قومی

Hrithik Roshan Birthday: سوزین خان سے طلاق کے بعد 12 سال چھوٹی صبا آزاد کو ڈیٹ کر رہے ہیں رتک روشن

Hrithik Roshan Birthday: بالی ووڈ کے اسمارٹ بوائے رتک روشن آج اپنا  49واں یوم پیدائش منا رہے ہیں۔ رتک روشن نے سال 2000 کی فلم ‘کہو نہ پیار ہے’ سے اپنی اداکاری کیریئرکی شروعات کی تھی۔ یہ فلم سپر ہٹ ثابت ہوئی تھی اوراسی سال رتک روشن نے اپنی لیڈی لَو سوزین خان سے شادی کرلی تھی۔ حالانکہ رتک روشن اور سوزین خان کی لو اسٹوری سال 2014 میں ختم ہوگئی۔ حالانکہ رتک روشن اورسوزین خان آج بھی ایک دوسرے کے اچھے دوست ہیں اور اکثرساتھ میں دیکھے جاتے ہیں۔

رتک روشن ہیں جینٹل مین

رتک روشن ایک جینٹل مین ہیں۔ بھلے ہی رتک روشن اور سوزین خان کا رشتہ ختم ہوگیا ہو، لیکن دونوں ایک دوسرے کا سپورٹ سسٹم بن کرآج بھی کھڑے ہیں۔ یہاں تک کہ جب رتک روشن اور سوزین خان کا طلاق ہوا تھا، تب بھی رتک روشن نے ان کے لئے کچھ ایسا کیا تھا، جسے دیکھ کر سبھی حیران رہ گئے تھے۔ رتک روشن کے والد راکیش روشن نے ‘ٹائمس آف انڈیا’ کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں بتایا تھا، ‘عدالت میں طلاق پرمہرلگنے کے فوراً بعد رتک روشن اور سوزین خان جیسے ہی کورٹ سے باہر آئے، تو انہوں نے آگے چل کر سوزین خان  کے لئے کار کا دروازہ کھولا تھا۔ یہ ان کی شرافت کو ظاہر کرتا ہے۔ کوئی بھی آپ کو یہ چیزیں نہیں سکھا سکتا ہے۔ وہ لوگوں کا بہت احترام کرتے ہیں۔ انہیں ایسا کرتا ہوا دیکھ کر میں کافی خوش ہوا تھا’۔

 

صبا آزاد کو ڈیٹ کر رہے ہیں رتک روشن

واضح رہے کہ سوزین خان کو طلاق دینے کے بعد رتک روشن ان دنوں صبا آزاد کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔ رتک روشن اور صبا آزاد کی عمر میں 12 سال کا فرق ہے۔ عمر میں اپنے فاصلے سے متعلق جوڑے کئی بار سوشل میڈیا پر ٹرول بھی ہوجاتے ہیں۔ صبا آزاد پیشے سے ایک سنگر اوراداکارہ ہیں۔ صبا آزاد اور رتک روشن کئی موقع پر ایک دوسرے کے ساتھ اسپاٹ ہوتے ہیں۔ دونوں کو اکثر پارٹیوں اور دیگر پروگراموں میں بھی ساتھ دیکھا جاتا ہے۔ اس دوران رتک روشن، صبا آزاد کو پروٹیکٹ کرتے ہوئے بھی نظرآتے ہیں۔ وہیں، سوزین خان ٹی وی اداکار علی گونی کے بھائی ارسلان گونی کو ڈیٹ کر رہی ہیں۔

-بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

Actor Threaten By Email: راجپال یادو، ریمو ڈی سوزا اور سوگندھا مشرا کو ملی دھمکی، پاکستان سے آئی ای میل

ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…

6 minutes ago

IND vs ENG 1st T20: پہلے T20 میں ٹیم انڈیا کی شاندار جیت، 7 وکٹوں سے جیتی ٹیم انڈیا

ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…

30 minutes ago

Delhi Election 2025: ترلوک پوری میں جب اذان ہوئی تو اروند کیجریوال نے درمیان میں ہی روک دی اپنی تقریر

ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…

34 minutes ago

Jalgaon Train Accident: جلگاؤں پشپک ٹرین حادثہ میں کیسے ہوئی اتنی اموات؟ ریلوے نے دی واقعے کی مکمل معلومات

یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…

53 minutes ago

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

2 hours ago