قومی

I will get the blessings of Bala Saheb: مجھے بالا صاحب کا آشیرواد ملے گا… دو بھائیوں کو ایک کیا، وزیراعلیٰ فڑنویس کا راج اور ادھو ٹھاکرے کے ساتھ آنے پر طنز

تقریباً دو دہائیوں کے بعد مہاراشٹر کی سیاست میں بڑا واقعہ دیکھنے کو ملا، جب ادھو ٹھاکرے اور راج ٹھاکرے ایک ساتھ ممبئی کے ورلی ڈوم میں مراٹھی وِجے ریلی کے دوران اسٹیج پر نظر آئے۔ دونوں رہنماؤں نے مراٹھی شناخت اور زبان کے تحفظ کے لیے پرجوش تقاریر کیں، اور مرکز و ریاستی حکومتوں پر سخت نکتہ چینی کی۔ مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیویندر فڈنویس نے ہفتہ کے روز ممبئی میں ایک میگا ریلی کے دوران دو دہائیوں کے بعد ٹھاکرے بھائیوں کو ایک ساتھ لانے کا طنزیہ طور پر سہرا دینے پر راج ٹھاکرے کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں راج ٹھاکرے کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھے ان کو اکٹھا کرنے کا کریڈٹ دیا، دیویندر فڑنویس نے راج ٹھاکرے کے اس تبصرہ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ نے وہ حاصل کیا جو کوئی اور نہیں کر سکتا تھا۔

مراٹھی شناخت کو دبانے کی سازش، راج اور ادھو کا الزام

راج اور ادھو ٹھاکرے نے مشترکہ طور پر 48 منٹ طویل خطاب میں کہا کہ مرکزی حکومت کا تین زبانوں پر مبنی فارمولا دراصل مراٹھی زبان کی شناخت کو کمزور کرنے کی کوشش ہے۔ راج ٹھاکرے نے کہا: ہمیں ہندی سے کوئی دشمنی نہیں، لیکن اس کو زبردستی تھوپنا ناقابلِ قبول ہے۔ اگر مراٹھی کے لیے لڑنا غنڈہ گردی ہے، تو ہاں، ہم مراٹھی غنڈے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ پالیسی درحقیقت ممبئی کو مہاراشٹر سے الگ کرنے کی ایک چال ہے۔

مراٹھی زبان و ثقافت کا تحفظ ہمارا مشن ہے

ادھو ٹھاکرے نے عوام کے سامنے اعلان کیا کہ ہم آج ایک ساتھ آئے ہیں اور اب ساتھ ہی رہیں گے۔ مراٹھی زبان اور ثقافت کا تحفظ ہمارا عہد ہے۔

جو بالا صاحب نہ کر پائے، وہ فڑنویس نے کر دکھایا

راج ٹھاکرے نے اس موقع پر اپنے چچا زاد بھائی ادھو کے ساتھ کھڑے ہو کر کہا: میں نے کہا تھا کہ میرا مہاراشٹر کسی بھی سیاست سے بڑا ہے۔ آج، 20 سال بعد، میں اور ادھو ایک اسٹیج پر ہیں۔ جو بالا صاحب ٹھاکرے اپنی زندگی میں نہیں کر پائے، وہ کام دیویندر فڑنویس نے کر دیا — ہمیں ایک ساتھ لا کر۔ ان کے اس بیان پر جلسہ گاہ تالیوں سے گونج اٹھا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

LK Advani admitted to Apollo Hospital: لال کرشن اڈوانی اسپتال میں داخل، سینے میں انفیکشن کی شکایت، اپولو اسپتال میں علاج جاری

بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…

5 hours ago

SC Allows PFI Chief Abubaker Treatment: پی ایف آئی کے سربراہ ابو بکر کو میکس اسپتال میں علاج کی اجازت، سپریم کورٹ کی ہدایت

عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…

6 hours ago

Gold-Sivler Price: سونے اور چاندی کی چمک پھر لوٹ آئی! بازار کھلتے ہی قیمتوں میں زبردست اچھال، جانیے تازہ قیمتیں

سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…

6 hours ago