قومی

Suspicious IED detected in Jammu and Kashmir, Baramulla: سری نگر-بارہمولہ قومی شاہراہ پر آئی ای ڈی برآمد،سیکورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے ٹل گیا بڑا حادثہ

نئی دہلی :جموں و کشمیر میں سری نگربارہمولہ نیشنل ہائی وے پر سیکورٹی فورسز نے گشت کے دوران ایک مشتبہ دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈی) برآمد کرکے ممکنہ بڑے دہشت گردانہ حملے کو ناکام بنا دیا۔ بروقت کارروائی کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان سے بچاؤ ممکن ہو سکا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق سیکورٹی اہلکار معمول کی نگرانی پر مامور تھے کہ شاہراہ کے کنارے ایک مشکوک شے نظر آئی۔ علاقے کو فوری طور پر گھیرے میں لے لیا گیا اور بم ناکارہ بنانے والی ٹیم کو طلب کیا گیا۔ بعد ازاں جانچ کے دوران تصدیق ہوئی کہ وہ ایک فعال آئی ای ڈی تھی جسے ممکنہ طور پر سیکورٹی فورسز یا عام شہریوں کو نشانہ بنانے کے مقصد سے نصب کیا گیا تھا۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ نے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے دھماکہ خیز مواد کو محفوظ طریقے سے ناکارہ بنا دیا۔ کارروائی کے دوران کچھ دیر کے لیے شاہراہ پر آمد و رفت معطل رکھی گئی تاکہ کسی بھی خطرے سے بچا جا سکے۔ سیکورٹی ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں وادی میں امن و امان کو متاثر کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہے،  قابل ذکر بات یہ ہے کہ فورسز کی مستعدی کے باعث ایسے منصوبے مسلسل ناکام ہو رہے ہیں۔ واقعے کے بعد پورے علاقے میں تلاشی مہم تیز کر دی گئی ہے تاکہ آئی ای ڈی نصب کرنے والوں کا سراغ لگایا جا سکے۔ حکام نے مقامی شہریوں سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی مشتبہ شے یا سرگرمی کی فوری اطلاع سیکورٹی اداروں کو دیں تاکہ مستقبل میں ایسے خطرات کو بروقت روکا جا سکے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ ہائی وے پر لگے سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کی جا رہی ہے اور لوگوں سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ سرینگر بارہمولہ قومی شاہراہ پر آئی ای ڈی کس نے نصب کی تھی اس کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کچھ دن پہلے اسی طرح کا آئی ای ڈی برآمد ہوا تھا۔ ایک بار پھر دہشت گردوں کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بروقت کارروائی سے بڑا سانحہ ٹل گیا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Asian Para Games: ایشین پیرا گیمز، وزیر اعظم نریندر مودی نے بے بی سہانا کے تاریخی تمغے کو سراہا، بھارتی پیرا ایتھلیٹس کی تعریف

ایشین پیرا گیمز 2026 میں بھارتی تمغہ جیتنے والے کھلاڑیوں کو وزیر اعظم نریندر مودی…

7 hours ago

Marco Rubio India visit: ’ریفائننگ سپر پاور‘ بنا بھارت، امریکہ بھی معترف، تجارتی معاہدے پر امریکی وزیر خارجہ کا بڑا اشارہ

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھارت کو ’ریفائننگ سپر پاور‘ قرار دیتے ہوئے توانائی…

8 hours ago

بی جے پی یوا مورچہ کی نئی ٹیم کا اعلان، یوپی کے نکھل اور ہرش وردھن کو ملی بڑی ذمہ داری، یہاں دیکھیں پوری فہرست

نکھل منی تیواری قومی نائب صدر اور ہرش وردھن سنگھ قومی جنرل سکریٹری مقرر کئے…

9 hours ago

Regime Change: راہل گاندھی کے ویتنام سے لوٹتے ہی ہوگا ’رجیم چینج‘، سنجے راوت کے بیان سے سیاسی ہلچل

رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے وجے دشمی کے موقع پر آر ایس ایس سربراہ موہن…

9 hours ago

مظفر نگر میں ایم بی بی ایس کی طالبہ کی خودکشی، ہاسٹل کے کمرے میں پھندے سے لٹکی ملی لاش

مظفرنگر کے بیگ راج پورمیڈیکل کالج ہاسٹل میں ایم بی بی ایس فائنل ایئرکی طالبہ…

9 hours ago