قومی

Arvind Kejriwal on BJP: “بی جے پی میں شامل ہوجاؤ تو سارے خون… مجھ پر بنا رہے دباؤ”، سی ایم کیجریوال نے بی جے پی کو بنایا نشانہ

Arvind Kejriwal on BJP: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے اتوار (4 فروری) کے روز کراڑی اسمبلی حلقہ میں دو اسکولوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس دوران انہوں نے جلسہ عام سے خطاب بھی کیا۔ جس میں انہوں نے بی جے پی پر سخت نشانہ سادھا۔ اس دوران دہلی پولیس کی طرف سے نوٹس ملنے پر انہوں نے کہا کہ ان پر بی جے پی میں شامل ہونے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔ پارٹی کے اندر خوف کا ماحول پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ سی ایم کیجریوال نے کہا، ”میں کبھی بی جے پی میں شامل نہیں ہوں گا۔ اگر بی جے پی میں شامل ہو جاؤ تو سارے خون معاف ہیں، لیکن ہم نے کچھ غلط نہیں کیا ہے۔

آج کل لوگ ہمارے پیچھے پڑے ہوئے ہیں

دہلی کے وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ آج کل لوگ ہمارے پیچھے پڑے ہوئے ہیں۔ آپ روز اخبار میں پڑھتے ہوں گے۔ ان کی حکومت نے منیش سسودیا کو جیل میں ڈال دیا۔ بی جے پی کہتی ہے کہ انہوں نے کرپشن کی ہے، لیکن سچ یہ ہے کہ وہ صبح اٹھ کر اسکولوں کے چکر لگانے لگتے تھے، آخر کرپٹ اسکولوں کے چکر لگانے والا کون ہے؟ کرپٹ لوگ رات کو شراب پیتے ہیں اور رات بھر غلط کام کرتے ہیں۔ یہ سب میرے پیچھے پڑے ہوئے ہیں۔‘‘

کام نہیں کیا ہوتا تو جیل نہ جاتے: کیجریوال

بی جے پی پر سخت حملہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت سرکاری ایجنسیوں کا غلط استعمال کر رہی ہے۔ تحقیقاتی ایجنسیوں کو کجریوال کے پیچھے چھوڑ دیا گیا ہے۔ منیش سسودیا کا قصور صرف یہ تھا کہ انہوں نے اچھے اسکول بنائے اور غریب بچوں کو اچھی تعلیم دے رہے تھے۔ ستیندر جین کو اس لیے جیل بھیجا گیا کہ وہ اچھے اسپتال بنا کر لوگوں کا اچھا علاج کر رہے تھے، اگر وہ اتنا اچھا کام نہ کرتے تو آج انہیں جیل نہ جانا پڑتا۔

یہ بھی پڑھیں- ‘ہمیں روکنے کی چاہے کوئی کتنی ہی کوشش کر لے، تعلیمی انقلاب کی جو ہم نے…’، سی ایم کیجریوال کا بڑا بیان

آپ کو بتا دیں کہ دہلی شراب پالیسی گھوٹالہ معاملے میں پوچھ گچھ کے لیے ای ڈی مسلسل انہیں سمن جاری کر رہا ہے، لیکن اروند کیجریوال ای ڈی کے سامنے پیش نہیں ہو رہے ہیں۔ وہیں، سی ایم اروند کیجریوال کی طرف سے بی جے پی پر لگائے گئے الزامات پر بھی سیاسی ہلچل مچی ہوئی ہے۔ اروند کیجریوال نے بی جے پی پر عام آدمی پارٹی کے ایم ایل ایز کو توڑنے کا الزام لگایا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ بی جے پی اپنے 7 ایم ایل ایز کو خریدنے کے لیے 25 کروڑ روپے دے رہی ہے۔ اب اس معاملے میں بی جے پی کی شکایت پر دہلی پولیس نے نوٹس جاری کر کے سی ایم کیجریوال سے 3 دن کے اندر جواب دینے کو کہا ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Md Hammad

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

7 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

9 hours ago