قومی

IMCR Condolence on Nabeel Ahmed Siddiqui’s Death: نبیل احمد صدیقی کے اچانک انتقال پر آئی ایم سی آر کا اظہارِ تعزیت

نئی دہلی: انڈین مسلمز فار سول رائٹس (آئی ایم سی آر) نے جسولہ گورنمنٹ اسکول بوائز سینئر سیکنڈری کے پرنسپل نبیل احمد صدیقی کے اچانک انتقال پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

آئی ایم سی آر کی جانب سے جاری تعزیتی بیان میں کہا گیا ہے کہ نبیل احمد صدیقی ایک نہایت ملنسار، خوش اخلاق اور اپنے فرائض کے تئیں سنجیدہ اور ذمہ دار شخصیت تھے۔ پرنسپل کی ذمہ داری سنبھالنے کے ساتھ ساتھ وہ دہلی سائنس سینٹر کے ڈائریکٹر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے تھے۔

بیان کے مطابق نبیل احمد صدیقی سی بی ایس ای کے امتحانات میں بطور انویجیلیٹر اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے۔ ان کے اچانک انتقال کی خبر سے تعلیمی و سماجی حلقوں، ساتھیوں، دوستوں اور ان سے وابستہ افراد میں گہرے رنج و صدمے کی لہر دوڑ گئی ہے۔

آئی ایم سی آر نے کہا کہ نبیل احمد صدیقی کی اچانک وفات ایک بڑا نقصان ہے۔ وہ اپنے خوش اخلاق رویے، ملنسار طبیعت اور کام کے تئیں ذمہ دارانہ رویے کے باعث اپنے ساتھیوں اور طلبہ میں عزت اور احترام کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے۔ ان کی خدمات اور خوشگوار یادیں ہمیشہ لوگوں کے دلوں میں زندہ رہیں گی۔

آئی ایم سی آر نے مرحوم کے اہل خانہ، رشتہ داروں، دوستوں اور تمام متعلقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں ہم سب ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

آئی ایم سی آر نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ مرحوم نبیل احمد صدیقی کی مغفرت فرمائے، ان کے تمام صغیرہ و کبیرہ گناہوں کو معاف فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور ان کے اہل خانہ، عزیز و اقارب اور تمام احباب کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Bollywood actor Imran Khan: اداکار عمران خان کو 28 اکتوبر تک ہندوستان چھوڑنے کا نوٹس، 10 اکتوبر کو احتجاج میں ہوئے تھے شامل

عمران خان کے معاملے میں اوورسیز سٹیزن آف انڈیا (او سی آئی) کارڈ کا موضوع…

15 minutes ago

Iran US Crisis: ایران کے ساتھ جنگ جلد ختم ہو جائے گی، توانائی کی قیمتوں میں تیزی سے آئے گی گراوٹ: ٹرمپ کا نیا دعویٰ

امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ امریکہ نے آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول حاصل کر…

1 hour ago

Asian Games 2026: وزیر اعظم نریندر مودی ایشیائی کھیل 2026 میں حصہ لینے والے ہندوستانی دستے سے کریں گے ملاقات

ایشیائی کھیل 2026 کی تمغوں کی فہرست میں چین نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ چین…

3 hours ago

Earthquake tremors felt again in Hingoli: مہاراشٹر کے ہنگولی میں پھر محسوس کیے گئے زلزلے کے جھٹکے، شدت 2.9 ریکارڈ

اس سے قبل گزشتہ ماہ 26 ستمبر کو مہاراشٹر کے پال گھر ضلع میں بھی…

3 hours ago