قومی

Home Minister Amit Shah: لاہور سینٹرل جیل سے کولکتہ تک… امت شاہ نے لازوال انقلابی جتیندر ناتھ داس کو ان کی برسی پر پیش کی  خراجِ عقیدت

نئی دہلی : ہندوستان کی جنگ آزادی کی تاریخ میں کچھ نام ایسے ہیں جن کی قربانی اور جدوجہد تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہتی ہے۔ امر انقلابی جتیندر ناتھ داس، جنہیں پیار سے ’جتن داس‘ بھی کہا جاتا ہے، کے یوم شہادت پر آج پورا ملک انہیں خراج عقیدت پیش کر رہا ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ و تعاون امت شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر ہندی اور بنگالی دونوں زبانوں میں پیغام شیئر کرکے جتیندر ناتھ داس کے بے مثال حوصلے اور حب الوطنی کو سلام پیش کیا۔

’جیل کی اذیتیں بھی ان کے عزم کو نہیں توڑ سکیں‘

وزیر داخلہ امت شاہ نے اپنے پیغام میں لکھا کہ جنگ آزادی کے امر انقلابی جتیندر ناتھ داس کے یوم شہادت پر انہیں کروڑوں بار سلام۔ انہوں نے کم عمری میں ہی برطانوی حکومت کے خلاف جدوجہد کا راستہ اختیار کیا۔ جیل کی اذیتیں بھی جتیندر ناتھ داس کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ جیل میں آزادی کے متوالوں کے ساتھ ہونے والے غیر انسانی سلوک کے خلاف ان کی بھوک ہڑتال حب الوطنی اور بے مثال حوصلے کی لازوال مثال ہے۔

لاہور سینٹرل جیل کی وہ تاریخی بھوک ہڑتال

27 اکتوبر 1904 کو کولکاتا میں پیدا ہونے والے جتیندر ناتھ داس ’ہندوستان سوشلسٹ ریپبلکن ایسوسی ایشن‘ کے اہم ارکان میں شامل تھے۔ نوجوانی میں ہی وہ عدم تعاون تحریک سے لے کر انقلابی سرگرمیوں تک میں سرگرم ہو گئے تھے۔

63 دن تک جاری رہی طویل بھوک ہڑتال

لاہور سینٹرل جیل میں ہندوستانی سیاسی قیدیوں کے ساتھ ہونے والے امتیازی سلوک اور غیر انسانی برتاؤ کے خلاف جتن داس نے 13 جولائی 1929 کو بھوک ہڑتال شروع کی تھی۔ بھگت سنگھ سمیت دیگر انقلابیوں کے ساتھ ان کی یہ بھوک ہڑتال مسلسل 63 دن تک جاری رہی۔برطانوی حکومت نے انہیں زبردستی کھانا کھلانے کی کئی کوششیں کیں، جس سے ان کی صحت پر انتہائی برا اثر پڑا۔ آخرکار 13 ستمبر 1929 کو صرف 24 سال کی عمر میں جتیندر ناتھ داس نے ملک کے لیے اپنی جان قربان کر دی۔

شہادت کے بعد امڈ آیا تھا عوام کا سیلاب

جتیندر ناتھ داس کی شہادت نے پورے برطانوی ہندوستان کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔ لاہور سے کولکاتا تک ان کے جسد خاکی کے ساتھ ہزاروں اور لاکھوں افراد نے پہنچ کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ ان کی آخری رسومات میں امڈنے والے زبردست عوامی ہجوم نے ثابت کر دیا تھا کہ ان کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔یہ واقعہ جنگ آزادی کے دوران سیاسی قیدیوں کے حقوق کی جدوجہد کی ایک بڑی علامت بن گیا۔آج جتیندر ناتھ داس کے یوم شہادت پر ملک کے مختلف حصوں میں انہیں یاد کیا جا رہا ہے۔ وزیر داخلہ امت شاہ کا یہ پیغام نئی نسل کو ان کے بے مثال حوصلے، حب الوطنی اور اعلیٰ نظریات سے واقف کرانے کا ایک اہم ذریعہ ہے، جو ہمیشہ ملک کے لوگوں کو قومی خدمت کے لیے تحریک دیتا رہے گا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Katerina Siniakova wins the Japan Open: کیٹرینا سنیاکووا نے جاپان اوپن کا خطاب جیتا، فائنل میں ایشلین کروگر کو ہرایا

چیک جمہوریہ کی ٹینس کھلاڑی کیٹرینا سنیاکووا نے فائنل میں امریکہ کی ایشلین کروگر کو…

24 minutes ago

Phased Shift Of Flights To Navi Mumbai Airport: ایئر انڈیا گروپ اور اڈانی ایئرپورٹس کا بڑا فیصلہ، نوی ممبئی ایئرپورٹ پر مرحلہ وار منتقل ہوں گی پروازیں

اڈانی ایئرپورٹ ہولڈنگز لمیٹڈ نے ایئر انڈیا گروپ کے اس منصوبے کا خیرمقدم کیا ہے۔…

1 hour ago

Swami Kailashanand Giri Navratri Sadhana: حیرت انگیز تپسیا…! 111 ڈگری درجہ حرارت میں بھی سوامی کیلاش آنند گری کی سادھنا جاری

ہریدوار میں آچاریہ مہامنڈلیشور سوامی کیلاش آنند گری مہاراج کی ساون کے بعد اب نوراتری…

1 hour ago

Important announcement by IndiGo and Adani Airports: نوی ممبئی ایئرپورٹ سے بین الاقوامی پروازوں کی توسیع کا منصوبہ، فروری 2027 سے شروع ہوگا نیا مرحلہ

انڈیگو چھترپتی شیواجی مہاراج بین الاقوامی ہوائی اڈے سے روزانہ 12 بین الاقوامی پروازیں نوی…

1 hour ago