ہندوستان کے مایہ ناز کرکٹر وراٹ کوہلی نے آج ٹیسٹ کرکٹ سے جیسے ہی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا، پوری دنیا میں موجود ان کے چاہنے والے حیران رہ گئے۔ کرکٹ ماہرین بھی وراٹ کوہلی سے اس فیصلے کی امید نہیں لگا رہے تھے، حالانکہ کچھ دنوں سے ایسی خبریں ضرور سامنے آ رہی تھیں کہ کوہلی نے بی سی سی آئی سے ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ اب کرکٹ ماہرین اپنے اپنے رد عمل ظاہر کر رہے ہیں، اور اس درمیان کوہلی کی شریک حیات انوشکا شرما کا انتہائی جذباتی سوشل میڈیا پوسٹ سامنے آیا ہے۔
انوشکا شرما نے انسٹاگرام پر اپنے شوہر کے لیے انتہائی جذبات پوسٹ لکھا ہے، جس میں انھوں نے کامیاب کرکٹر بننے کے پیچھے کوہلی کے کردار پر زیادہ زور دیا۔ انوشکا سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھتی ہیں کہ ’’وہ ریکارڈ اور حصولیابیوں کے بارے میں بات کریں گے، لیکن میں ان آنسوؤں کو یاد رکھوں گی جو آپ نے کبھی نہیں دکھائے، ان جدوجہد کو جو کسی نے نہیں دیکھی اور کھیل کے اس فارمیٹ کو آپ نے جو اٹوٹ محبت دی۔‘‘ وہ مزید لکھتی ہیں کہ ’’مجھے پتہ ہے کہ ان سب نے آپ سے کتنا کچھ چھین لیا۔ ہر ٹیسٹ سیریز کے بعد آپ تھوڑے سمجھدار اور تھوڑے نرم مزاج ہو کر لوٹے اور آپ کو ان سب کے ذریعہ سے آگے بڑھتے دیکھنا میرے لیے خوش قسمتی کی بات ہے۔‘‘
بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ انوشکا شرما نے اس بات پر حیرانی بھی ظاہر کی کہ کوہلی نے ٹیسٹ کرکٹ سے اتنی جلد ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ انھوں نے لکھا ہے کہ ’’میں نے ہمیشہ سوچا تھا کہ آپ سفید کپڑوں میں بین الاقوامی کرکٹ سے کسی طرح ریٹائرمنٹ لیں گے، لیکن آپ نے ہمیشہ اپنے دل کی سنی اور اس لیے میں صرف اتنا کہنا چاہتی ہوں کہ میری محبت، آپ نے اس وداعی کا ہر لمحہ کمانا ہے۔‘‘ انوشکا شرما کا یہ جذباتی پیغام اس لیے اہمیت کا حامل ہے، کیونکہ وہ ہندوستان کے میچوں میں اکثر موجود رہتی ہیں اور کوہلی نے اکثر اپنی سنچری اپنی شریک حیات کو وقف کیے ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
فائنل کا آغاز کم کم موہود کے لیے آسان نہیں تھا۔ انہیں پہلے سیٹ میں…
دہلی-این سی آر اور آس پاس کے علاقوں میں گزشتہ دنوں ہوئی بارش کے بعد…
’کارواں گیتوں کا… نیرج‘ پروگرام میں سیاسی، سماجی اور فلمی دنیا سے تعلق رکھنے والی…
نئی دہلی میں منعقدہ 11ویں سنت ایشور سمان میں خدمات انجام دینے والی شخصیات اور…
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی ہندوستان کی بیٹیوں کو گولڈ میڈل جیتنے پر…
راجہ وڈنگ کے استعفے کے چند گھنٹے بعد کانگریس نے پرگٹ سنگھ کو پنجاب پردیش…