لوک سبھا انتخابات 2024 کے تحت کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے آسام کے بارپیٹا میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کیاہے۔ اس دوران انہوں نے بی جے پی پر شدید حملہ کیا۔ کھرگے نے کہا کہ آج ہم ملک میں گیہوں، چاول کثرت مقدار سے پیدا کر رہے ہیں۔ اندرا اور نہرو کی وجہ سے ہی ملک میں سبز انقلاب اور سفید انقلاب آیا۔پی ایم مودی کو نشانہ بناتے ہوئے ملکارجن کھرگے نے کہا، ‘بی جے پی اشتہارات دیتی ہے اور کہتی ہے کہ پی ایم مودی وہ واحد شخص ہیں جو صرف غریبوں کی مدد کے لیے پیدا ہوئے ہیں۔ ایک ایسے ملک میں جہاں چاول اور گندم کی پیداوار کافی نہیں تھی اور ہمیں امریکہ سے درآمد کرنا پڑتا تھا۔ آج ہم گندم، چاول اور دالیں اتنی مقدار میں پیدا کر رہے ہیں جو ملک کے عوام کی خوراک کے لیے کافی ہے۔ یہ سب کانگریس، پنڈت جواہر لال نہرو اور اندرا گاندھی کی وجہ سے ہوا ہے۔
کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے مزید کہا کہ جواہر لال نہرو اور اندرا گاندھی کی وجہ سے ہی ملک میں سبز انقلاب اور سفید انقلاب آیا، ایک ایسے ملک میں جہاں سوئی تک نہیں بنتی تھی۔ اگر کسی نے راکٹ لانچ کرنے کی ہمت کی تو وہ پنڈت جواہر لال نہرو اور اندرا گاندھی تھے۔انہوں نے کانگریس کے منشور پر وزیر اعظم نریندر مودی کے بیانات پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے منشور کے بارے میں جو افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں وہ غلط ہیں۔ ہمارے منشور میں سب کچھ غریبوں، نوجوانوں، کسانوں، خواتین کے لیے ہے۔ اس کو مسلم لیگ کا منشور کہنا شرم کی بات ہے۔
وہیں دوسری جانب گوہاٹی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی کہتی ہے کہ بدعنوانوں کو جیل میں ڈال دیا جائےگا، لیکن جب بدعنوانی کے الزامات کا سامنا کرنے والے لیڈر بھگوا پارٹی میں شامل ہوتے ہیں تو انہیں اس کی گود میں بٹھا کر راجیہ سبھا یا اسمبلی میں بھیج دیا جاتا ہے۔جب ان سے امیٹھی اور رائے بریلی لوک سبھا حلقوں کے امیدواروں کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا، “آپ کو مزید کچھ دن انتظار کرنا پڑے گا۔جب لوگوں سے امیدواروں کے نام میرے پاس آئیں گے اور میں نوٹیفکیشن پر دستخط کروں گا،تب پھر اعلان کیا جائے گا۔امیٹھی کے بجائے کیرالہ کے وایناڈ سے الیکشن لڑنے پر راہل گاندھی پر بی جے پی کی تنقید کے بارے میں پوچھے جانے پر، کھرگے نے کہا،جو لوگ کانگریس کے لیڈروں سے انتخابی حلقے تبدیل کرنے پر سوال اٹھاتے ہیں وہ مجھے یہ بھی بتائیں کہ اٹل بہاری واجپائی اور لال کرشن اڈوانی نے کتنی بار اپنی سیٹیں تبدیل کیں۔
بھارت ایکسپریس۔
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…