قومی

I’ll Leave My Residence on Time: ’’میں مقررہ مدت کے اندر ہی خالی کر دوں گا اپنا سرکاری مکان‘‘، سی جے آئی بی آر گوئی نے جسٹس سدھانشو دھولیا کی الوداعی تقریب میں کہا، جانیے کیا ہے پس منظر

چیف جسٹس آف انڈیا بی آر گوئی نے جمعرات کو کہا کہ اگرچہ نومبر میں اپنی ریٹائرمنٹ سے قبل انھیں مناسب مکان ملنے کا امکان نہیں ہے، لیکن وہ مقررہ وقت کے اندر اپنی سرکاری رہائش گاہ خالی کر دیں گے۔ واضح رہے کہ سی جے آئی گوئی جسٹس سدھانشو دھولیا کی الوداعیہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے، جو 9 اگست کو ریٹائر ہو رہے ہیں۔ اس تقریب کا اہتمام سپریم کورٹ ایڈوکیٹ آن ریکارڈ ایسوسی ایشن (SCAORA) نے کیا تھا۔

سی جے آئی گوئی نے کہا کہ ’’میں جسٹس دھولیا کو اس وقت سے جانتا ہوں جب وہ سپریم کورٹ آئے تھے۔ میں انھیں پہلے نہیں جانتا تھا۔ وہ بہت گرمجوش انسان ہیں اور انھوں نے اپنا کیریئر عدلیہ کے لیے وقف کر دیا ہے۔ ہم عدلیہ کے لیے ان کے تعاون کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ ریٹائرمنٹ کے بعد وہ ان ججوں میں سے ایک ہوں گے جو اپنی ریٹائرمنٹ کے فوراً بعد اپنی رہائش خالی کر دیں گے۔‘‘

سی جے آئی نے مزید کہا کہ ’’درحقیقت یہ بہت نادر بات ہے، جو میں کرنے کی پوزیشن میں ہوں گا کیوں کہ 24 نومبر تک، مجھے مناسب گھر تلاش کرنے کا وقت نہیں ملے گا۔ لیکن میں آپ کو یقین دلاتا ہوں، جو بھی وقت قواعد کے مطابق جائز ہوگا، میں اس سے پہلے شفٹ ہو جاؤں گا۔‘‘ حالاں کہ انھوں نے کسی کا نام نہیں لیا تاہم یہ تبصرہ سابق چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندر چوڑ پر ایک طنز لگ رہا تھا، جو 8 نومبر 2024 کو ریٹائر ہوئے تھے، لیکن اپنی سرکاری رہائش گاہ انھوں نے حال ہی میں چھوڑی ہے۔ اس سلسلے میں ایک تنازعہ اس وقت پیدا ہوا جب سپریم کورٹ انتظامیہ نے یکم جولائی کو ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کو باضابطہ طور پر ایک خط لکھا تھا، جس میں سابق چیف جسٹس چندرچوڑ کے زیر قبضہ بنگلہ نمبر 5، کرشنا مینن مارگ کو خالی کرنے کے لیے فوری کارروائی کرنے کو کہا گیا تھا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

HM Amit Shah Hurugram Visit: گروگرام میں امت شاہ کی ریلی سے پہلے لیزر ویلی گراؤنڈ پہنچے بی جے پی لیڈر، سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کا لیا جائزہ

گروگرام کے مہارانا پرتاپ سُورن جینتی اُدیان، یعنی لیزر ویلی گراؤنڈ میں 7 اکتوبر کو…

4 hours ago

Gurugram Seva Jyoti Yatra: گروگرام میں 7 اکتوبر کو ’سیوا جیوتی یاترا‘، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ ہوں گے مہمان خصوصی

ملک بھر میں جاری ’سیوا سنکلپ ابھیان‘ کے تحت 7 اکتوبر کو ہریانہ کے گروگرام…

4 hours ago