قومی

Amit Shah On CAA: اسدالدین اویسی کا نام لے کر حیدرآباد میں سی اے اے پر کیا بولے وزیر داخلہ امت شاہ؟

ملک میں شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) نافذ ہونے کے بعد اپوزیشن پارٹیاں برسراقتداربی جے پی پرحملہ آور ہیں۔ ساتھ ہی کئی مقامات پراس سے متعلق احتجاجی مظاہرہ بھی ہو رہے ہیں۔ معاملے پرمرکزی وزیرداخلہ امت شاہ نے منگل (12 مارچ) کو یقین دہانی کرائی کہ سی اے اے میں کسی کی بھی شہریت چھیننے کا کوئی التزام نہیں ہے۔

انہوں نے کانگریس اوردیگراپوزیشن پارٹیوں پرنئے قانون سے متعلق خوف اوردہشت پھیلانے کا الزام لگایا، جس کی وجہ سے کیرلا اورآسام میں احتجاجی مظاہرہ شروع ہوگئے۔ امت شاہ نے متنازعہ سی اے اے سے متعلق پھیلے خدشات کو دورکرنے کی غرض سے بڑا بیان دیتے ہوئے کہا کہ نئے قانون کی وجہ سے کسی بھی ہندوستانی کی شہریت نہیں جائے گی۔

اسدالدین اویسی اور راہل گاندھی پرکی تنقید

مرکزی وزیر داخلہ نے سی اے اے نافذ کرنے کو جائز ٹھہراتے ہوئے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اسدالدین اویسی، کانگریس صدرملیکا ارجن کھڑگے اور پارٹی لیڈر راہل گاندھی پر جھوٹ بولنے کا الزام لگایا کہ سی اے اے نافذ ہونے سے ملک میں اقلیتوں کی شہریت چھین لی جائے گی۔ انہوں نے اپوزیشن پارٹیوں پر ووٹ بینک کی سیاست کرنے کا الزام لگایا۔ وہیں، مرکزی وزیر داخلہ نے ایک بیان جاری کرکے کہا کہ ہندوستانی مسلمانوں کو تشویش کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے کیونکہ سی اے اے ان کی شہریت کو متاثر نہیں کرے گا اور اس کا اس طبقے سے کوئی لینا دینا نہیں ہے، جسے اپنے ہندو ہم منصبوں کے برابر حقوق حاصل ہیں۔

’یہ قانون شہریت دیتا ہے، چھینتا نہیں‘: امت شاہ

حیدرآباد میں بی جے پی کے بوتھ کارکنان کے جلسے کو خطاب کرتے ہوئے امت شاہ نے سی اے اے سے متعلق افواہ پھیلا رہے لوگوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانون شہریت فراہم کرتا ہے، چھینتا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اس ملک کے اقلیتوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ سی اے اے کی وجہ سے ملک کے کسی بھی شہری کی شہریت نہیں جائے گی۔ سی اے اے ایک ایسا قانون ہے، جو شہریت فراہم کرتا ہے، نہ کہ شہریت چھینتا ہے۔ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ سی اے اے میں کوئی التزام نہیں ہے، جو کسی کی بھی شہریت چھینتا ہو۔

یہ بھی پڑھیں:  Israel-Hamas Cease Fire: رمضان کے مہینے میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی سے متعلق قطر نے کہی یہ حیران کن بات

سوشل میڈیا کنوینروں کو دیا یہ پیغام

بی جے پی سوشل میڈیا کے کنوینروں کی ایک میٹنگ کو خطاب کرتے ہوئے امت شاہ نے الزام لگایا کہ کانگریس پارٹی نے خوشنودی اور ووٹ بینک کی سیاست کے سبب سی اے اے کی مخالفت کی۔ انہوں نے سی اے اے نافذ کرنے کو جائز ٹھہراتے ہوئے کہا کہ ہم نے کہا تھا کہ ہم سی اے اے لائیں گے۔ کانگریس پارٹی نے سی اے اے کی مخالفت کی۔ انہوں نے  مزید کہا کہ آزادی کے بعد کانگریس اور ہمارے آئین سازوں کا یہ دعویٰ تھا کہ بنگلہ دیش، افغانستان اور پاکستان میں مذہبی بنیاد پر ستائے گئے لوگوں کو ہندوستان آنے پرشہریت فراہم کی جائے گی، لیکن خوشنودی اور ووٹ بینک کی سیاست کی وجہ سے کانگریس پارٹی نے سی اے اے کی مخالفت کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش سے لاکھوں کروڑوں لوگ اپنی عقیدت (آستھا) اوروقار کو بچانے کے لئے ہندوستان آئے، لیکن انہیں شہریت نہیں دی گئی۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ شہریت نہیں ملنے سے انہوں نے اپنے ملک میں خود کو بے عزت محسوس کیا۔ امت شاہ نے کہا کہ وزیراعظم مودی نے سی اے اے کے ذریعہ ہندو، بودھ، جین اور سکھ پناہ گزینوں کو شہریت دے کران کا احترام کیا۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

9 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

11 hours ago