سال مکمل، بیلجیم، نائجیریا اور ڈومینیکن ریپبلک کے لیڈروں  نے دی مبارکباد

نائجیریا کے صدر نے ہندوستان اور نائجیریا کے تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ…

1 hour ago

PM Modi’s leadership: پی ایم مودی کی قیادت کے 25 سال بھارت کی تبدیلی اور بڑھتی امنگوں کی علامت: سی ایم نائیڈو

نائیڈو نے کہا، حکومت کی قیادت میں مودی کے 25 سال نے ان خوبیوں کو…

3 hours ago