آئی ایم سی آر کے عہدیداران نے ڈی ایم کے رکن پارلیمنٹ کنی موجھی سے ملاقات کی۔
نئی دہلی: انڈین ملمس فار سول رائٹس (آئی ایم سی آر) کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے آج نئی دہلی میں دراوڑمنیترا کژگم (ڈی ایم کے) کی سینئررکنِ پارلیمنٹ کنی موجھی سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات خوشگواراورسنجیدہ ماحول میں ہوئی، جس میں ملک کے موجودہ سماجی وسیاسی حالات، اقلیتی حقوق بالخصوص مسلم کمیونٹی کودرپیش مسائل اورتمل ناڈوحکومت کی جانب سے ان مسائل کے تدارک میں اختیارکی گئی مثبت پالیسیوں پرتفصیلی گفتگوہوئی۔
وفد نے تمل ناڈوحکومت کی جانب سے مسلم مسائل کے حل میں سنجیدہ دلچسپی اورعملی اقدامات پروزیراعلیٰ ایم کے اسٹالن کی سنجیدہ کوششوں اوران کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ خصوصاً وزیراعلیٰ کی قیادت میں اختیارکئے گئے وقف سے متعلق اقدامات کوسراہا، جن کے باعث ریاست میں اقلیتوں کوایک محفوظ اورباوقارماحول میسرآیا ہے۔ کنی موجھی نے وفد کی بات نہایت توجہ اورسنجیدگی سے سنی اوراس عزم کا اظہارکیا کہ ڈی ایم کے ہمیشہ آئینی اقدار، سیکولرازم اوراقلیتی حقوق کے تحفظ کے لیے پرعزم رہی ہے۔
محمد ادیب نے وقف املاک اور موجودہ حالات پرکیا تبادلہ خیال
انہوں نے مسلم کمیونٹی کے ساتھ ہرممکن تعاون اوران کے جائزمسائل کوپارلیمنٹ اورمتعلقہ فورمزپرمؤثراندازمیں اٹھانے کی یقین دہانی بھی کرائی۔ وہیں انڈین ملمس فارسول رائٹس (آئی ایم سی آر) کے صدرمحمد ادیب نے اس موقع پرملک کے موجودہ حالات اور خاص طورپروقف املاک سے متعلق درپیش چیلنجزکا تفصیلی ذکرکیا۔ انہوں نے وقف کے تحفظ اوراقلیتی حقوق کے سلسلے میں تمل ناڈو حکومت کے مثبت اورواضح مؤقف پرشکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ دیگرریاستیں بھی اسی طرزپرآئینی ذمہ داریوں کو نبھائیں گی۔
سیاسی پارٹیوں سے مکالمہ کی ضرورت پر دیا گیا زور
ملاقات کے دوران آئی ایم سی آرکے ٹرسٹی اورخزانچی ایڈوکیٹ فضیل احمد ایوبی اورسینئرصحافی انظرالباری بھی موجود تھے۔ وفد نے اس بات پرزور دیا کہ موجودہ حالات میں جمہوری اداروں، سول سوسائٹی اورسیاسی جماعتوں کے درمیان مکالمہ وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ ملک میں ہم آہنگی، انصاف اور سماجی توازن کو مضبوط کیا جا سکے۔ ملاقات کے اختتام پردونوں جانب سے اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ آئندہ بھی باہمی رابطہ اورتعاون جاری رکھا جائے گا اورمسلم کمیونٹی سمیت تمام اقلیتوں کے آئینی حقوق کے تحفظ کے لیے مشترکہ کوششیں کی جائیں گی۔
مہاراشٹر کے ممبئی میں جمعرات کو ایک لیبر کیمپ میں بھیانک آگ لگنے کے بعد…
ملاقات کے بعد وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔…
سلیم انجینئر نے کہا کہ میڈیا کی ایسی رپورٹوں کو پڑھ کر بھی تشویش ہوتی…
21 جون 1950 کو ٹورنٹو میں پیدا ہونے والی اینی کارسن نے اپنے پورے ادبی…
انڈین فیسٹیول 2026: فلیپ کارٹ بگ بلین ڈیز اور ایمیزون گریٹ انڈین فیسٹیول سیل شروع…
انڈین مسلمز فار سول رائٹس کے چیئرمین، 51 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی آف انڈین مسلمز کے…