نئی دہلی: اتر پردیش اسمبلی انتخابات سے قبل آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اسد الدین اویسی کو بڑا جھٹکا دیتے ہوئے پارٹی لیڈر عاصم وقار نے بدھ کے روز نئی دہلی میں کانگریس کا دامن تھام لیا۔ کانگریس میں شامل ہونے کے بعد وقار نے اویسی کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کو ہرانے کی کوشش کرنی چاہیے اور جو بی جے پی کو ہرا رہا ہے، اسے نہیں ہرانا چاہیے۔
راہل گاندھی کے ساتھ ملک کی بیشتر آبادی
آئی اے این ایس سے بات کرتے ہوئے عاصم وقار نے کہا کہ ملک کی بیشتر آبادی راہل گاندھی کے ساتھ کھڑی ہے۔ کانگریس میں شامل ہونے والے عاصم وقار سے جب سماج وادی پارٹی کی جانب سے اعظم خان کے ساتھ مبینہ ناانصافی کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ اس پر تحقیق کیجیے۔ اعظم خان صاحب پر تحقیق کیجیے۔ بہت سی باتیں ہیں۔ صرف ایک لائن میں اعظم خان پر بحث نہیں کی جا سکتی۔ تحقیق کیجیے، بہت کچھ سامنے آئے گا۔
ہر ذات اور مذہب کو ملنا چاہیے ریزرویشن
ریزرویشن کے مسئلے پر عاصم وقار نے کہا کہ ہر اس ذات اور مذہب کو ریزرویشن ملنا چاہیے، جو اس کا حقدار ہے۔ جن لوگوں کا ریزرویشن کے بغیر گزارا نہیں ہو رہا ہے، انہیں ریزرویشن ملنا چاہیے۔ اگر میں کھانا نہیں کھا پا رہا ہوں، بھوک سے مر رہا ہوں، میرے بچے پڑھ نہیں پا رہے ہیں، میرے پاس مکان نہیں ہے، کپڑے اور جوتے نہیں ہیں تو مجھے امید ہے کہ مجھے ریزرویشن ملنا چاہیے۔
عاصم وقار نے کہا کہ مسلمانوں کا اعتماد ان لوگوں پر ہے، جو بی جے پی کو ٹکر دے کر اسے شکست دینے کی طاقت رکھتے ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ پورے ہندوستان میں اگر کوئی بی جے پی کو سب سے زیادہ ہرانا چاہتا ہے تو وہ مسلمان ہے۔ اس بات کو آپ بھی مانیں۔ میں بھی مسلمان ہوں، میرے اندر بھی یہی فطرت ہے کہ میں بی جے پی کو ہرانا چاہتا ہوں۔ جو مضبوط نظر آ رہا ہے، میں اس کے ساتھ ہوں۔
مستقبل کے وزیر اعظم ہیں راہل گاندھی
راہل گاندھی کو مستقبل کا وزیر اعظم قرار دیتے ہوئے عاصم وقار نے کہا کہ مجھے یہ بات بہت عرصے سے معلوم ہے۔ میں گزشتہ 5 سال سے یہ کہہ رہا ہوں کہ ملک کے مستقبل کے وزیر اعظم راہل گاندھی ہیں۔ میں راہل گاندھی کو اس وقت بھی ملک کا مستقبل کا وزیر اعظم مانتا تھا، جب میں پچھلی پارٹی میں تھا۔ میں چاہتا ہوں کہ ملک کو اچھا وزیر اعظم ملے اور وہ راہل گاندھی ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
پیوپلس اویرنس فورم کے صدر اور سپریم کورٹ کے سینئر ایڈوکیٹ زیڈ کے فیضان نے…
ایشین گیمز 2026 میں میرابائی چانو نے خواتین کے 49 کلوگرام ویٹ لفٹنگ مقابلے میں…
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکی صدر ڈونلڈ…
خصوصی گہری نظرثانی یعنی ایس آئی آر کو لے کر شیوسینا (یو بی ٹی) کے…
گریٹر نوئیڈا کے دیولا میں سرکاری اسکول کا معائنہ کرنے پہنچے سی جے پی ترجمان…
وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کابینہ کے ارکان کے ساتھ ’چنتن شِور‘ کا…