بھارت ایکسپریس۔
IAS-IPS Romantic Love Story: موجودہ وقت میں شادی میں ہونے والے اخراجات کی کوئی حد نہیں ہے، جو شخص جتنے کا اہل نہیں ہوتا اس سے کہیں زیادہ خرچ کرکے اپنی یا اپنے بچوں کی شادی کرتا ہے۔ غریب اور متوسط طبقہ بھی شادی پر اخراجات میں سمجھوتہ کرنے کی کوشش نہیں کرتا ہے ،وہ بھی اپنی حیثیت سے اوپر اٹھ کر شادی کی تقریبات میں خرچ کرتا ہے۔ شادی میں سادگی اور کم خرچ میں شادی ،یہ دونوں ایسی باتیں ہیں جو شاید ہی کبھی مہینوں اور برسوں میں کہیں سے سننے یا کہیں دیکھنے کو ملتی ہیں ۔حالانکہ مہنگی ہوتی شادیاں غریب اور متوسط طبقہ کیلئے ایک بڑا چیلنج ضرور ہے لیکن ابھی اس کو خوشگوار چیلنج کے طور پر تسلیم کیا جارہا ہے۔ حالانکہ اس کے دور رس منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں ،لیکن دور کی کون سوچتا ہے۔
ہرکسی کو دھوم دھام سے شادی کی فکر ہوتی ہے چاہے اس کیلئے کتنی ہی قربانیاں کیوں نہ دینی پڑجائے۔ آج عالم یہ ہے کہ متوسط طبقہ اپنے بچوں کی شادیوں میں اخراجات کیلئے زمین فروخت کرتے ہیں ۔بھاری بھرکم جہیز اور سامان کے علاوہ دعوت میں درجنوں قسم کی کھانے کی چیزیں ،یہ سب ایسی فضول خرچی ہے جس کا اثر سماج پر یہ ہورہا ہے کہ عام طبقہ اپنے بچوں کی شادی سے قبل دس بار اپنی جیب ٹٹولتا ہے اور دن رات اس اضطرابی کیفیت میں رہتا ہے کہ نہ جانے شادی پر کہیں کوئی کمی نہ رہ جائے۔ اسی کمی سے بچنے کے نام پر اخراجات میں اس قدر آگے چلے جاتے ہیں کہ وہ اپنی حیثیت بھول جاتے ہیں ۔سادگی اور کم اخراجات کے ساتھ شادی کا تصور ایک خواب سا ہوتا چلا جارہا ہے، البتہ ابھی بھی کچھ لوگ ہیں جو یہ کوشش کرتے ہیں کہ جہاں تک ممکن ہو سادگی کا سہارا لیا جائے۔
اس بیچ ان دنوں راجستھان میں افسروں کا ایک جوڑا سوشل میڈیا پر کافی سرخیوں میں ہے۔ وجہ ان کی سادہ شادی ہے۔ انہوں نے صرف 2000 روپئے میں شادی کی۔ اب اس شادی سے راجستھان کا تعلق بھی سامنے آگیا ہے۔ دراصل آئی اے ایس یوراج مرمٹ اصل میں راجستھان کے گنگا نگر ضلع سے ہیں۔ اس وقت ان کا خاندان سوائی مادھوپورمیں رہتا ہے۔ جبکہ آئی پی ایس پی مونیکا تلنگانہ کی رہنے والی ہیں۔
چھتیس گڑھ کیڈر کے افسر ہیں یوراج
قابل ذکر ہے کہ دونوں کی پہلی ملاقات مسوری میں واقع لال بہادرشاستری نیشنل اکیڈمی میں ہوئی تھی۔ یووراج 2021 چھتیس گڑھ کیڈرکے افسرہیں۔ انہوں نے آل انڈیا میں 458 واں رینک حاصل کیا تھا۔ فی الحال وہ رائے گڑھ میں اسسٹنٹ کلکٹرکے عہدے پر تعینات ہیں۔ ان کی بیوی آئی پی ایس پی مونیکا تلنگانہ کی رہنے والی ہیں۔
مونیکا نے پیتھالوجی سے کیا گریجویشن
مونیکا کو فیشن آئیکون سمجھا جاتا ہے اوروہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں۔ مونیکا پیتھالوجی میں گریجویٹ ہے۔ وہ فٹنس کا بھی خاص خیال رکھتی ہیں۔ تاہم شادی کے بعد دونوں کی کوئی تصویرسامنے نہیں آئی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
رام بھدراچاریہ نے اس موقع پر رام مندر کے حوالے سے کئی اہم باتیں کہی…
راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…