وارانسی میں گیان واپی مسجد کے سیل بند تہہ خانے کے اندر ہندوؤں کو پوجاکرنے کی اجازت دینے کے بعد، بیان بازی اب زور پکڑتی جارہی ہے۔ عدالتی حکم کے مطابق، ہندو عقیدت مند اب گیان واپی مسجد کے اندر ایک سیل شدہ علاقے ‘ویاس کا تہ خانہ’ میں پوجا کر سکتے ہیں۔عدالت سے اجازت ملنے کے بعد اب تک تقریباً 2.5 لاکھ لوگ ‘ویاس کے تہ خانہ’ میں پوجا کر چکے ہیں۔ اب اس معاملے میں رام جنم بھومی تیرتھ کھیتر ٹرسٹ کے خزانچی سوامی گووند دیو گری کابڑا بیان سامنے آیا ہے۔
گیان واپی کے معاملے پر، سوامی گووند دیو گری نے کہا، “میں ہاتھ جوڑ کر درخواست کرتا ہوں کہ ان تینوں مندروں (ایودھیا، گیان واپی اور کرشن جنم بھومی) کو ہمارے حوالے کیا جائے کیونکہ یہ حملہ آوروں کے ہم پر کیے گئے حملوں کے سب سے بڑے نشان ہیں۔ مسلم فریق اگر ہمارے اس درد کو پرامن طریقے سے دور کر سکتے ہیں تو اس سے بھائی چارہ بڑھانے میں مدد ملے گی۔سوامی گووند دیو گری نے کہا، ‘اس کی وجہ سے ہمارے سماج کے اندر بہت درد ہے۔ اگر یہ لوگ اس درد کو پرامن طریقے سے دور کریں گے تو بھائی چارہ بڑھانے میں مزید مدد ملے گی۔
بھارت ایکسپریس۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…