قومی

Delhi Fire: دہلی کے آئی این اے مارکیٹ میں لگی زبردست آگ، کئی زخمی

Delhi Fire: ملک کی راجدھانی دہلی کے مشہور آئی این اے مارکیٹ کے ایک ریسٹورنٹ میں پیر کی صبح زبردست آگ لگ گئی۔ آتشزدگی کے واقعہ کے بعد افراتفری کا ماحول ہے۔ اس واقعہ میں چھ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق فائر بریگیڈ کی کئی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئی ہیں اور آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

چار سے چھ افراد زخمی

دہلی فائر سروس کے ایک اہلکار کے مطابق مارکیٹ کے ایک فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ میں لگی آگ چند ہی لمحوں میں قریبی ریسٹورنٹس میں پھیل گئی۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے کافی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا۔

دہلی فائر سروس کے منوج مہلاوت نے خبر رساں ایجنسی اے این آئی کو بتایا، “آگ لگنے کے بعد ایک ریسٹورنٹ کی چھت کا ایک حصہ بھی گر گیا۔ فائر ڈپارٹمنٹ کو پیر کی صبح 3.20 بجے اس واقعے کی اطلاع ملی۔ اطلاع ملنے کے فوراً بعد تقریباً آٹھ فائر انجنوں کو موقع پر روانہ کیا گیا۔ اس واقعہ میں چار سے چھ افراد زخمی بتائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آگ لگنے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ ریسٹورنٹ میں ضرورت سے زیادہ کمرشل سلنڈر رکھے گئے تھے جس کی وجہ سے بڑا حادثہ ہو سکتا تھا۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ اپریل 2024 میں دہلی میں ایک رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے کم از کم دو افراد معمولی جھلس گئے تھے۔ یہ واقعہ دہلی کے روہنی علاقے کے سیکٹر 14 میں میناسر اپارٹمنٹ کی تیسری اور چوتھی منزل پر بنے ڈوپلیکس فلیٹ میں پیش آیا۔

یہ بھی پڑھیں- Delhi Shaheen Bagh Fire: دہلی کے شاہین باغ میں ایک ریسٹورنٹ میں آتشزدگی ، کئی فائر انجن آگ بجھانے میں مصروف

شاہین باغ کے ایک ریسٹورنٹ میں بھی لگی تھی آگ

گزشتہ ماہ دہلی کے شاہین باغ میں ایک ریسٹورنٹ میں بھی آگ لگ گئی تھی۔ پانچ فائر ٹینڈر کے ذریعہ اس آگ پر قابو پایا گیا تھا۔ یہ واقعہ شاہین باغ کے چالیس فوٹا روڈ پر پیش آیا تھا۔ آگ لگنے سے افراتفری کا ماحول تھا۔ حکام نے بتایا کہ جنوب مشرقی دہلی کے علاقے میں ہفتہ کی شام ایک ریسٹورنٹ میں آگ لگ گئی۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

7 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

8 hours ago